بہزاد لکھنوی جن کا ہے طیبہ مقام، اُن پہ درود اور سَلام - بہزاد لکھنوی

کاشفی نے 'حمد، نعت، مدحت و منقبت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 31, 2014

  1. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,393
    نعت شریف
    (بہزاد لکھنوی)
    جن کا ہے طیبہ مقام، اُن پہ درود اور سَلام
    جو ہیں رسولِ انام، اُن پہ درود اور سَلام

    حامیء عالم ہیں وہ، ہادیء اعظم ہیں وہ
    کیوں نہ کہیں خاص و عام، اُن پہ درود اور سَلام

    جو ہیں حبیب خدا، جو ہیں شہِ دوسرا
    جن کی ہے دنیا غلام، اُن پہ درود اور سَلام

    جن کے ہیں یہ دوجہاں، جن کے ہیں کون و مکاں
    جن کے ہیں یہ صبح و شام، اُن پہ درود اور سَلام

    مالکِ جنّ و بشر، باعثِ نورِ قمر
    میم سے ہے جن کا نام، اُن پہ درود اور سَلام

    زائر ارضِ رسول، التجا کرلے قبول
    اتنا ہے میرا پیام، اُن پہ درود اور سَلام

    روتا ہوں بہزاد میں، کرتا ہوں فریاد میں
    بھیجتا ہوں صبح و شام، اُن پہ درود اور سَلام

    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  2. ابو المیزاب اویس

    ابو المیزاب اویس محفلین

    مراسلے:
    368
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    سبحان اللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,393
    بہت شکریہ۔خوش رہیئے۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,393
    بہت شکریہ الف نظامی صاحب!۔خوش رہیئے۔۔۔
     
  5. محمد حمزہ عاجز

    محمد حمزہ عاجز محفلین

    مراسلے:
    2
    جھنڈا:
    Pakistan

اس صفحے کی تشہیر