جویریہ بٹیا المعروف جیہ کو اردو محفل میں عرصہ بعد واپسی پر خوش آمدید

زونی

محفلین
السلام علیکم جیہ ! بہت خوشی ہوئی تھی آپ کو محفل میں دوبارہ دیکھ کر لیکن یہ افسوس ناک خبر پڑھ کے میری سمجھ میں نہیں آ رہا کہ کیا کہوں :(
،،،، بس اللہ تعالی اپ کو بہت صبر دے اور آئیندہ زندگی میں ہمیشہ آسانیاں عطا فرمائے آمین!!
 

تعبیر

محفلین
محفل پر ایک بار پھر سے خوش آمدید جیہ
آپ کے آنے سے جہاں خوشی ہوئی وہیں آپ کے حالات کا پڑھ پر بہت دکھ بھی ہوا۔
اللہ آپ کو صبر اور بے انتہا حوصلہ دے اور کیا کہوں؟
 

جیہ

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
ہمت نہیں ہارنی، اپنوں کو کھو دینے کا غم میں سمجھ سکتا ہوں۔ اللہ کے کاموں میں کوئی نا کوئی مصلحت ہوتی ہے، انہیں جیسے تیسے قبول کرنا ہوتا ہے۔
اللہ آپ کو صبر دے ہمت دے طاقت دے ۔ مرحوم کے لیے مغفرت کی دعا کرتا ہوں اللہ انہیں بھی اپنے نیک بندوں میں شامل کرے ان کے صغیرہ کبیرہ گناہوں کو معاف کرے اور جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا کرے۔ آمین
یہ سب پڑھ کے دل کو جیسے دھچکا سا لگا ۔ بہت دکھ ہوا سن کر بہت رنجیدہ ہوگیا :(
جیہ میں ضبط ہوں، اگر آپ نے پہچانا نہ ہو۔
شکریہ ضبط ثم عمر سیف صاحب
 

فرحت کیانی

لائبریرین
انا اللہ و انا الیہ راجعون
جیہ ایسے موقعے پر انسان کے پاس کچھ کہنے کے لئے الفاظ ہی نہیں رہتے شاید۔
اللہ تعالیٰ سے آپ کے لئے بہت سی ہمت اور حوصلے کی دعا ہے۔ آمین
 

الشفاء

لائبریرین
لن یصیبنا الا ما کتب اللہ لنا، ھو مولانا وعلیٰ اللہ فلیتوکل المؤمنون۔۔۔۔
ہمیں کوئی مصیبت نہیں پہنچ سکتی سوائے اس کے جو اللہ عزوجل نے (اپنی حکمت و مصلحت کے تحت) ہمارے لئے لکھ دی ہے۔ وہی تو ہمارا مدد گار ہے اور مؤمنین اسی پر بھروسہ کرتے ہیں۔۔۔

اللہ عزوجل آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔۔۔ بھائی کے درجات بلند فرمائے۔ اور عبداللہ کو آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔۔۔

گاہے بگاہے محفل پر آپ کا ذکر سنتے تھے۔۔۔ واپس آنے پر آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔۔۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
السلام علیکم جیہ !!
گاہے گاہے آپ کا نام سنتے رہے ہیں۔۔۔ ابھی کچھ دن پہلے "یاد تم بےحساب آئے" میں بھی استاد محترم الف عین سر آپ کا تذکرہ فرما رہے تھے۔ اور آپ کی واپسی پر پرانے اراکین کی خوشی دیکھ کر بھی احساس ہورہا ہے کہ ماشاءاللہ سے آپ کی شخصیت نہ بھلائی جانے والی ہی ہوگی۔ جو سب نے یاد رکھا۔ تو ہماری طرف سے بھی واپسی پر اک خوش آمدید قبول کیجیے۔

