حافظ محمد سعید، آئی ایس آئی کی پیداوار

نبیل

تکنیکی معاون
ماخذ: حافظ کے محافظ، بی بی سی اردو ڈاٹ‌ کام


پاکستانی میں سرکاری حلقوں کا کہنا ہےکہ جو شواہد بھارت نے دیے ہیں وہ ناکافی ہیں لیکن بھارت کے سابق وزیر خارجہ یشونت سنہا کہتے ہیں کہ ’حافظ سعید آئی ایس آئی کی پیداوار ہیں، اس کے بہت سے راز جانتے ہیں، آئی ایس آئی ان پر کبھی ہاتھ نہیں ڈال سکتی۔‘

اسلام آباد میں ’اسٹیبلشمنٹ‘ پر نظر رکھنے والے ماہرین بھی کافی حد تک اس بات سے اتفاق کرتے ہیں۔

پاکستانی دفاعی تجزیہ کار پروفیسر حسن عسکری رضوی کا کہنا ہے کہ ’حافظ سعید کو کافی عرصے تک پاکستانی دفاع کے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ لہذا دہشت گردی کے الزام میں ان پر کارروائی کرنے کی راہ میں بعض اہم مصلحتیں آڑے آرہی ہیں جنہیں قانونی جواز کی عدم موجودگی کا لبادہ پہنایا جا رہا ہے۔‘

لشکر طیبہ اور جماعت الدعوہ کے بانی حافظ محمد سعید لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے چھ ماہ کی نظربندی ختم کیے جانے کے بعد اس وقت ایک آزاد شہری کی زندگی گزار رہے ہیں۔ دونوں تنظیموں پر اب پابندی عائد ہے۔ سپریم کورٹ میں ان کی رہائی کے خلاف سرکار کی اپیل زیر سماعت ہے لیکن ہائیکورٹ کی طرح سپریم کورٹ میں بھی ابھی تک حکومت نے حافظ سعید کے خلاف ایسے شواہد داخل نہیں کیے ہیں جن کی بنیاد پر انہیں گرفتار یا نظر بند رکھا جا سکے۔


مزید پڑھیں۔۔
 

arifkarim

معطل
ان چھوٹے موٹے مہروں کو پکڑ کر سزا دلوانے کا کوئی فائدہ نہیں۔ جب تک موٹی گائیں یعنی آئی ایس آئی، سی آئی اے، را اور موساد کھلی پھرتی رہیں! :)
سیاست دانوں اور نیوز ایجسنسیز کا ایک وطیرہ سا بن گیا ہے کہ عوام کی نظریں گیٹیوں پر لگی رہیں تاکہ "بڑی" گیم نقاب میں مکمل ہوتی رہے
 

شہزاد وحید

محفلین
انڈیا والے اب ہاتھ دھو کر حافظ سعید کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔ کیوں اس نے ایک عرصے تک کشمیر میں بھارت کو تنگ کیا ہے۔ ان سے اور کچھ ہوا نہیں تو ممبئی والا ڈرامہ کروا کے اس پر الظام لگا دیا۔ وہاں چڑیا بھی مرتی ہے تو پاکستان میں پر الظام لگایا جاتا ہے اور یہاں زرافہ بھی مر جائے تو مسٹر رحمان ملک کا یہی بیان ہوتا ہے کہ نہیں نہیں نہیں یہ کوئی باہر کا بندہ نہیں ہے۔ یہ تو ہم ہی ہیں۔ یہ تو ہمارےاندر کا ہی بندہ ہے۔ اقوام متحدہ بھی اتنی چالاک ہے کہ فوراً سے پہلے جماۃالدعوہ پر پابندی لگوا دی لیکن کبھی ہندو شدت پسند غنڈوں کی تنظیمیں جیسے شیو سینا وغیرہ پر پابندی نہیں لگائی، ان تنظیموں نے کشمیر اور بھارت میں اب تک لاکھوں مسلمانوں کا خاتمہ کیا ہے لیکن ان پر کوئی توجہ نہیں۔ ان کے کسی بڑے "کارنامے" کو بھی ہمارے میڈیا والے ایک دن دکھا کر تھک جاتے ہیں لیکن مسلم تنظیم پر لگائے جانے والےالظام کو کوریج کرتے نہیں تھکتے۔ پوری دنیا میں اسلام مخالف قوتیں اور تنظیمیں ہیں ان پر کوئی پابندی نہیں لاکھوں مسلم بوسنیا، چیچنیا، فلسطین میں قتل ہوتے ہیں۔ اس پر غور کرنے کے لئیے صرف قرار داد پاس لیکن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب کیا لکھا جائے۔ ہمارے اپنے اندر اتحاد نہیں۔ ہم وہابی سنی اور گھٹیا سیاست کے چکر سے نکلیں تو ہمیں پتہ چلے نہ کہ دنیا نے ہمیں نیست و نابود کرنے کی تیاریاں تقریباً مکمل کر لی ہیں۔
 

