مبارکباد جوجو کو ایک اور مبارکباد

الف عین

لائبریرین
اپنی سالگرہ سارے پاکستان کے ساتھ منانے کے بعد جوجو دو ہزار پیغامات کا نشانہ پار کر گئ ہیں۔
جوجو تم کو بہت بہت مبارک!!!
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

جوجوجی، آپ کودوہزارپیغام مکمل کرنے پراس ناچیزکی طرف بہت بہت مبارک بادقبول ہو۔ اوراللہ تعالی سے بدست دعاگوہوں کہ آپکی زندگی ہمیشہ پھولوں کی طرح مسکراتی رہے(آمین ثم آمین)

والسلام
جاویداقبال
 
جیہ

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
اپنی سالگرہ سارے پاکستان کے ساتھ منانے کے بعد جوجو دو ہزار پیغامات کا نشانہ پار کر گئ ہیں۔
جوجو تم کو بہت بہت مبارک!!!

ایک خوش گوار حیرت کے ساتھ یہ تانابانا کھولا۔ مجھے پتہ ہی نہیں چلا کہ میں بھی 2 ہزاری منصب حاصل کرچکی ہوں۔

بہت بہت شکریہ استادِ محترم۔ آپ ہمیشہ مجھے یاد رکھتے ہیں
 
جیہ

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
اپنی سالگرہ سارے پاکستان کے ساتھ منانے کے بعد جوجو دو ہزار پیغامات کا نشانہ پار کر گئ ہیں۔
جوجو تم کو بہت بہت مبارک!!!

استادِ محترم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ کیا ؟ ابھی تو صرف 1800 پیغامات ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کوئ بات نہیں
ابھی جلدی جلدی 200 پورے کرلیتی ہوں :)
 
جیہ

لائبریرین
javediqbal26 نے کہا:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

جوجوجی، آپ کودوہزارپیغام مکمل کرنے پراس ناچیزکی طرف بہت بہت مبارک بادقبول ہو۔ اوراللہ تعالی سے بدست دعاگوہوں کہ آپکی زندگی ہمیشہ پھولوں کی طرح مسکراتی رہے(آمین ثم آمین)

والسلام
جاویداقبال

جاوید بھائ بہت بہت شکریہ آپ کے پرخلوص الفاظ کا۔ مگر وہی بات پھر بھی مبارکباد لوں گی آپ سے
 
جیہ

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
سترہ سو نناوے ؟؟؟؟ پیشگی مبارکباد، اصلی والی بعد میں
قیصرانی جی آپ کیوں جل رہے ہیں۔ یہ تو استادِ محترم کی محبت ہے کہ میری دل جوئ کا موقعہ نکال لیتے ہیں۔

سچ ہے کہ دل سے دل کو راہ ہوتی ہے۔ جیسے مجھے استادِ محترم سے الفت ہے۔ اسی طرح وہ بھی مجھ ناچیز کو اپنی بیٹی کی طرح چاہتے ہیں۔ اللہ ان کی عمر دراز کرے اور ان کی شفقت و محبت ہمیشہ میرے اور آپ سب کے ساتھ رہے آمین
 
قیصرانی

لائبریرین
جیہ نے کہا:

ایسا تو کچھ نہیں، میں حیران ہو رہا تھا کہ میرے پاس شاید کاوئنٹر مسئلہ کر رہا ہے۔ ورنہ تو کوئی ایسی بات نہ تھی
 
جیہ

لائبریرین
پتہ ہے میرے ساتھ ایک مسئلہ ہے میرے مذاق کو آپ لوگ سیریئسلی لیتے ہیں۔ آج سے مذاق بند۔ معاف کریں
 
قیصرانی

لائبریرین
جیہ، پتہ ہے میرے ساتھ ایک مسئلہ ہے میرے مذاق کو آپ لوگ سیریئسلی لیتے ہیں۔ آج سے مذاق بند۔ معاف کریں
 
زیک

مسافر
192 خطوط لکھنا کونسا مسئلہ ہے! بس شروع ہو جائیں۔ اب آپ نے اس وقت تک آف‌ٌائن نہیں جانا جب تک دو ہزار نہ ہو جائیں۔ :)
 
Top