ساتھ ہی آپ کے غم کی بابت علم ہوا۔ دکھ سے دل بھر گیا۔ یہ محض الفاظ نہیں۔ کتنے کرب سے جھیل رہی ہوں گی یہ دکھ آپ۔۔ پر زندگی اور موت تو اللہ کی طرف سے ہے۔ انسان کا اس پر زور نہیں۔ خدا کی ذات کے منکر بھی دنیا میں بےحساب مل جائیں گے۔ مگر موت کا منکر ملنا ناممکن ہے۔ اللہ آپ کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔ اور آپ کو حوصلہ دے۔ اللہ سبحان و تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔ اور ان کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔ آمین

اسی مراسلے کا سہارا لے کر عمار ابن ضیا سے بھی تعزیت کرنا چاہوں گا۔ کہ بالکل علم نہ ہوسکا آپ سے اللہ کی رحمت کے چھن جانے کا۔ بھابھی اور آپ کو اللہ سبحان و تعالیٰ حوصلہ عطا فرمائے۔ آمین

مزید کچھ کہنے لکھنے کی فی الوقت تاب نہیں پاتا۔

والسلام مع الاکرام
 

منصور مکرم

محفلین
جیہ
اردو محفل میں دوبارہ ےشریف آوری پر خوش آمدید۔@نیرنگ خیال کی طرح میں بھی یہی کہونگا کہ اگرچہ ہمارا تعارف تو نہیں ہوا،لیکن محفلین کی آپکی آمد کے موقع پر خوشی قابل دید ہے۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کی شخصیت ایک مثالی شخصیت ہے۔امید ہے ہمیں بھی آپ سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔

رہی بات رنج والم کی ،تو ہمیں اللہ کی رضاء پر راضی ہونے کی کوشش کرنی چاہئے۔اگر ارد گرد نظر دوڑائیں تو ہمیں بہت سے ایسے لوگ نظر آئیں گے ،جہ جن کے صرف سہاگ نہیں بلکہ پورے گھر ہی اجڑ گئے ہیں،اللہ تعالیٰ مزید امتحانات سے ہمیں بچائے۔
عبد اللہ گبین کیلئے ڈھیروں پیار میری طرف سے۔ بچے کی بہتر تربیت کی امید رکھتا ہوں۔

عمار ابن ضیا کیلئے بھی تعزیت،اللہ تعالیٰ بچی کو ہمارئے لئے اجر و شفاعت کا ذریعہ بنائے۔ اور اخرت میں ہمارئے آرام و راحت کا سبب بنائے۔
عجیب بات یہ ہوئی کہ شمشاد بھائی نے اس سلسلے میں دھاگا کھولا تھا ،لیکن صرف عمار بھائی لکھا تھا جس کے سبب پہلی فرصت میں ہمیں معلوم نہ ہوا کہ آپکا ذکر ہو رہا ہے۔

محفل اور اردو بلاگنگ کے سبب ایک عجیب سا رشتہ قائم ہوتا ہے، جیہ بہن کے بارئے میں جان کر واقعی دکھ پہنچا۔ اسی طرح جب عنیقہ ناز کی موت کا سنا تھا تو باوجود فکری اختلافات کے ، شدید صدمہ ہوا تھا، اور کئی محافل میں دکھ کے ساتھ اسکا ذکر کیا تھا۔

ام سلمہ رضی اللہ عنھا نے ابو سلمہ رضی اللہ عنہ کی فوتگی پر یہ مسنون دعاء پڑھی تھی

انا للہ وانا الیہ راجعون۔ اللھم اجرنی فی مصیبتی واخلف لی خیرا منہ
بے شک ہم اللہ تعالیٰ کیلئے ہیں ،اور اسی کی طرف ہم نے لوٹنا ہے۔ائے اللہ ہمیں مصیبت پر اجر دئے اور ہمیں اس سے بہتر بدلہ دئے۔

