عرفان صدیقی حق فتح یاب میرے خدا کیوں نہیں ہوا - عرفان صدیقی

کاشفی نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏نومبر 27, 2016

  1. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,371
    غزل
    عرفان صدیقی، لکھنؤ - 1939 - 2004
    حق فتح یاب میرے خدا کیوں نہیں ہوا
    تو نے کہا تھا تیرا کہا کیوں نہیں ہوا

    جب حشر اسی زمیں پہ اُٹھائے گئے تو پھر
    برپا یہیں پہ روزِ جزا کیوں نہیں ہوا

    وہ شمع بجھ گئی تھی تو کہرام تھا تمام
    دل بجھ گئے تو شور عزا کیوں نہیں ہوا

    داماندگاں پہ تنگ ہوئی کیوں تری زمیں
    دروازہ آسماں کا وا کیوں نہیں ہوا

    وہ شعلہ ساز بھی اسی بستی کے لوگ تھے
    ان کی گلی میں رقص ہوا کیوں نہیں ہوا

    آخر اسی خرابے میں زندہ ہیں اور سب
    یوں خاک کوئی میرے سوا کیوں نہیں ہوا

    کیا جذبِ عشق مجھ سے زیادہ تھا غیر میں
    اس کا حبیب اس سے جدا کیوں نہیں ہوا

    جب وہ بھی تھے گلوئے بریدہ سے نالہ زن
    پھر کشتگاں کا حرف رسا کیوں نہیں ہوا

    کرتا رہا میں تیرے لیے دوستوں سے جنگ
    تو میرے دشمنوں سے خفا کیوں نہیں ہوا

    جو کچھ ہوا وہ کیسے ہوا جانتا ہوں میں
    جو کچھ نہیں ہوا وہ بتا کیوں نہیں ہوا
     
    • زبردست زبردست × 7
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
    • غمناک غمناک × 1
  2. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    33,851
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    میری پسندیدہ غزل!!
     
    • زبردست زبردست × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. ڈاکٹرعامر شہزاد

    ڈاکٹرعامر شہزاد معطل

    مراسلے:
    2,162
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    واہ بہت خوب ۔۔ زبردست انتخاب۔۔ لاجواب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,371
    شکریہ جناب!
     
  5. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,371
    شکریہ!
     
  6. توصیف یوسف مغل

    توصیف یوسف مغل محفلین

    مراسلے:
    413
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    بہت خوب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. صائمہ شاہ

    صائمہ شاہ محفلین

    مراسلے:
    4,659
    جھنڈا:
    England
    موڈ:
    Cool
    بہت خوبصورت غزل
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. راحیل فاروق

    راحیل فاروق محفلین

    مراسلے:
    1,323
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Psychedelic
    ہمیں تو یہ غزل پڑھ کر ایک فلم یاد آ گئی۔God on Trial۔
    غیر معمولی مماثلت ہے دونوں کے طرزِ احساس میں۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  9. اے خان

    اے خان محفلین

    مراسلے:
    4,412
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Innocent
    بہت خوب انتخاب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,371
    بہت شکریہ!
     
  11. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,371
    بہت بہت شکریہ!
     
  12. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,371
    بیحد شکریہ!
     
  13. عباد اللہ

    عباد اللہ محفلین

    مراسلے:
    1,268
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    ؟؟
     
  14. حسان خان

    حسان خان لائبریرین

    مراسلے:
    17,723
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    تصحیح: واماندگا‌ں
    تصحیح: دروازہ آسمان کا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر