جویریہ بٹیا المعروف جیہ کو اردو محفل میں عرصہ بعد واپسی پر خوش آمدید

جویریہ بٹیا! بے حد رنج ہوا یہ جان کر۔ تعزیت کا ہر فقرہ چھوٹا اور نا کافی محسوس ہو رہا ہے۔ اللہ آپ کو حوصلہ دے اور ہماری دلاری بہن کو بہادری اور صبر جمیل سے نوازے۔ مرحوم کو جنت الفردوس عطا فرمائے۔ آمین!
 
آخری تدوین:

محمدصابر

محفلین
السلام علیکم ۔محفل پر ڈھائی سال بعدواپس آکر نہایت خوشی ہو رہی ہے اور وہ بھی محفل کی آٹھویں سالگرہ کے موقعے پر۔ میں نے جب محفل پہلی دفعہ جوائن کیا تھا اس وقت محفل کی پہلی سالگرہ منائی جا رہی تھی۔

ماشاءاللہ اپگریڈیشن کے بعد محفل بہت خوب صورت لگ رہی ہے۔

میں محمدصابر اور سعود بھائی کی شکر گزار ہوں کہ ان دو کی وجہ سے محفل پر میری واپسی ممکن ہو سکی۔

آپ سب اراکین کا مجھے خوش آمدید کہنے کے لئے سپاس گزار ہوں۔ ؏ کس منہ سے شکر کیجئے اس لطفِ خاص کا

یقیناً سب کو میری غیر حاضری کی وجہ جاننے کا اشتیاق ہوگا۔ اس سے پہلے کہ بابا جانی اور شمشاد بھائی مجھ سے پوچھے میں خود ہی بتا دیتی ہوں۔


غالب نے جھوٹ کہا تھا کہ

رنج سے خُوگر ہُوا انساں تو مٹ جاتا ہے رنج مشکلیں مجھ پر پڑیں اتنی کہ آساں ہو گئیں

رنج سے خوگر ہوئی مگر ڈھائی سال بعد بھی رنج مٹ نہ سکا ۔ مشکلیں بہت سہیں مگر آسان نہ ہوئیں۔ محفل پر جب آئی تھی غیر شادی شدہ تھی۔ شادی بھی ہو گئی محفل والوں نے دھوم دھام سے منائی ۔۔ اللہ نے عبد َاللہ گبین جیسا پیار ا بیٹا دیا۔محفل والوں دعاؤں سے نوازا۔ ( اس کی عمر اب 5 سال ہے اور سکول جاتا ہے)۔ مجھے دعائیں دیں مگر شرف قبولیت سے محروم رہیں۔ 3 فروری 2011کی وہ یخ بستہ رات میں کبھی نہ بھول پاؤں گی جب رات کے 2 بجے ان کو ہارٹ اٹیک ہوا۔ بابا کو فون کیا مگر ان کے آنے سے پہلے انہوں نے میرے بازوؤں میں دم توڑدیا اور مجھے بیوہ کر کے اکیلا چھوڑ گیا۔ دو برس سے زیادہ ہوگئے ہیں مگر اب تک صدمے کی حالت میں ہوں۔ دل کی پیدائشی مریض میں تھی۔ وہ تو بھلا چنگا تھا مگر اللہ کے ارادوں کو کون پہچانتا ہے۔

ہو چکیں غالبؔ بلائیں سب تمام

ایک مرگِ ناگہانی اور ہے



جویریہ مسعود
آپ کو حوصلہ دینے کے لئے الفاظ نہیں ہیں۔ کوشش کی کہ اس مراسلے کو ریٹنگ دے کر ہی گزارہ کر لوں۔ لیکن وہ بھی سمجھ نہیں آئی اس لئے اقتباس ہی لے لیا ہے۔ اللہ تعالی آپ کی مشکلات آسان فرمائیں۔
 

ملائکہ

محفلین
انا اللہ وانا الیہ راجعون.
جیہ آپی مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ ایسی کیا بات کہوں کہ آپکے دل کو تسلی ہو۔۔۔ آپکو بہت یاد کرتے تھے ہم سب لیکن وجہ معلوم نہیں تھی۔۔۔ بس یہی دعا ہے کہ ڈاکٹر صاحب کو اللہ جنت میں جگہ دیں۔۔۔۔ آپکی اور گبین کی زندگی میں اللہ آسانی پیدا کرے۔۔۔ گبین کو اللہ صحت اور تندرستی دے۔۔۔۔ ہم سب لوگ آپکے ساتھ ہیں ہمیشہ۔۔۔
 
جیہ بہنا :( :( :(
انا للہ و انا الیہ راجعون

اللہ تعالیٰ تمھیں صبر عطا فرمائے اور عبد اللہ کو تمھارا سہارا بنائے۔ بہت سی دعائیں!
 