arifkarim

معطل
یار ابھی دیکھتے جاؤ یہ مغربی کیا کھیل کھیلیں گے۔ مجھے بعض ذرائع سے پتا لگا ہے کہ انکے نامور ریسرچرز نے اسلام کو عیسائیت کی ہی ایک جڑ ثابت کرنے کیلئے مکمل انتظامات کر لئے ہیں۔ یہ اسلئے تاکہ مسلمان اپنی ہی آئیڈنٹٹی کرائسز کا شکار ہوکر مزید کمزور ہو جائیں، تاکہ انکے فائنل پلین کی تکمیل ہو سکے۔
 
اگر یہ بات سچ ہے کہ

’حافظ سعید آئی ایس آئی کی پیداوار ہیں، اس کے بہت سے راز جانتے ہیں، آئی ایس آئی ان پر کبھی ہاتھ نہیں ڈال سکتی۔‘

تو آئی ایس آئی ان کو ٹھکانے کیوں نہیں لگا دیتی؟

 

فرخ

محفلین
حافظ سعید پر ہمارے دشمن شور مچا رہے ہیں اور ہمارے کچھ لوگ بھی انکی ہاں میں ہاں ملاتے نظر آتے ہیں بلکہ کسی حد تک وہی گنگنا رہے ہیں جو ہمارے دشمن گاتے ہیں۔

کسی نے کبھی ہندوستانی دھشت گردوں ، نریندر مودی، بال ٹھاکرے وغیرہ اور خاص طور پر پاکستان کو مطلوب لوگوں کی بات کی؟

ذرا ہندوستانی فلمیں اور میڈیا کم دیکھا کرو، تاکہ دماغ انکی طرف زیادہ مائل نہ ہو۔

ہندوستان میں تو کوئی کیلے کے چھلکے سے پھسل جائے تو انکے مطابق وہ کسی آئی ایس آئی نے پھینکا ہوتا ہے۔ اور تو اور وہ اپنی کئی درجن علیحدگی کی تنظیموں کو بھی آئی ایس آئی کا شاخسانہ قرار دیتے ہیں۔

حافظ سعید، کا تعلق اس تنظیم سے ہے جو صرف مقبوضہ کشمیر میں مصروف جہاد ہے اور وہاں انہوں‌نے ہندہ فوجیوں کو ناکوں چنے چبوائے ہیں۔ اور ظاہر ہے اب انڈیا حافظ سعید کی فتوحات کے گُن نہیں‌گائے گا تو اور کیا کریگا۔ آئی ایس آئی نے اگر انہیں سپورٹ کیا ہے تو بہت اچھا کیا ہے۔
ہم نے زلزلوں اور دیگر آفات اور مشکلات میں جماعۃ الدعوہ کے لوگوں کو جسطرح عوام کی مدد کرتے دیکھا ہے اور جس طرح وہ عام حالات میں بھی رفاعی کام کرتے نظر آتے ہے اور بغیر تشہیر کے کرتے ہیں، وہ دیگر اسلامی جماعتوں کے کھاتے میں‌بہت کم نظر آتا ہے۔ ورنہ یہاں تو پتا نہیں‌کون کون سے اسلامی فرقے اپنی تشہیر کرنے کے لئے کیا کیا تماشے کرتے نظر آتے ہیں۔

حافظ سعید جو بھی ہیں، مگر ان پر بات کرنے سے پہلے پاکستان اور پاکستانیوں‌کے ہندوستان سے اپنے مطلوب افراد کی بات کرنی چاہئیے۔
 

dxbgraphics

محفلین
اللہ حافظ سعید کو اپنی حفظ و امان میں رکھے
چاہے آئی ایس آئی کی پیداوار ہو۔ لیکن کشمیر میں ماوں بہنوں کے ساتھ بھارتی سلوک کا جواب دیا تو ہے نا۔
نہ کہ فورم پر فتنہ دجال میں پھنستے ہوئے اپنے ہی علماء اپنے ہی اسلامی اقدار پر اعتراض کر کے اپنے ایمان کو نقصان پہنچارہے ہیں
 

