یا شفیع الورا السّلام علیک - جناب جان محمد صاحب متخلص بہ سنی - 1888ء

کاشفی

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم
ان اللہ و ملائکتہ یصلّون علی النبی یا ایھا الذین آمنوا صلّوا علیہ وسلّموا تسلیما
بے شک اللہ تعالی اوراسکے فرشتے بھی آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر درود و سلام بھیجتے ہیں، اے ایمان والو تم بھی آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر درود و سلام بھیجو
الھم صلی علی محمد وعلی آل محمد


نعت ِ رسول اللہﷺ
یا شفیع الورا السَّلام علیک
یا امام الہدیٰ السَّلام علیک

السَّلام علیک السَّلام علیک
یا نبی مصطفٰی السَّلام علیک

اتقی الاتقیا السَّلام علیک
رحمتِ کبریا السَّلام علیک

السَّلام علیک السَّلام علیک
افضل الانبیا السَّلام علیک

یارسول خدا السَّلام علیک
اذکی الاذکیا السَّلام علیک

السَّلام علیک السَّلام علیک
اصفی الاصفیا السَّلام علیک

صاحب منصبی السَّلام علیک
وے مہ یثربی السَّلام علیک

السَّلام علیک السَّلام علیک
یا حیاب النبی السَّلام علیک

شافع المذنبین السَّلام علیک
احسن المحسنین السَّلام علیک

السَّلام علیک السَّلام علیک
رحمتہ العالمین السَّلام علیک

باعث کائنات السَّلام علیک
صاحب موحوِدات السَّلام علیک

السَّلام علیک السَّلام علیک
شاہ والاصفات السَّلام علیک

یا نبی مددی السَّلام علیک
مقبل الصمدی السَّلام علیک

السَّلام علیک السَّلام علیک
اکرم الامجدی السَّلام علیک

راحم مومنان السَّلام علیک
دافع مشرکان السَّلام علیک

السَّلام علیک السَّلام علیک
ہادی گمرہان السَّلام علیک

حامی عاصیان السَّلام علیک
صاحب انس و جان السَّلام علیک

السَّلام علیک السَّلام علیک
مالک دوجہان السَّلام علیک

شاہ والا صفت السَّلام علیک
شاہ ذی منزلت السَّلام علیک

السَّلام علیک السَّلام علیک
صاحب المرتبت السَّلام علیک

اے شہ مرسلان السَّلام علیک
اے نبی الزمان السَّلام علیک

السَّلام علیک السَّلام علیک
سنی گویدبجان السَّلام علیک

(جناب جان محمد صاحب متخلص بہ سنی - 1888ء)
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت عمدہ! جزاک اللہ کاشفی صاحب۔ اگر اس کلام کو دوبارہ کتاب سے دیکھ سکیں تو ممنون ہوں گا۔ کچھ ٹائپنگ کی اغلاط محسوس ہو رہی ہیں۔
مثلاً
ازکی الازکیا السَّلام علیک
اس میں "ذ" آنا چاہیے۔

یہاں شاید "الزمان" ہونا چاہیے۔
اے نبی زمان السَّلام علیک
 
جان محمد قدسی کا نام تو سنا ہوا ہے اور کلام پڑھا بھی ہوا ہے یہ جان محمد سنی؟؟؟؟؟؟؟؟؟
کیا کوئی بھائی ان کے بارے میں کچھ بتانا پسند فرمائیں گے
 

کاشفی

محفلین
جان محمد قدسی کا نام تو سنا ہوا ہے اور کلام پڑھا بھی ہوا ہے یہ جان محمد سنی؟؟؟؟؟؟؟؟؟
کیا کوئی بھائی ان کے بارے میں کچھ بتانا پسند فرمائیں گے

شہسوار عرصہء سخندانی عندلیب نغمہ سرائے چمن مدح خوانی گوہر آبدار دریائے فضل و کمال پسندیدہء شعرائے ماضی افضل الشعرا اکمل جناب مغفرت مآب مولانا و استاذنا حضرت جان محمد صاحب المتخلص بہ سنی مرحوم و مغفور ساکنِ اورنگ آباد دکن جو سکندر آباد تعلق چھاونی حیدرآباد دکن سے تھے۔ اُمید ہے کہ جان محمد قدسی صاحب کی طرح جان محمد سنی کے بارے میں جان چکے ہونگیں
 

کاشفی

محفلین
00000001.jpg
 

کاشفی

محفلین
شکریہ الف نظامی صاحب
شکریہ محمد وارث صاحب
شکریہ محمود غزنوی صاحب
شکریہ دوست صاحب
شکریہ نبیل صاحب
 

زبیر مرزا

محفلین
1454004ejtqahdys44.gif

______Durood_e_Pak_______by_ainalif.jpg



السَّلام علیک السَّلام علیک
مالک دوجہان السَّلام علیک

سبحان اللہ
جزاک اللہ
کاشفی بھائی اللہ تعالٰی آپ کو خیرکثیرعطافرمائے
 

کاشفی

محفلین
بیحد شکریہ زحال مرزا بھائی۔۔خوش رہیئے سدا۔ اللہ رب العزت مالک ِ دوجہاں آپ کو دنیا و آخرت میں کامیاب وکامران کرے۔۔آمین
 
Top