جویریہ بٹیا المعروف جیہ کو اردو محفل میں عرصہ بعد واپسی پر خوش آمدید

جیہ

لائبریرین
بےحد غمگین کردینے والی خبر ہے بہنا۔۔۔ ۔! لیکن یہ دنیا اس کے سبھی مناظر چاہے وہ روکھے ہوں یا رنگا رنگ فانی ہیں ۔۔۔ کسی بھی منظر کو یہاں ثبات نہیں ۔۔۔ ۔جس رب نے آپ کو اتنا بڑا غم دیا مجھے یقین ہے وہی رب اس غم کا درماں بھی کرنے والا ہے ۔۔۔ اور میری دعا ہے ساتھ یقین بھی ہے کہ اللہ رب العزت
آپ کو اس غم کا بہترین نعم البدل عطا فرمائیں۔۔آپ کے لیئے آسانیاں ہی آسانیاں پیدا ہوں۔۔۔ ۔۔بے شک وہ جس سے پیار کرتے ہیں انہیں کو آزمائش کے قابل بھی سمجھتے ہیں۔۔۔ !
شکریہ بہن جی۔ دعاؤن کے لئے شکر گزار ہوں۔
 

جیہ

لائبریرین
نہیں شمشاد بھائی ۔ انہوں نے مجھ سے ذاتی مراسلے میں تعزیت کی تھی۔ جس کے لئے میں نہایت شکر گزار ہوں
 

غ۔ن۔غ

محفلین
السلام علیکم ۔محفل پر ڈھائی سال بعدواپس آکر نہایت خوشی ہو رہی ہے اور وہ بھی محفل کی آٹھویں سالگرہ کے موقعے پر۔ میں نے جب محفل پہلی دفعہ جوائن کیا تھا اس وقت محفل کی پہلی سالگرہ منائی جا رہی تھی۔

ماشاءاللہ اپگریڈیشن کے بعد محفل بہت خوب صورت لگ رہی ہے۔

میں محمدصابر اور سعود بھائی کی شکر گزار ہوں کہ ان دو کی وجہ سے محفل پر میری واپسی ممکن ہو سکی۔

آپ سب اراکین کا مجھے خوش آمدید کہنے کے لئے سپاس گزار ہوں۔ ؏ کس منہ سے شکر کیجئے اس لطفِ خاص کا

یقیناً سب کو میری غیر حاضری کی وجہ جاننے کا اشتیاق ہوگا۔ اس سے پہلے کہ بابا جانی اور شمشاد بھائی مجھ سے پوچھے میں خود ہی بتا دیتی ہوں۔


غالب نے جھوٹ کہا تھا کہ

رنج سے خُوگر ہُوا انساں تو مٹ جاتا ہے رنج مشکلیں مجھ پر پڑیں اتنی کہ آساں ہو گئیں

رنج سے خوگر ہوئی مگر ڈھائی سال بعد بھی رنج مٹ نہ سکا ۔ مشکلیں بہت سہیں مگر آسان نہ ہوئیں۔ محفل پر جب آئی تھی غیر شادی شدہ تھی۔ شادی بھی ہو گئی محفل والوں نے دھوم دھام سے منائی ۔۔ اللہ نے عبد َاللہ گبین جیسا پیار ا بیٹا دیا۔محفل والوں دعاؤں سے نوازا۔ ( اس کی عمر اب 5 سال ہے اور سکول جاتا ہے)۔ مجھے دعائیں دیں مگر شرف قبولیت سے محروم رہیں۔ 3 فروری 2011کی وہ یخ بستہ رات میں کبھی نہ بھول پاؤں گی جب رات کے 2 بجے ان کو ہارٹ اٹیک ہوا۔ بابا کو فون کیا مگر ان کے آنے سے پہلے انہوں نے میرے بازوؤں میں دم توڑدیا اور مجھے بیوہ کر کے اکیلا چھوڑ گیا۔ دو برس سے زیادہ ہوگئے ہیں مگر اب تک صدمے کی حالت میں ہوں۔ دل کی پیدائشی مریض میں تھی۔ وہ تو بھلا چنگا تھا مگر اللہ کے ارادوں کو کون پہچانتا ہے۔

