مبارکباد جشنِ آزادیِ ہند

محمدظہیر

محفلین
تمام ہندوستانیوں کو 70واں یوم آزادی مبارک ہو. اس پُر مسرت موقع پر ان تمام شہیدوں کو خراج عقیدت پیش ہے جنہوں نے ہماری آزادی کی جدوجہد میں انگریزوں سے لڑتے ہوئے اپنی جانیں قربان کر دیں. یہاں پر میں یہ بات ضرور کہنا چاہوں گا کہ غیرت مند قوموں کی نشانی ہوتی ہے کہ اپنے محسنوں کو یاد رکھیں اور ان کے وفادار اور احسان مند ہوں جنہوں نے اپنی پوری زندگیاں قربان کردیں تاں کہ ان کے بعد آنے والی نسلیں آزادی کی فضا میں سانس لے سکیں.
حضرت ٹیپو سلطان رحمتہ اللہ علیہ کو اس لحاظ سے ہندوستان کی پہلی شخصیت ہونے کا اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے انگریزوں کے خلاف سب سے پہلے اعلان جنگ کیا، انہوں نے انگریزوں کی نیتوں کو بھانپ لیا تھا، کسی صورت انگریزوں کے سامنے ہتھیار ڈالنے تیار نہیں ہوئے اور میدان جنگ میں انگریزوں کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش فرمایا.
اسی طرح جھانسی کی رانی لکشمی بائی، انقلاب زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے پھانسی پر چڑھنے والے بھگت سنگھ کے علاوہ منگل پانڈے، تاتیہ ٹوپے، بال گنگادھر تلک، سبھاش چندر بوس، مولانا محمود الحسن، مولانا ابوالکلام آزاد، عبدالغفار خان اور موہن داس کرم چند گاندھی جی یہ وہ چند شخصیات ہیں جن کا آزادیِ ہند میں نمایاں کردار ہے. ان کے علاوہ اور بہت سی شخصیات ہیں جن کا میں ذکر کروں تو یہ دھاگہ نا تمام ہو.
ان رہبروں کو خراج عقیدت پیش ہے کہ اپنی ذمہ داریوں کو حسن و خوبی سے سر انجام دیا.
ان کے بعد، ہمارا اخلاقی فرض ہے کہ ورثے میں ملی آزادی کو مد نظر رکھتے ہوئے ہوئے ملک کو مستحکم بنائیں، کم زوروں کی مدد کریں، اور ملک میں غیر پڑھے لکھوں کو علم کی شمع مہیا کرنے میں اپنی توانائیاں استعمال میں لائیں.
ایک دفعہ پھر کھلی فضا میں سانس لینے والے 125 کروڑ ہندوستانیوں کو جشن آزادیِ ہند مبارک ہو:)
الف عین عندلیب ابن سعید افضل حسین محمد علم اللہ عبدالحسیب کاشف اسرار احمد فہد اشرف
 

فہد اشرف

محفلین
سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا
ہم بلبلیں ہیں اس کی یہ گلستاں ہمارا
تمام اہل وطن کو یوم آزادی مبارک، اور مبارکباد پیش کرنے والے تمام پاکستانی احباب کا تہ دل سے شکریہ۔
 

نایاب

لائبریرین
تمام ہندوستانی دوستوں بھائی بہنوں کو دلی دعاؤں بھری مبارک باد
india.jpg

تصویر بشکریہ گوگل چاچا
ڈھیروں دعائیں
 

الف عین

لائبریرین
میری طرف سے بھی تمام ہندوستانیوں کو یوم آزادی مبارک۔ اور تمام پاکستانی احباب کا شکریہ بھی کہ انہوں نے ہندوستان کو بھی یاد رکھا۔ ان کو بھی پاکستان کا یوم آزادی بلکہ پیدائش مبارک ہو
 
Top