اردو نعت

  1. ابو المیزاب اویس

    اب تو بس ایک ہی دھن ہے کہ مدینہ دیکھوں (پروفیسر سیّد اقباؔل عظیم)

    آخری وقت میں کیا رونقِ دنیا دیکھوں اب تو بس ایک ہی دُھن ہے کہ مدینہ دیکھوں از اُفق تا بہ اُفق ایک ہی جلوہ دیکھوں جس طرف آنکھ اٹھے روضئہ والا دیکھوں عاقبت میری سنور جائے جو طیبہ دیکھوں دستِ امروز میں آئینہ فردا دیکھوں میں کہاں ہوں ، یہ سمجھ لوں تو اٹھاؤں نظریں دل سنبھل جائے تو میں جانبِ خضرا...
  2. ابو المیزاب اویس

    مظفر وارثی میں محمد ﷺ سے جو منسوب ہوا خوب ہوا

    میں محمد ﷺ سے جو منسوب ہوا خوب ہوا ان کا دیوانہ و مجذوب ہوا خوب ہوا آنسوؤں سے مجھے جنت کی ہوا آتی ہے میرا دل دیدہِ یعقوب ہوا خوب ہوا اس کی آوازِ قدم آئی زمانے لے کر لمحے لمحے نے کہا خوب ہوا خوب ہوا اس نے اللہ کو اللہ نے اس کو چاہا کبھی طالب کبھی مطلوب ہوا خوب ہوا حق تعالٰی کی اطاعت ہے...
  3. ابو المیزاب اویس

    مظفر وارثی جو عرش کا چراغ تھا میں اس قدم کی دھول ہوں

    جو عرش کا چراغ تھا میں اس قدم کی دھول ہوں گواہ رہنا زندگی میں عاشقِ رسول ہوں مری شگفتگی پہ پت جھڑوں کا کچھ اثر نہ ہو کِھلا ہی جو ہے مصطفٰے کے نام پر وہ پھول ہوں مری دعاؤں کا ہے رابطہ درِ حضور سے اسی لیے خدا کی بارگاہ میں قبول ہوں بڑھا دیا ہے حاضری نے اور شوقِ حاضری مسرتیں سمیٹ کر بھی کس قدر...
  4. راحیل فاروق

    ہے ایک ہی علاج بصیرت کی بھول کا

    ایک آن لائن طرحی مشاعرے میں کہی گئی فی البدیہہ نعت۔ کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے! ہے ایک ہی علاج بصیرت کی بھول کا سرمہ لگا حضور کے پیروں کی دھول کا افسونِ سامری ہے اسے شاعری نہ جان "دیواں میں شعر گر نہیں نعتِ رسول کا" باطن پہ ہو نگاہ تو یکساں ہیں سب چمن لیکن جدا ہے رنگ مدینے کے پھول کا وارفتگی میں...
  5. ابو المیزاب اویس

    گزرا وہ جدھر سے وہ ہوئی راہ گزر نُور (محمد اعظؔم چشتی)

    گزرا وہ جدھر سے وہ ہوئی راہ گزر نُور اُس نُورِ مجسم کی ہے ہر شام و سحر نُور لب نُور دہاں نُور زباں نُور بیاں نُور دل نُور جگر نُور جبیں نُور نظر نُور گیسو کی ضیا نُور عمامہ کی چمک نُور اُس آیہِ رحمت کی ہے ہر زیر و زبر نُور سر تا بقدم نُور عیاں نُور نہاں نُور ہر سمت تری نُور اِدھر نُور اُدھر...
  6. ابو المیزاب اویس

    تمہاری یاد سے دل کو ہیں راحتیں کیا کیا (از سیّد ادیب رائے پوری)

    تمہاری یاد سے دل کو ہیں راحتیں کیا کیا تمہارے ذکر نے ٹالی ہیں مشکلیں کیا کیا تمہاری دید کہاں، دیدہِ خیال کہاں بنائی، پھر بھی خیالوں نے صورتیں کیا کیا نظر خیال سے پہلے مدینہ جا پہنچی دل و نگاہ میں دیکھی رقابتیں کیا کیا اب اس مقام پہ ہم آگئے کہ ذکرِ رسول جو ایک پل نہ ہو، ہوتی ہیں الجھنیں کیا...
  7. ابو المیزاب اویس

    پہنچ گیا جو تمہارے در پر، کہوں گا تم سے سلام سائیں (از سیّد ادیؔب رائے پوری)

    پہنچ گیا جو تمہارے در پر، کہوں گا تم سے سلام سائیں جو رہ گیا تو یہیں سے بھیجیں گے میرے آنسو، پیام سائیں تمہارے ہاتھوں میں دیدیا ہے خدا نے سارا نظام سائیں کوئی تو کردو میرے بھی آنے کا در پہ اب اہتمام سائیں عجیب لذّت ہے جب پکاروں میں اپنے آقا کا نام سائیں جو سُن کے وہ خوش ہوئے، بنادیں گے میرے...
  8. ابو المیزاب اویس

    وَرَفَعنا لَکَ ذِکرَک ۔ شاعر اسد اقبال

    ہے یہ فرمانِ خُدا جس کی ہے عالَم میں دھمَک یہ وہ آیت ہے جسے پڑھتے ہیں سب حور و ملَک وَرَفَعنا لَکَ ذِکرَک میری میّت کو نہ تم باغ و چمن میں رکھنا خاکِ طیبہ ہی فقط میرے کفن میں رکھنا تاکہ ملتی رہے جنت میں بھی طیبہ کی مہک وَرَفَعنا لَکَ ذِکرَک چُوم کے کہتے تھے دہلیزِ نبوّت کو بلال تیرے ٹکڑوں...
  9. کاشفی

