جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے

رانا

محفلین
مجھے تو ننھے بئیر کی معصومیت پر بہت ترس آرہا تھا۔ اسکا وہ بھاگتے بھاگتے پتھر کے پیچھے چھپ کر خطرے کو دیکھنے کا انداز تو بہت ہی معصومانہ تھا۔ بے چارہ معصوم سا بچہ۔
 

تعبیر

محفلین

شکریہ پہلے تو سمجھ ہی نہیں آرہا تھا کہ کیا عنوان دوں پھر لگا کہ اس عنوان سے کہیں اس وڈیو کا سسپنس نا ختم ہو جائے


پہلے والی ویڈیو مجھ اصلی نہیں لگ رہی

مجھے بھی لگ رہا تھا لیکن جو بھی ہے،مجھے خاصی دلچسپ لگی :)

اس ویڈیو کے بارے میں بھی یہی کہا جاسکتا ہے
زبردست اس میں تو ساتھ ساتھ رننگ کمنٹری بھی تھی ۔پر آخر میں بھنسے کا کچھ پتہ ہی نہیں لگا :confused:
 

وجی

لائبریرین
تعبیر اگر آپ کمنٹری بھی سن رہیں تھیں تو اس میں صاف کہتے بھی سنا ہوگا کہ وہ بچ جاتا ہے
یہ ویڈیو کسی پروفیشنل نے نہیں بنائی تھے اس لیئے کافی جگہ فوکس آوٹ ہوجاتا تھا
 

تعبیر

محفلین
مجھے حیرت اس بات کی تھی (جس وجہ سے میں نے پوچھا بھی) اتنے سارے شیروں نے اسے دبوچ رکھا تھا وہ بھی کافی دیر تو اتنی دیر میں چیر پھاڑ کیوں نہیں کی :eek: :confused:
 

وجی

لائبریرین
دراصل شیر، ببر شیر ، چیتا اورتیندوا یہ سبھی وہ جنگلی جانور ہیں جواتنے درندا صفت نہیں ہوتے ۔
مطلب یہ اس وقت تک چیر پھاڑ نہیں کرتے جب تک جانور مرنہ جائے ۔
یہی فرق ہوتا ہے جنگلی کتے، گیدر میں جو مرنے کا انتظار نہیں کرتا اورچیر پھاڑ شروع کردیتا ہے
 

تعبیر

محفلین
آن ہاں تو یہ بات ہے
شکریہ وجی
یعنی یوں کہ سکتے ہیں کہ درندے نہیں تو ظالم ضرور ہوتے ہیں :)
 

وجی

لائبریرین
ظالم اگر شیر کی بات کر رہیں ہیں تو شاید میں اختلاف کروں آپ کی بات سے ۔
 

تعبیر

محفلین
ظالم اگر شیر کی بات کر رہیں ہیں تو شاید میں اختلاف کروں آپ کی بات سے ۔

ویسے آپ کافی معلومات رکھتے ہیں جانوروں کے بارے میں ۔
اختلاف کی وجہ بھی تو بتائیں :)


میرے پاس تو یہ دوسری والی ویڈیو ہی نہیں کُھل رہی ہے۔

آپ ڈبل کلک کریں یو ٹیوب پر کھل جائے گی ۔نہیں تو Battle at Kruger پر سرچ کریں وڈیو مل جائے گی
 

رانا

محفلین
سب حربے آزما چکا ہوں۔ یو ٹیوب پر بھی نہیں کھل رہی بس مسلسل ڈاونلوڈنگ سرکل چلتا رہتا ہے لیکن ایک بائٹ ڈیٹا بھی نہیں آتا۔ پہلے سمجھا کہ شائد آج نیٹ سست ہے لیکن روزانہ ہی اس ویڈیو کے ساتھ یہی مسئلہ ہے باقی تمام ویڈیوز کھل رہی ہیں۔ چلیں خیر کسی اور کے سسٹم پر جا کر ٹرائی کریں گے۔
 

وجی

لائبریرین
ویسے آپ کافی معلومات رکھتے ہیں جانوروں کے بارے میں ۔
اختلاف کی وجہ بھی تو بتائیں
جونوروں کے بارے میں شاید اتنی معلومات نہیں لیکن شیر کے بارے میں ضرور ہے یہ میں کہ سکتا ہوں

باقی ظالم کیوں نہیں کہ سکتے تو اسکی کئی وجوہات ہیں
ایک وجہ تو یہ کہ شیر مجھے اچھا لگتا ہے
شیر وہ شکاری ہے جو بلاوجہ شکار نہیں کرتا اسی لیئے کافی لوگ اس کے بہت قریب چلے جاتے ہیں

دوسری بات یہ کہ بہت ساری بزرگ ہستیوں کو شیر سے ملایا جاتا ہے یا پھر شیر جیسا کہا جاتا ہے
تو مجھے اچھا نہیں لگتا کہ اس جانور کو ظالم کہوں
 
Top