مبارکباد جوجو کو ایک اور مبارکباد

ساجداقبال

محفلین
جیہ میری مانیں اپنے اوتار پر 2000کا ہندسہ لکھ لیں پہلی نظر میں اصل گنتی پر کوئی نظر ہی نہیں ڈالے گا۔ کہیے کیسا آئیڈیا ہے؟ظفری یہ صائب مشورہ آپ کیلئے بھی ہے۔ :wink:
 
تو دو ہزار کا سنگِ میل عبور کر لیا تم نے بھی جیا۔

بہت مبارک ہو ، آجکل پروف ریڈنگ کے علاوہ کیا کرنے کا ارادہ ہے
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

اس بندہ ناچیز کی طرف سےسسٹرجوجو کودوہزار پوسٹیں مکمل کرنے پر بہت بہت مبارک ہو
اللہ تعالی آپ کی زندگی کوخوشیوں سے بھردے (آمین ثم آمین)


والسلام
جاویداقبال
 

جیہ

لائبریرین
شکریہ جاوید بھائ

آپ بہت اچھے ہیں۔ اللہ آپ کو مُستجاب الدَّعَوات بنائے۔ آمین
 

تفسیر

محفلین
جیہ نے کہا:
تفسیر نے کہا:
.
جراحت تحفہ، الماس ارمغاں، داغِ جگر ہدیہ
مبارک باد اسد! غمخوارِ جانِ درد مند آیا

دامِ ہر موج میں ہے حلقۂ صد کامِ نہنگ
دیکھیں کیا گُزرے ہے قطرے پہ گُہر ہونے تک

پرتوِ خور سے ہے شبنم کو فنا کی تعلیم
میں بھی ہوں ایک عنایت کی نظر ہوتے تک
 

جیہ

لائبریرین
تفسیر نے کہا:
جیہ نے کہا:
تفسیر نے کہا:
.
جراحت تحفہ، الماس ارمغاں، داغِ جگر ہدیہ
مبارک باد اسد! غمخوارِ جانِ درد مند آیا

دامِ ہر موج میں ہے حلقۂ صد کامِ نہنگ
دیکھیں کیا گُزرے ہے قطرے پہ گُہر ہونے تک

پرتوِ خور سے ہے شبنم کو فنا کی تعلیم
میں بھی ہوں ایک عنایت کی نظر ہوتے تک

نکتہ چیں ہے ، غمِ دل اُس کو سُنائے نہ بنے
کیا بنے بات ، جہاں بات بنائے نہ بنے
 

جیہ

لائبریرین
دوست نے کہا:
تو دو ہزار ہوہی گئے۔ اگرچہ آپ ہماری حاضری نہیں لگاتیں۔
مبارکباد بہت بہت۔

شکریہ شاکر بھائ

اور۔۔۔۔۔۔۔۔ ہمارے سکول میں طلبا کے دوست نہیں آسکتے۔ اس لیے حاضری بھی نہیں لگ سکتی
 
Top