اللہ تعالیٰ کے کاموں کی حکمت انسانی عقل میں کہاں سما سکتی ہے۔ انسان کیا کیا خواب بُنتا ہے، کیا کیا سپنے سجاتا ہے لیکن ہوتا وہی ہے جو منظورِ الٰہی ہے۔ گزشتہ مہینوں میری نومولود بیٹی نے میرے ہاتھوں میں دم توڑا تو مجھے صحیح معنوں میں احساس ہوا کہ بچھڑنا کسے کہتے ہیں۔

چچا غالب کی بھتیجی کے لیے کلامِ غالب ہی سے انتخاب!

لازم تھا کہ دیکھو مرا رستہ کوئی دِن اور
تنہا گئے کیوں؟ اب رہو تنہا کوئی دن اور

مٹ جائےگا سَر، گر، ترا پتھر نہ گھِسے گا
ہوں در پہ ترے ناصیہ فرسا کوئی دن اور

آئے ہو کل اور آج ہی کہتے ہو کہ "جاؤں؟"
مانا کہ ھمیشہ نہیں اچھا کوئی دن اور

جاتے ہوئے کہتے ہو "قیامت کو ملیں گے"
کیا خوب! قیامت کا ہے گویا کوئی دن اور

تم کون سے ایسے تھے کھرے داد و ستد کے
کرتا ملکُ الموت تقاضا کوئی دن اور

مجھ سے تمھیں نفرت سہی، نیر سے لڑائی
بچوں کا بھی دیکھا نہ تماشا کوئی دن اور

گزری نہ بہرحال یہ مدت خوش و ناخوش
کرنا تھا جواں مرگ گزارا کوئی دن اور

ناداں ہو جو کہتے ہو کہ "کیوں جیتے ہیں غالبؔ"
قسمت میں ہے مرنے کی تمنا کوئی دن اور​
 

نایاب

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
حق تعالی مرحوم بھائی کی مغفرت فرمائے آمین
وہ جو سب کا مالک ہے اس کی حکمتیں ہم عاجز نہیں سمجھ سکتے ۔
زندگی تو امانت ہے اس کی وہ جب چاہے اپنی امانت واپس لے جائے ۔
اور ہمیں درس " صبر " دے جائے ۔۔۔۔۔

اللہ تعالی آپ کو ہمت و حوصلے سے نوازے ۔ اور آپ گبین شہزادے کی بہترین تربیت کرتے اسے اک اچھا انسان بناتے بھائی صاحب اور اپنے رب کی نگاہ میں سرخرو ٹھہریں ۔ آمین
 

عمرمختارعاجز

لائبریرین
جویریہ بہنا میں تو محفل میں بالکل نیا ہوں۔یوں سمجھ لیجئے کہ میں تو اردو محفل میں طفل مکتب ہیں۔لیکن آپ کی بات سن کے دل انتہائی رنجیدہ ہوا ہے ۔بلکہ سچی بات ہے کہ آنکھوں میں آنسو آگئے۔اللہ کریم اپنے حبیب کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
 
انا اللہ وانا الیہ راجعون
جیہ اللہ آپ کو ہمت اور استقامت سے ثابت قدم رکھے، اور آپ کی جھولی کو پھر سے زندگی کی بھرپور رعنائیاں سے منور فرمائے۔ آمین۔
اللہ مرحوم کو جنت الفردوس کے اعلیٰ درجات عطا فرمائیں اور عبداللہ کو نیک ، وفا شعار اور کامیاب و کامران انسان بنائے آمین۔
 

زبیر مرزا

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ تعالٰی آپ کو صبرجمیل عطا فرمائے آپ نے جس طرح اپنی کیفت بیان کی ہے آنکھیں نم کرگئی - جویریہ بی بی اللہ صبرکرنے والوں کے ساتھ
اورصابرین کا بڑادرجہ - اُردومحفل ایک خاندان کی مانند سی ہوگئی ہے کسی ایک کا دُکھ سب کا مشترکہ ہوجاتا ہے - بہت سی دعائیں ہیں آپ کے لیے
 
Top