شمشاد

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ انتظامیہ کو پوری سنجیدگی سے ان قوانین پر آج ہی غور و خوض شروع کر دینا چاہیے۔
 

سلمان حمید

محفلین
بہت ہی عمدہ نینے۔ واقعی قیصرانی بھائی کی بات صحیح ہے کہ بہت دن بعد ہنسایا ہے کسی تحریر نے۔
اور میں سنجیدہ تحریر پر بھی ہنس لیتا ہوں اور یہ تیرے اگلے پیغام کا جواب ہے :p
 

آبی ٹوکول

محفلین
اچھا تو یہ کرتے اپنے نیرنگ بھائی یعنی ہساتے ہیں اگر قیود جدید میں کہوں تو سمجھ تے تُسی گئے ہی ہوو گے ۔۔ ویسے بہت خوب بلکہ لاجواب نیرنگ بھائی
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
اگر انتظامیہ آپ کا برقی پتا یا فون نمبر آپ کے مراسلے سے حذف کرتی ہے۔ تو پریشان مت ہوں۔ فورا اپنی کسی دلربا کی منت کیجیے کہ وہ محفل پر رکنیت لے کر اس ادائے دلبری سے آپ کی خدمات گنوائے اور آپ سے رابطے کی خواہش کا اظہار کرے گویا ابھی دوسرا سانس نہیں آئے گا۔

ہائے او ربا !!
آپ نے وہاں کچھ بھی نہیں لکھا تھا بھیا اور یہاں کیا کیا کچھ لکھ دیا ۔۔ :p
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
پوائنٹ اف ارڈر پر بولتے ہوئے میں درج ذیل شق میں تھوڑی سی ترمیم کا خواہاں ہوں:

  • اپنےذاتی کوائف و رہائش کے بارے میں زیادہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔ جو لوگ آپ جیسی علمی ہستی سے واقف نہیں۔ ان کے مقدر میں لاعلمی کے اندھیرے ہی رہیں تو بہتر ہے۔
اس کو یوں کر دیا جائے:

  • اپنے ذاتی کوائف اور رہائش کے بارے میں سب کو آگاہ کرنا آپ کا فرض بنتا ہے۔ مکمل پتہ، بشمول پوسٹل کوڈ کے اپنے پہلے مراسلے میں ہی چسپاں کیجئے۔ ہو سکے تو اپنے گھر اور دفتر کے اور جس روٹ پر آپ دفتر جاتے ہیں، جی پی ایس کوارڈینیٹ بھی مہیا کیجئے۔ اس طرح انتظامیہ کو آپ کو کُٹ لگانے میں سہولت ہو گی۔
یعنی آپ چاہتے ہیں کہ ایسے گستاخ جو ایسی علمی شخصیات سے چنداں واقف نہیں۔ ان کے مقدر سے لاعلمی کے اندھیرے چھٹ جائیں۔ :p
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
Top