امیر مینائی خلق کے سرور شافع محشر صلی اللہ علیہ وسلم - امیر مینائی

کاشفی

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم
الھم صلی علی محمد وعلی آل محمد


نعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم

خلق کے سرور شافع محشر صلی اللہ علیہ وسلم
مرسل داور خاص پیمبر صلی اللہ علیہ وسلم

نورمجسم، نیّر اعظم، سرور عالم، مونسِ آدم
نوح کے ہمدم، خضر کے رہبر، صلی اللہ علیہ وسلم

فخر جہاں ہیں، عرش مکاں ہیں، شاہ شہاں ہیں، سیف زباں ہیں
سب پہ عیاں ہیں آپ کے جوہر، صلی اللہ علیہ وسلم

قبلہء عالم، کعبہ اعظم، سب سے مقدم راز کے محرم
جان مجسم، روح مصور، صلی اللہ علیہ وسلم

دولتِ دنیا خاک برابر، ہاتھ کے خالی دل کے تونگر
مالک کشور تخت نہ افسر، صلی اللہ علیہ وسلم

رہبر موسیٰ، ہادیء عیسٰی ، تارک دنیا، مالک عقبٰی
ہاتھ کا تکیہ، خاک کا بستر، صلی اللہ علیہ وسلم

سروخراماں، چہرہ گلستاں، جبہ تاباں، مہر درخشاں
سنبل پیچاں، زلف معنبر ، صلی اللہ علیہ وسلم

مہر سے مملو ریشہ ریشہ، نعت امیر اپنا ہے پیشہ
ورد ہمیشہ رہتا ہے لب پر ، صلی اللہ علیہ وسلم

(امیر مینائی رحمتہ اللہ علیہ)
 

الف نظامی

لائبریرین
جزاک اللہ۔
آخری شعر اس طرح ہے
مہر سے مملو ریشہ ریشہ، نعت امیر اپنا ہے پیشہ
ورد ہمیشہ رہتا ہے لب پر ، صلی اللہ علیہ وسلم
 
Top