زیک

مسافر
کسی نے کبھی ہندوستانی دھشت گردوں ، نریندر مودی، بال ٹھاکرے وغیرہ اور خاص طور پر پاکستان کو مطلوب لوگوں کی بات کی؟

مودی اور ٹھاکرے کے مخالف انڈیا کے بہت سے سیکولرسٹ اور بائیں بازو کے لوگ ہیں اور اس پر کافی مضامین اور بیانات آپ کو انٹرنیٹ اور میڈیا میں مل جائیں گے۔
 
آئی ایس آئی یا انٹر سروسز انٹیلیجنس آف پاکستان ہماری دفاعی لائن میں ایم بڑا ادارہ ہے ۔ یاد رکھئیے کہ کوئی بھی ادارہ اچھا یا برا نہیں ہوتا اسکا استعمال اور اس استعمال کے نتیجے میں پیدا ہونے والے نتائج اسے عوام کی نظروں میں اچھا یا برا بناتے ہیں ۔ یہ وہی ائی ایس آئی ہے جو کہوٹہ کے گرد اپنا ایسا حصار بنانے میں کامیاب ہوئی جس کی مضبوطی کو دشمن بھی مانتے ہیں ۔ وہی آئی ایس آئی ہے جس کے افراد آپ لوگوں کی خاطر اپنے جسموں پر گولیاں کھاتے ہیں ایک فرد واحد کی موجودگی یا غیر موجودگی سے کسی ادارے کو کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ اگر آپ میں سے کوئی بھی ائی ایس آئی کے اندرونی نظام کے بارے میں جانتا تو یہ باتیں کبھی نہ کرتا ۔ میری درخواست ہے کہ آئی ایس ائی یا پاکستان کے کسی بھی دفاعی ادارے کے متعلق ایسے ہی منہ کھول کر بات کرنے کی بجائے یہ دیکھیں کہ اپنی اپنی جگہ پر ہم پاکستان کی بہتری کے لیئے کیا کر رہے ہیں ۔ کیا ہم اپنے ٹیکسز ادا کر رہے ہیں ۔
 

arifkarim

معطل
آئی ایس آئی یا انٹر سروسز انٹیلیجنس آف پاکستان ہماری دفاعی لائن میں ایم بڑا ادارہ ہے ۔ یاد رکھئیے کہ کوئی بھی ادارہ اچھا یا برا نہیں ہوتا اسکا استعمال اور اس استعمال کے نتیجے میں پیدا ہونے والے نتائج اسے عوام کی نظروں میں اچھا یا برا بناتے ہیں ۔ یہ وہی ائی ایس آئی ہے جو کہوٹہ کے گرد اپنا ایسا حصار بنانے میں کامیاب ہوئی جس کی مضبوطی کو دشمن بھی مانتے ہیں ۔ وہی آئی ایس آئی ہے جس کے افراد آپ لوگوں کی خاطر اپنے جسموں پر گولیاں کھاتے ہیں ایک فرد واحد کی موجودگی یا غیر موجودگی سے کسی ادارے کو کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ اگر آپ میں سے کوئی بھی ائی ایس آئی کے اندرونی نظام کے بارے میں جانتا تو یہ باتیں کبھی نہ کرتا ۔ میری درخواست ہے کہ آئی ایس ائی یا پاکستان کے کسی بھی دفاعی ادارے کے متعلق ایسے ہی منہ کھول کر بات کرنے کی بجائے یہ دیکھیں کہ اپنی اپنی جگہ پر ہم پاکستان کی بہتری کے لیئے کیا کر رہے ہیں ۔ کیا ہم اپنے ٹیکسز ادا کر رہے ہیں ۔
آمدنی پر ٹیکسز اسلام میں جائز نہیں ہیں۔ اگر مغربی ماڈل پر چلنا ہے تو پھر پورے پاکستان کے ہر ادارے کو مغربی بنائیں۔
جہاں تک آئی ایس آئی اور خفیہ ایجنسیز کا تعلق ہے تو انکے بارہ میں یہی کہوں‌گا کہ ملک میں جتنی کرپشن انکی وجہ سے ہوئی ہے، اگر یہ نہ ہوتیں‌تو ملک زیادہ خوش حال ہوتا۔ ٹارگٹ کلنگ اور افواہی خبریں بنانا انکا روز کا مامور ہے۔ National Security کی مد میں عام شہریوں کے حقوق پامال کرنا انہی خفیہ ایجنسیز کے ذریعہ ممکن ہوا، جو کہ قانون سے بالا تر ہوتی ہیں! :idea2:
 

