1. اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں فراخدلانہ تعاون پر احباب کا بے حد شکریہ نیز ہدف کی تکمیل پر مبارکباد۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    $500.00
    اعلان ختم کریں

جگر خاص اِک شان ہے یہ آپ کے دیوانوں کی ۔ جگر مراد آبادی

فرخ منظور نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏فروری 25, 2013

  1. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,650
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    خاص اِک شان ہے یہ آپ کے دیوانوں کی
    دھجیاں خود بخود اڑتی ہیں گریبانوں کی
    سخت دشوار حفاظت تھی گریبانوں کی
    آبرو موت نے رکھ لی ترے دیوانوں کی
    رحم کر اب تو جنوں! جان پہ دیوانوں کی
    دھجیاں پاؤں تک آپہنچیں گریبانوں کی
    گرد بھی مل نہیں سکتی ترے دیوانوں کی
    خاک چھانا کرے اب قیس بیابانوں کی
    ہم نے دیکھی تھی ادا کل ترے دیوانوں کی
    دھجیاں کچھ لیے بیٹھے تھے گریببانوں کی
    ابتدا عشق کی ہے فطرتِ انساں کی نمود
    انتہا عشق کی تکمیل ہے انسانوں کی
    جب سے غش کھا کے گرے حضرتِ موسیٰ سرِ طور
    گھٹ گئی شان ہی کچھ عشق کے افسانوں کی
    دل میں باقی نہیں وہ جوشِ جنوں ہی ورنہ
    دامنوں کی نہ کمی ہے نہ گریبانوں کی
    اس نے جو آگ لگا دی وہ فروزاں ہی رہی
    بجھ گئی آگ لگائی ہوئی ارمانوں کی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
    • زبردست زبردست × 1
  2. حسان خان

    حسان خان لائبریرین

    مراسلے:
    17,467
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    ابتدا عشق کی ہے فطرتِ انساں کی نمود​
    انتہا عشق کی تکمیل ہے انسانوں کی​
    بہت خوب! :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  3. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,650
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    انتخاب کی پذیرائی کے لیے بہت شکریہ حسان میاں!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    9,328
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    کیا زبردست انتخاب ہے
    بھائی صاحب مجھے ٹیگ نہیں کیا
    لفڑا نہیں کرنے کا؟ :mad3:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  5. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,650
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    بہت شکریہ شہزاد صاحب۔ لیکن حضور میں ٹیگ کسی کو بھی نہیں کرتا یہ تو زبردستی کلام پڑھوانے والی بات ہوتی ہے۔ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  6. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    9,328
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    بات زبردستی کی نہیں
    پسند اور ناپسند کی ہے
    آپ کا انتخاب مجھے پسند ہے
    پھر میں پڑھنے سے کیوں محروم رہوں :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,650
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    چلیں اب ہر کلام آپ کو ٹیگ کیا کروں گا۔ میں صرف اس لیے ٹیگ نہیں کرتا کیونکہ مجھے یہ زبردستی کا سودا لگتا ہے۔ :)
     
  8. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    9,328
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    میں کئی دفع آپ کے ساتھ یہ زبردستی کر چکا ہوں :tongueout4:
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  9. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,650
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    آپ ٹیگ غلط کرتے ہیں۔ جیسے میں نے فانی کی غزل میں آپ کو ٹیگ کیا ہے ویسے کیا کریں ورنہ مجھے پتا نہیں چلتا کہ آپ نے کہاں ٹیگ کر دیا مجھے۔ :) پتا چلے سولی پر ٹیگ کر دیا۔ :)
     
  10. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    9,328
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    سولی پر ٹیگ کس طرح کرتے ہیں :tongueout4:
     
  11. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,650
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    جیسے عیسائیوں کے عقیدے کے مطابق حضرت عیسیٰ کو کیا گیا تھا۔ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  12. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    9,328
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    خوب کہی حضرت :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  13. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,422
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    بہت خوب انتخاب
    ابتدا عشق کی ہے فطرتِ انساں کی نمود
    انتہا عشق کی تکمیل ہے انسانوں کی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  14. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,650
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    بہت شکریہ جناب!
     
  15. عمران اسلم

    عمران اسلم محفلین

    مراسلے:
    213
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    واہ۔ عمدہ شراکت
    ممنون ۔ جنابِ فرخ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  16. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,650
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    بہت عنایت عمران صاحب!
     
  17. mohsin ali razvi

    mohsin ali razvi محفلین

    مراسلے:
    328
    جھنڈا:
    Iran
    موڈ:
    Chatty

اس صفحے کی تشہیر