جو دل میں شعر آئے وہ لکھ دیجیے -- نیا سلسلہ

مغزل

محفلین
خوشبو کا نام پوچھ رہے ہو صبا سے کہا
مجھ سے غزل سنو ، تمھیں اس دلربا سے کیا

لیاقت علی عاصم
 

مغزل

محفلین
متاعِ عمرمیں بس دو ہی خواب باقی ہیں
کسی کی یاد میں رہنا کسی کو یاد آنا
م۔م۔مغل (تازہ شعر)
 

مغزل

محفلین
تو سپنے جوڑ سکتی ہے رضی کو مت بتا دینا
وہ آنکھیں موند کر پورے یقیں سے ٹوٹ جائیگا
رضی الدین رضی
 

غ۔ن۔غ

محفلین
نہ دیکھو مجھ کو لوگوں کے رویوں کے تناظر میں
میں اپنی سوچ اور اپنی الگ پہچان رکھتا ہوں
 

مغزل

محفلین
کُچھ حاشیے دوات و قلم اور تمھاری یاد
کرتے ہیں اہتمامِ غزل سادگی سے ہم
م۔م۔مغل
(ایک غزل سے شعر)
 
جامِ قلندر کے نشے میں ناچتی ہیں پتلیاں ، دم دم دما دم مست
جوں بلبلوں کے گیت پر رقصاں چمن میں تتلیاں، دم دم دما دم مست
 

مغزل

محفلین
میری دنیا کے غزالوں کا لہو پیتا ہے
وقت آفات کے جنگل کا جوں چیتا ہے
(شاعر کا نام ذہن سے محو ہے)
 
Top