    یہ اسلام کیا ہے، عطائے محمد

    نعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ اسلام کیا ہے، عطائے محمد ہے قرآن مدحت ثنائے محمد
  10. کاشفی

    گُلستاں اور بیاباں میں تو ہی تو ہے، تو ہی تو ہے - چودھری دلّو رام کوثری

    تو ہی تو ہے (جناب چودھری دلّو رام صاحب کوثری - ہندو شاعر) گُلستاں اور بیاباں میں تو ہی تو ہے، تو ہی تو ہے دلِ رنجور و شاداں میں تو ہی تو ہے، تو ہی تو ہے کبھی اُلجھا دیا خود کو، کبھی سُلجھا دیا خود کو کسی کی زلفِ پیچاں میں تو ہی تو ہے، تو ہی تو ہے کہیں ہے آنکھ عاشق کی، کہیں دیدارِ جاناں ہے...
  11. کاشفی

    بہزاد لکھنوی جن کا ہے طیبہ مقام، اُن پہ درود اور سَلام - بہزاد لکھنوی

    نعت شریف (بہزاد لکھنوی) جن کا ہے طیبہ مقام، اُن پہ درود اور سَلام جو ہیں رسولِ انام، اُن پہ درود اور سَلام حامیء عالم ہیں وہ، ہادیء اعظم ہیں وہ کیوں نہ کہیں خاص و عام، اُن پہ درود اور سَلام جو ہیں حبیب خدا، جو ہیں شہِ دوسرا جن کی ہے دنیا غلام، اُن پہ درود اور سَلام جن کے ہیں یہ دوجہاں، جن...
  12. پاکستانی

    نعت البم

    نعت البم کی ایک نئی ویب کے لے حاضر ہوا ہوں، اس میں آپ کو تقریبا تمام مشہور نعت خواں کی دلکش آواز سننے اور دیکھنے کو ملے گی. میں سائیڈ پے ہو رہا ہوں، دیکھیئے، سنیئے ایمان تازہ کیجیئے اور ڈھیڑوں دعائیں دیجیئے. نعت البم
  13. کاشفی

    امیر مینائی خلق کے سرور شافع محشر صلی اللہ علیہ وسلم - امیر مینائی

    بسم اللہ الرحمن الرحیم سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم الھم صلی علی محمد ﷺ وعلی آل محمد ﷺ نعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خلق کے سرور شافع محشر صلی اللہ علیہ وسلم مرسل داور خاص پیمبر صلی اللہ علیہ وسلم نورمجسم، نیّر اعظم، سرور عالم، مونسِ آدم نوح کے ہمدم، خضر کے رہبر، صلی...
  14. کاشفی

    ذکر دوزخ نہ سُنا اے واعظ - شایق مفتی

    ذکر دوزخ نہ سُنا اے واعظ (شایق مفتی) ذکر دوزخ نہ سُنا اے واعظ بس مرا دل نہ جلا اے واعظ حور و جنت سے نہیں کام ہمیں ذکر احمد صلی اللہ علیہ وسلم تو سُنا اے واعظ نہ کسی شے سے مطلب نہ غرض عشق احمد صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا اے واعظ عشق نے گھر کیا جب سے دل میں ہوں گرفتار بلا اے واعظ...
  15. کاشفی

    یا شفیع الورا السّلام علیک - جناب جان محمد صاحب متخلص بہ سنی - 1888ء

    بسم اللہ الرحمن الرحیم سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم ان اللہ و ملائکتہ یصلّون علی النبی یا ایھا الذین آمنوا صلّوا علیہ وسلّموا تسلیما بے شک اللہ تعالی اوراسکے فرشتے بھی آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر درود و سلام بھیجتے ہیں، اے ایمان والو تم بھی آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر درود و سلام...
  16. کاشفی

    حمد، محمد ﷺ ، احمد ﷺ، حامد، خالق کے شہکار، نبی ﷺ - اختر علی خان اختر چھتاروی

    بسم اللہ الرحمن الرحیم سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم الھم صلی علی محمد ﷺ وعلی آل محمد ﷺ نعت ِ رسول اللہﷺ حمد، محمد ﷺ ، احمد ﷺ ، حامد، خالق کے شہکار، نبی ﷺ نورِ مجّسم، ہادیِ برحق، نبیوں کے سردار، نبی ﷺ صاحبِ کوثر، ساقیِ کوثر ﷺ، کوثر کے حقدار، نبی ﷺ رب کے...
  17. کاشفی

    میں بکھیر دوں اُسے حرف حرف - فاطمہ حسن

    بسم اللہ الرحمن الرحیم سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم الھم صلی علی محمد ﷺ وعلی آل محمد ﷺ میں بکھیر دوں اُسے حرف حرف میں سمیٹ لوں اسے لفظ لفظ مری روشنائی میں نور دے مری فکر کو وہ شعور دے کہ لکھوں تو مجھ پہ ہوں منکشف مرے صدقِ دل کی عبارتیں مرے لفظ لفظ سے ہوں عیاں مرے جذبِ...
Top