چنانچہ کچھ عرصہ بعد ام سلمہ رضی اللہ عنھا کا نکاح حضور صل اللہ علیہ وسلم سے ہوا۔
 

جیہ

لائبریرین
بہت بہت شکریہ درویش بھائی۔ یقین جانیں آپ سب کا خلوص دیکھ کر میں پچھتا رہی ہوں کہ کیوں اتنا ناغہ کیا۔ جزاکم اللہ
 

عاطف بٹ

محفلین
السلام علیکم
جیہ، کہنا تو آپ کو واپسی پر خوش آمدید چاہتا تھا مگر پہلے ہی صفحے پر آپ کا مراسلہ نظر سے گزرا اور اس میں آپ نے جس المناک سانحے کا ذکر کیا ہے اسے پڑھ کر اس قدر دکھ ہوا کہ کچھ کہنے کے لئے الفاظ ہی ساتھ نہیں دے رہے۔ خیر، قرآنِ مجید میں کردگارِ خلائق کا حکم ہے کہ مصیبت کے وقت جو لوگ ’انا للہ و انا الیہ راجعون‘ کہتے ہیں، ان لوگوں پر اس کی رحمتیں اور نوازشیں نازل ہوتی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ آپ اور عبداللہ کو بےشمار خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے، آمین۔
 

زین

لائبریرین
شکریہ زین۔ اب آپ کیسے ہیں؟ آپ کو گولی لگی تھی کس نے بتایا تھا مجھے
اللہ تعالیٰ کا شکر ہے اب بالکل ٹھیک ہوں ۔۔۔
گولی نہیں لگی تھی ۔۔۔ بم دھماکے میں زخم آئے تھے۔۔۔۔گولیوں کی بوچھاڑ میں اللہ تعالیٰ نے بچا لیا

گبین کس کلاس میں پڑھتا ہے ؟
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اللہ تعالیٰ کا شکر ہے اب بالکل ٹھیک ہوں ۔۔۔
گولی نہیں لگی تھی ۔۔۔ بم دھماکے میں زخم آئے تھے۔۔۔ ۔گولیوں کی بوچھاڑ میں اللہ تعالیٰ نے بچا لیا
زین بھائی میں نے بھی آپ کا حال پوچھنا ہے۔۔۔ :) زیادہ تاخیر تو نہیں کی ناں میں نے :)
 

زین

لائبریرین
زین بھائی میں نے بھی آپ کا حال پوچھنا ہے۔۔۔ :) زیادہ تاخیر تو نہیں کی ناں میں نے :)
نیرنگ بھائی۔الحمداللہ اب ٹھیک ٹھاک ہوں۔۔۔۔
آپ سے شاید دوسرے دھاگوں میں بات ہوئی تھی۔۔۔ ویسے میں خود بھی بہت کم آتا ہوں محفل میں ۔۔۔ اس لیے بات چیت کم ہوتی ہے
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
نیرنگ بھائی۔الحمداللہ اب ٹھیک ٹھاک ہوں۔۔۔ ۔
آپ سے شاید دوسرے دھاگوں میں بات ہوئی تھی۔۔۔ ویسے میں خود بھی بہت کم آتا ہوں محفل میں ۔۔۔ اس لیے بات چیت کم ہوتی ہے
جی زین بھائی۔۔۔ آپ سے بہت کم ہی بات ہوتی ہے۔۔۔ :)
اللہ آپ کو صحت اور تندرستی سے مالامال زندگی عطا فرمائے۔ اور اپنی امان میں رکھے۔ آمین
کبھی اسلام آباد آئیں تو احقر کو ضرور یاد رکھیے گا۔ :)
 

زین

لائبریرین
جی زین بھائی۔۔۔ آپ سے بہت کم ہی بات ہوتی ہے۔۔۔ :)
اللہ آپ کو صحت اور تندرستی سے مالامال زندگی عطا فرمائے۔ اور اپنی امان میں رکھے۔ آمین
کبھی اسلام آباد آئیں تو احقر کو ضرور یاد رکھیے گا۔ :)
بہت شکریہ
انشاء اللہ ضرور آئیں گے بس موقع مل جائے :)
 
Top