dxbgraphics

محفلین
آمدنی پر ٹیکسز اسلام میں جائز نہیں ہیں۔ اگر مغربی ماڈل پر چلنا ہے تو پھر پورے پاکستان کے ہر ادارے کو مغربی بنائیں۔
جہاں تک آئی ایس آئی اور خفیہ ایجنسیز کا تعلق ہے تو انکے بارہ میں یہی کہوں‌گا کہ ملک میں جتنی کرپشن انکی وجہ سے ہوئی ہے، اگر یہ نہ ہوتیں‌تو ملک زیادہ خوش حال ہوتا۔ ٹارگٹ کلنگ اور افواہی خبریں بنانا انکا روز کا مامور ہے۔ national security کی مد میں عام شہریوں کے حقوق پامال کرنا انہی خفیہ ایجنسیز کے ذریعہ ممکن ہوا، جو کہ قانون سے بالا تر ہوتی ہیں! :idea2:

بالکل فضول سی بات ہے
 
آمدنی پر ٹیکسز اسلام میں جائز نہیں ہیں۔ اگر مغربی ماڈل پر چلنا ہے تو پھر پورے پاکستان کے ہر ادارے کو مغربی بنائیں۔
جہاں تک آئی ایس آئی اور خفیہ ایجنسیز کا تعلق ہے تو انکے بارہ میں یہی کہوں‌گا کہ ملک میں جتنی کرپشن انکی وجہ سے ہوئی ہے، اگر یہ نہ ہوتیں‌تو ملک زیادہ خوش حال ہوتا۔ ٹارگٹ کلنگ اور افواہی خبریں بنانا انکا روز کا مامور ہے۔ national security کی مد میں عام شہریوں کے حقوق پامال کرنا انہی خفیہ ایجنسیز کے ذریعہ ممکن ہوا، جو کہ قانون سے بالا تر ہوتی ہیں! :idea2:


کسی بھی ملک کے دفاع اور اسکی نظریاتی اور جغرافیاتی سرحدوں کے تحفظ کے لیئے خفیہ اداروں کا کردار روز روشن کی طرح عیاں ہے ۔ یہی آئی ایس آئی ہے جس کی قربانیوں اور اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے آپ اس وطن عزیز کو قائم دیکھ رہے ہیں ۔ اگر ملاؤں اور سیاستدانوں کو کھلا چھوڑ دیا جاتا تو اس ملک کا نہ جانے کیا حشر ہوتا ۔ 1947 کی پاک بھارت جنگ میں ملٹری انٹیلیجنس کی تقویت کے لیئے قائم شدہ یہ ادارہ یقینا خامیوں سے پاک نہیں لیکن خامیاں ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ ہر ایرا غیرا اٹھ کر ملکی دفاع کے اس قلعے پر زبان درازی کرنے لگے ۔یہی آئی ایس آئی ہے جسکی پیشہ ورانہ مہارت اور کارکردگی پر دشمن بھی رطب للسان ہیں ۔ جہاں اس میں سیاسی ونگز کی موجودگی نے اسکی کارکردگی پر برا اثر ڈالا وہیں اس کے انٹیلی جنس کے نظام کی دقیق اور مہین تفصیلات سے معلومات کو نکال کر انہیں ملکی دفاع کے لیئے استعمال کرنے کی صلاحیت نے دشمنوں کو دنگ کردیا ۔

اسکے مقاصد میں مندرجہ ذیل نکات شامل ہیں
1۔ پاکستان کی سلامتی اور اسکو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز کا مقابلہ اور اسکا دفاع ۔
2۔ ہمسایہ ممالک میں ہونے والی سیاسی اور فوجی تبدیلیوں پر نظر رکھنا اور خاص طور پر ایسی تبدیلیوں پر جنکا کسی بھی طرح سے تعلق پاکستان کی داخلی یا خارجی سلامتی پر ہو انکا تجزیہ کرنا اور خارجہ پالیسی کی تشکیل کے لیئے اپنی رپورٹس پیش کرنا اور ایک مربوط خارجہ پالیسی کی تشکیل میں حکومت کی معاونت کرنا ۔
3۔ تینوں افواج اور داخلی اینٹیلیجنس ایجنسیز کے درمان ربط و ضبط کا قیام
4۔ ملکی سلامتی سے منسلک اداروں ۔ سیاستدانوں ۔ پاکستانی ڈپلومیٹک مشنز اور غیر ملکی ڈپلومیٹک مشنز پر ایسے انداز میں نظر رکھنا کہ کسی صورت بھی ملکی سلامتی پر حرف نہ آسکے ۔

