مبارکباد خاور بلال کو شادی مبارک

غازی عثمان

محفلین
آج محترم خاور بلال بیگم کو پیارے ہونے جارہے ہیں، انہیں میری جانب سے بہت بہت مبارکباد

یہ ویڈیو ان کی نظر

 

شمشاد

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو خاور بھائی۔
شاد رہیں آباد رہیں۔
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ یہ رشتہ دونوں خاندانوں کے لے باعث برکت ہو۔
 

فہیم

لائبریرین
مبارک ہو خاور بلال صاحب۔
اللہ آپ کی زندگی کے اس نئے سفر کو
مبارک اور خوشگوار بنائے۔
 

ابوشامل

محفلین
خاور کو میری طرف سے اپنی قربانی کی بہت بہت مبارک باد، عید قرباں کے مہینے میں "قربانی" بہت بڑی سعادت ہے، اللہ مبارک کرے :) ویسے مجھے افسوس بھی بہت ہے ایک بہت کام کے بندے کے کھونے کا:
حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا ۔۔۔۔۔ !!!
 

فہیم

لائبریرین
خاور کو میری طرف سے اپنی قربانی کی بہت بہت مبارک باد، عید قرباں کے مہینے میں "قربانی" بہت بڑی سعادت ہے، اللہ مبارک کرے :) ویسے مجھے افسوس بھی بہت ہے ایک بہت کام کے بندے کے کھونے کا:
حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا ۔۔۔۔۔ !!!


خاور صاحب کی واپسی ہوگئی کیا دیار غیر سے۔
 

ابوشامل

محفلین
جی ہاں فہیم، شادی سے ایک روز قبل پاکستان پہنچے ہیں، آج شادی ہے اور محض ایک ہفتے میں بیگم سمیت واپسی !!
 

جیہ

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو خاور بھائی۔ زندگی کا یہ نیا سفر

یہ یاد رکھئے گا کہ کوئی اپنے پیاروں کو چھوڑ کر صرف آپ کے لئے آئی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
خاور، میری جانب سے بھی آپ کو شادی کی بہت مبارک ہو۔ اللہ تعالی آپ کو خوشیاں دیکھنا نصیب کرے۔ آمین۔

جویریہ بہن، کیا معلوم کہ معاملہ الٹ ہو۔ :)
 

جیہ

لائبریرین
ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یعنی کہ آپ کا مطب ہے گھر جوائی والا قصہ ہے۔ بہت افسوس ہوا سن کر;)
 
Top