جمیل نوری نستعلیق کے مسائل یہاں بیان کریں!

اشتیاق علی

لائبریرین
بہت اچھی خطاطی کی ہے انہوں نے ۔ سکرین شارٹ میں دکھائے دیتا ہوں۔
logoname.jpg
 
مدرس

محفلین
http://raheislam.com/url/nori.jpg

بھائی جان میں تصویر شامل نہیں کر سکا لیکن کہنا یہ ہیکہ
نوری نستعلیق ورڈ میں اور ان پیج میں‌جب لکھی جائے تو اگلی لا ئن میں‌
انٹر کرکے جانے کے بعد پہلے لائن کادوسری لائن اوپر سے نیچے کی جانب فا صلہ زیادہ ہو جاتا ہے
کیا یہ کم نہیں‌ہو سکتا ؟؟
 
arifkarim

معطل

paragraph-window.png

ہو سکتا ہے۔ یہاں پیرا گراف میں‌جاکر!
 
الف عین

لائبریرین
جاوید۔ میرے خیال میں دوسری شکل ہی زیادہ درست ہے۔ ان پیج میں اگر مکمل اعراب لگا کر لکھیں تو پہلی والی شکل ہی بنتی ہے۔ دوسری شکل محض ا، ل، ل، ہ (اللہ) سے بنتی ہے۔ شاید ٹیکسٹ بک میں اعراب کے ساتھ لکھنے کی ’غلطی‘ کی ہے
 
یہ بات ہمارے ایک دوست نے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے مصنفین سے معلوم کی تھی۔ انھوں نے بتایا تھا کہ صحیح رسم الخط وہی ہے۔ سرحد ٹیکسٹ بک بورڈ والوں نے یہ شکل خاص طور پر تیار کروائی ہے اور ہر صوبہ کی ٹیکسٹ بک میں آپ اس فرق کو واضح محسوس کریں گے۔اگر آپ ان پیج پر اس طرح لکھنے کی کوشش کریں گے تو ہر گز اتنی خوب صورت شکل نہیں بن سکتی۔
میری گزارش یہ ہے کہ نستعلیق کے ماہرین اس کے بارے میں مزید تحقیق فرما لیں اور اس شکل کو بھی اس فونٹ میں داخل کر دیں۔
والسلام
 
ijaz1976

محفلین
جمیل نوری نستعلیق کشیدہ کا لنک کام نہیں کررہا برائے مہربانی نیا لنک دیں
شکریہ
جزاک اللہ
 
شہزاد وحید

محفلین
جمیل نستعلیق میں "پیج" لکھو تو ج کا نقطہ ج کے اندر نہیں نیچے آتا ہے اور"گیش" لکھو تو تو ش کے نقاط ش کی کمان کے اندر چلے جاتے ہیں۔
 
arifkarim

معطل
جمیل نستعلیق میں "پیج" لکھو تو ج کا نقطہ ج کے اندر نہیں نیچے آتا ہے اور"گیش" لکھو تو تو ش کے نقاط ش کی کمان کے اندر چلے جاتے ہیں۔

شکریہ۔ نوٹ کر لیا ہے ۔
ویسے “پیج“ تو انپیج میں بھی ایسے ہی لکھا جاتا ہے:
b255.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

سویدا

محفلین
”ویسے “پیج“ تو انپیج میں بھی ایسے ہی لکھا جاتا ہے:“

عارف بھائی کچھ بھی ہو آپ کے نزدیک معیار ان پیج ہی ہے :)
 
نعیم سعید

محفلین
کیونکہ اکثر لگیچرز ’ان پیج‘ ہی میں موجود ’نوری نستعلیق‘ فونٹ سے حاصل کیے گئے تھے۔ اس لیے کسی بھی لگیچر کو چیک کرنے کے لیے ان پیج کو معیار بنایا جاتا ہے۔
 
arifkarim

معطل
”ویسے “پیج“ تو انپیج میں بھی ایسے ہی لکھا جاتا ہے:“

عارف بھائی کچھ بھی ہو آپ کے نزدیک معیار ان پیج ہی ہے :)
ج کا نقطہ پیٹ کے اندر یا باہر ہونا چاہئے۔ اس سے متعلق خطاط حضرات ہی بہتر بتا سکیں گے۔ فی الحال انپیج کا اسٹینڈرڈ موذوں ہے۔
 
حیدرآبادی

محفلین
جمیل نوری نستعلیق فونٹ میں حروف کے جوڑوں کی غلطیاں

اصل لفظ : ٹراویلنگ
جمیل نوری نستعلیق : ٹراویلنگ

اصل لفظ : بوگس
جمیل نوری نستعلیق : بوگس

مگر علوی نستعلیق دونوں الفاظ کو درست ڈسپلے کرتا ہے۔
 
arifkarim

معطل
جمیل نوری نستعلیق فونٹ میں حروف کے جوڑوں کی غلطیاں

اصل لفظ : ٹراویلنگ
جمیل نوری نستعلیق : ٹراویلنگ

اصل لفظ : بوگس
جمیل نوری نستعلیق : بوگس

مگر علوی نستعلیق دونوں الفاظ کو درست ڈسپلے کرتا ہے۔

کیا آپکے پاس لیٹسٹ ورژن ہے؟ میرے پاس تو ٹھیک ہے:
b272.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

sharfi

محفلین
کیا نوری نستعلیق کا نیا ورژن آگیا ہے؟ کیوں کہ اس پر کام ہورہا تھا۔ براہ مہربانی رہنمائی فرمائے۔
 
Top