جو دل میں شعر آئے وہ لکھ دیجیے -- نیا سلسلہ

ذوالقرنین

لائبریرین
تم نے دیکھا ہے کبھی ایک نظر شام کے بعد
کتنے چپ چاپ سے لگتے ہیں شجر شام کے بعد
اتنے چپ چاپ کہ راستے بھی رہیں لاعلم
چھوڑ جائیں گے کسی روز نگر شام کے بعد
 

غ۔ن۔غ

محفلین
سب کچھ خُدا سے مانگ لیا تُجھ کو مانگ کر
اُٹھتے نہیں ہیں ہاتھ مِرے ، اِس دُعا کے بعد
 

سید ذیشان

محفلین
احباب کی صورت ہو کہ اغیار کی صورت
ہر چہرے میں آتی ہے نظر یار کی صورت

واصف کو سرِ دار پکارا ہے کسی نے
انکار کی صورت ہے نہ اقرار کی صورت
 

کاشفی

محفلین
ابتدا وہ تھی کہ تھا جینا محبت میں محال
انتہا یہ ہے کہ اب مرنا بھی مشکل ہوگیا
(جگر مُراد آبادی)
 

محمداحمد

لائبریرین
ابتدا وہ تھی کہ تھا جینا محبت میں محال
انتہا یہ ہے کہ اب مرنا بھی مشکل ہوگیا
(جگر مُراد آبادی)

بہت خوب۔۔۔۔۔!

یہ پڑھ کر یہ شعر یاد آگیا

ابتدا یہ تھی کہ دیکھی تھی خوشی کی اک جھلک
انتہا یہ ہے کہ غم ہر سو نظر آنے لگے
 

سید زبیر

محفلین
غرور بیچیں گے نہ التجا خریدیں گے
نہ سرجھکائیں گے نہ سر جھکا خریدیں گے
قبول کرلی دیوار چین آنکھوں نے
اب اندھے لوگ ہی رستہ نیا خریدیں گے
 
Top