آئی ایس آئی کی کامیابیوں کی فہرست بہت طویل ہے اور ناکامیاں بھی جیسے کہ ہر آپریشن میں ممکن ہوتی ہیں کچھ کم نہیں اسی طرح ہر سمجھ میں نہ انے والے کام پر آئی ایس آئی کا لیبل لگانے کا رواج آج کل کچھ عام ہوتا جا رہا ہے لیکن سچ تو یہ ہے کہ آئی ایس آئی کے ان مجاہدوں کو جو اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا کہ کون کیا کہتا ہے وہ تو وہ خاموش مجاہد ہیں جو اپنا کام کیئے جائیں گے چاہے دنیا جو بھی کہے ۔

اللہ تعالیٰ کی ذات نیتوں کا حال خوب جاننے والی ہے اور جو اپنے کام درست کر رہے ہیں انہیں اسکا اجر صرف وہی ذات پاک دینے پر قادر ہے
 

arifkarim

معطل
آئی ایس آئی اور سی آئی اے نے ملکر جو طالبان کی مصیبت گھر میں لاکر پالی تھی، جسکے نتیجہ میں ہمیں آج یہ دن دیکھنے پڑ رہے ہیں کہ لوگ سر پر کفن باندھ گھر سے باہر نکلتے ہیں۔ اگر یہی خفیہ انٹیلیجنس کا کردار ہوتا ہے ملکی سالمیت میں تو اس سے ہزار گناہ بہتر ہے کہ اس قسم کا کوئی ادارہ موجود نہ ہو جس کی سرگرمیوں سے اس ملک کی عوام بے خبر ہو!
 

arifkarim

معطل
ہر ملک کی خفیہ انٹیلیجنس کا مقصد اپنے ملک کی حفاظت نہیں بلکہ دوسرے ممالک میں توڑ پھوڑ اور تخریب کاریاں کروانا ہے۔ سی آئی اے، را، موساد اور آئی ایس آئی کا سابقہ ریکارڈ اس کو ثابت کرنے کیلئے بہت کافی ہے۔
دوسرا اہم نقطہ یہاں یہ ہے کہ ہم لوگ بہت الزام لگاتے ہیں‌کہ ہمارے ملک میں غیر ملکی ایجنسیوں کی کاروائی اسلئے بھی زیادہ ہیں کیونکہ ہم غیر جمہوری لوگ ہیں اور ہمارے ملک میں امن و سلامتی کا فقدان ہے۔
ہاہاہا۔۔۔
اس من گھڑت بات کو صرف ایک کیس سے جھوٹا ثابت کر دیتا ہوں:
21 جولائی 1973 کو ناروے کے شہر Lillehammer میں ایک مراکش نژاد ویٹر کا قتل ہوگیا۔ اس سلسلہ میں سخت تحقیقات کی گئیں کیونکہ ناروے میں اس قسم کا واقعہ بالکل غیر معمولی ہے۔ (یہاں گدھے بندوقیں لیکر نہیں پھرتے!)
کاروائی کے بعد موساد ایجنسی کے پانچ دہشت گرد یا رضاکار (پنی مرضی سے نام دے سکتے ہیں) پکڑے گئے۔ جنکو ۲، ۲ سال قید کی سزا سنائی گئی، مگر اسرائیل نے سیاست سے کام لیتے ہوئے انکو جلد ہی رہا کروا کر اپنےملک واپس بلوا لیا! :grin: ساتھ میں اس واقعہ کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کی۔
اس واقعہ سے ثابت ہوا کہ مختلف ایجنسیز کے ایجنٹس اتنے پرانے وقتوں سے ہر ملک چاہے وہ جمہوری ہو، آمریتی ہو یا شاہی ہو، میں بکثرت موجود ہوتے ہیں اور موقع ملنے پر کسی بھی قسم کی کاروائی کرنے سے نہیں رکتے!
http://en.wikipedia.org/wiki/Lillehammer_affair
 
Top