جو دل میں شعر آئے وہ لکھ دیجیے -- نیا سلسلہ

غ۔ن۔غ

محفلین
شب بيتی ، چاند بھی ڈوب چلا ، زنجير پڑی دروازے میں
کيوں دير گئے گھر آئے ہو، سجنی سے کرو گے بہانا کيا
 

مغزل

محفلین
کوئی بہانہ نہیں کیا ناں میں نے ۔۔۔:biggrin:

رات کچھ دیر ہوگئی تھی مجھے
اس لیے کوئی بھی بہانہ نہیں
(بدیہہ گوئی)
 

پپو

محفلین
نہ کوئی حال کا پُرساں، نہ شناسا، نہ رفیق
مجھ کو تقدیر یہ کِس موڑ پہ لے آئی ہے
 

رابطہ

محفلین
صَد جَلوہ رُو برُو ہے جو مِژگاں اُٹھائیے
طاقت کہاں کہ دِید کا احساں اُٹھائیے
(غالؔب)
 

ذوالقرنین

لائبریرین
مجھے چھوڑ دے میرے حال پر تیرا کیا بھروسہ اے زندگی
تیری مختصر سی نوازشیں، میرا درد اور بڑھا نہ دے
 

مہ جبین

محفلین
دل زندہ و بیدار اگر ہو تو بتدریج
بندے کو عطا کرتے ہیں چشم نگراں اور

احوال و مقامات پر موقوف ہے سب کچھ
ہر لحظہ ہے سالک کا زماں اور مکاں اور
اقبال
 
Top