ہو چکیں غالبؔ بلائیں سب تمام

ایک مرگِ ناگہانی اور ہے



جویریہ مسعود

السلام علیکم جیہ بہن !
دلی خوش آمدید :rose::)
محفل پہ اور مغزل محمود سے آپ کا ذکر بہت سن رکھا ہے۔
آپ کی صلاحیتوں اور خوبیوں کا سبھی کو مداح پایا یہاں، تو مجھے آپ کی واپسی کا انتظار رہنے لگا کہ کب آپ واپس آ کر محفل کی رونقوں کو دوبالا کریں گی۔
آپ کی طویل غیر حاضری سے ہم(میں اور محمود) بھی بہت پریشان رہے۔
دل سے بس آپ کی خیریت کی دعا نکلتی تھی ۔
آپ کی آمد سے سبھی محفلین کی طرح ہمیں بھی بے انتہا خوشی ہوئی
لیکن ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
پیاری بہنا ! آپ پہ ٹوٹنے والی قیامت کا دکھ تو بہت ہی سِوا تھا اور ہے ،کہ ہم سے اپنے دلی جذبات و کیفیات کا اظہار الفاظ میں نہیں ہو پا رہا ۔ ۔ ۔ ۔
محمود کو اپنی جیہ بہن کے ساتھ ہونے والے اس سانحے کا شدید دکھ ہے چونکہ وہ خود ابھی نہیں لکھ پا رہا اس لیے ایک بھائی کے دکھ کی ترجمانی کا حق شاید میرے یہ الفاظ تو ادا نہ کر سکیں لیکن
ایک بہن شاید محسوس کر سکے۔۔
اللہ آپ کو ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے ۔ ۔
محمود خود بھی یہاں آکر لکھے گا لیکن میرے یہ ٹوٹے پھوٹے الفاظ قبول کیجئے گا میری بہن
خدا سے آپ کی لازاوال خوشیوں کے لیے دست بہ دعا ہیں ۔ ۔ ۔ ۔
اللہ آپ کو کبھی اور کوئی دکھ نہ دکھائے آپ کا دامن خوشیوں سے بھر دے
گبین بیٹے کو لمبی زندگی دے آمین:praying:
بہت سی دعائیں آپ کے نام
:rose:
 

جیہ

لائبریرین
معذرت کہ یہ لڑی آج دیکھی۔ آپ اور محمود بھائی کا خلوص محبت مجھے معلوم ہے۔ آپ کی ان جملوں نے جیسے تریاق کا کام کیا ہے۔ جزاکم اللہ
 

قیصرانی

لائبریرین
یہ قطعاً معلوم نہیں تھا۔ انتہائی دکھ ہوا سن کر۔
اللہ کریم مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔
مرنا تو سب نے ہے لیکن جوان موت، اور اچانک موت کا صدمہ بہت گہرا ہوتا ہے۔ میرا چھوٹا بھائی پچھلے برس چل بسا، پچھلے سال اسی مہینے۔ اردو کی ایک بلاگر عنیقہ ناز کچھ ماہ پہلے کراچی میں انتقال کر گئیں۔ چلتے پھرتے ہنستے کھیلتے لوگ چلے جاتے ہیں۔ عمار کی بیٹی کی تو ابھی خوشی ہی ٹھیک طرح سے نہیں منائی تھی کہ موت کی خبر آ گئی۔
موت برحق ہے جی، اللہ سائیں صبر دے اور مرنے والوں کے درجات بلند کرے۔ آمین۔
آپ کے چھوٹے بھائی کا سن کر انتہائی افسوس ہوا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون
 
Top