جویریہ بٹیا المعروف جیہ کو اردو محفل میں عرصہ بعد واپسی پر خوش آمدید

جیہ

لائبریرین
اللہ تعالیٰ کا شکر ہے اب بالکل ٹھیک ہوں ۔۔۔
گولی نہیں لگی تھی ۔۔۔ بم دھماکے میں زخم آئے تھے۔۔۔ ۔گولیوں کی بوچھاڑ میں اللہ تعالیٰ نے بچا لیا

گبین کس کلاس میں پڑھتا ہے ؟
اللہ کا شکر ہے کہ آپ بچ گئے۔ گبین عید کے بعد کلاس ون میں جائے گا
 
زین

لائبریرین
جی۔ اللہ نے بہت کرم کیا

ماشاء اللہ ۔۔۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ گبین کو کامیابیوں سے نوازے
 
وجی

لائبریرین
السلام علیکم جیہ بی بی آپکا مراسلہ ایک دھاگے میں دیکھا تو خیال آیا کہ محفل بزرگان کتنے خوش ہونگے آپکی واپسی پر
پھر آپکے لیئے یہ دھاگا اور پھر آپکا مراسلہ پڑھا اور عمار ابن ضیاء تو دکھ ہوا ۔
کچھ لکھنے اور کہنے لائق ہم نہیں بس دعا کرسکتے ہیں ۔
اللہ ان کی مغفرت و بخشش کرے جو ہم میں نہیں
اور آپ سب پر اپنا رحم و کرم کرے اور خوشیاں و کامرانیاں عطا فرمائے آمین ثم آمین
 
بلال

محفلین
انا اللہ وانا الیہ راجعون۔
جان کر بہت دکھ ہوا۔ سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا لکھوں۔ ایسے معاملات میں انسان سوائے صبر اور دعا کے کچھ نہیں کر سکتا۔
اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور آپ کو صبر دے۔۔۔آمین
 
محدثہ

محفلین
اِنا للہ۔۔ اللہ آپ کو آسانیاں عطا کرے۔
آمین۔۔۔:rose:
اور جویریہ جیہ ،محفل پہ واپسی مبارک ہو۔ خوش آمدید :)
 
محمد وارث

لائبریرین
میں تو بھاگا بھاگا آیا تھا سعود صاحب کا پیغام دیکھ کر لیکن اف خدایا یہ کیا خبر پڑھنے کو ملی۔ جویریہ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ کچھ کہہ سکوں کسی کے پاس بھی نہیں ہونگے، یہ حادثہ ہی ایسا ہے، یہ سانحہ ہی ایسا ہے یہ صدمہ ہی ایسا ہے ہم سب جو بھی کہتے رہیں آپ کے دکھ کا ذرا سا ادراک بھی نہیں کر سکتے، انا للہ و انا الیہ راجعون، اللہ تعالیٰ مشتاق صاحب کو جوارِ رحمت میں جگہ دیں۔ عبداللہ بیٹے کو بہت سا پیار، واہ میرے چاند بیٹے اللہ تعالیٰ تجھے عمر خضر عطا فرمائیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
جیہ بہن، آپ کی محفل میں آمد اور غیر حاضری کا پس منظر جان کر سمجھ نہیں آتا کہ کیا کہوں۔ بس اللہ تعالیٰ آپ کے شوہر پر اپنی رحمتیں نچھاور کرے اور اُن سے راضی ہوجائے اور آپ کو زندگی کرنے کا بھرپور حوصلہ عطا فرمائے ۔ (آمین)

اُمید ہے اب آپ محفل میں آتی رہیں گی۔
 
بہت شکر گزار ہوں وارث۔
 
محمد احمد۔ صد احترام و تشکر
 
آپا میرے پاس تو لفظ بھی نہیں میں آپ کو تسلی بھی دوں تو کیسے ،واقعی سن کر بہت افسوس ہوا ،اللہ آپ کے صبر کو مضبوط سے مضبوط تر کرے ،باقی زندگی آسان، ہر مصیبت سے بچائے اور چھوٹے گبین اتنا بڑا اتنا بڑا بنیں کہ آپ سب غم بھوک جائیں ۔
 
کاشفی

محفلین
محفل میں ایک بار پھر سے خوش آمدید۔۔
اللہ رب العزت آپ کے شوہر کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔۔آمین
اور آپ سب کو صبر کے ساتھ دین و دنیا میں کامیاب و کامران کرے۔۔آمین
 
Top