رانا

محفلین
زبردست نیرنگ بھائی۔ میرا خیال ہے کہ یہ اپنی طرز کے انوکھے قواعد و ضوابط ہیں جو شروع سے لے کر آخر تک انتہائی دلچسپی سے پڑھے گئے ہیں۔:)
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
بہت خوب نینی بھیا! ویسے بھی ہمارے یہاں تو جہاں پھول توڑنا منع ہو وہاں پورا پودا ہی جڑ سے اکھاڑنے کی روایت قائم ہے تو یہ اصول و ضوابط ہوسکتا ہے عوام الناس پر الٹا اثر کریں ۔۔۔انہیں جلد از جلد رائج ہونا چاہیئے۔۔۔ :)
 

صائمہ شاہ

محفلین
اہم نوٹ: یہ تمام کے تمام قوانین تخیلاتی ہیں۔ اور کسی بھی رکن کو سامنے رکھ کر نہیں لکھے گئے۔ کسی بھی قسم کی عملی یا استعاراتی مشابہت محض اتفاقیہ ہوگی۔ اور راقم اس کا ذمہ دار نہ ہوگا۔تاہم اراکین رپورٹ کا بٹن دبا کر ثواب دارین حاصل کر سکتے ہیں۔

اُف خدایا یہ ہرگز درست نہیں ہے ہر سطر پر کوئی چہرہ یا نام آنکھوں کے سامنے ناچنے لگتا ہے :rollingonthefloor:
کچھ ضروری قواعد رہ گئے جیسے کہ

محفل کے نام سے دھوکہ نہ کھائیں یہاں اردو کے علاوہ تمام غیر ضروری موضوعات پر ہر قسم کا غیر میعاری مراسلہ نہ صرف قابل قبول ہے بلکہ اس میں حصہ داری سب کا فرضِ اولین ہے سو اردو کی ترویج آپ کی ذمہ داری نہیں ہے
ہر قسم کے غیرسنجیدہ دھاگوں کی رونق بڑھانا آپ کی موجودگی کا بہترین ثبوت ہے
بغیر ٹیگ کے کوئی پوسٹ مت کریں اس سے آپ کی مقبولیت اور حلقہ احباب کے بارے میں شبہات پیدا ہوسکتے ہیں اس لیے تمام دوست احباب کو ٹیگ کر کے ثوابِ کمنٹ حاصل کریں
تازہ ترین گلوبل نیوز کے لیے بی بی سی کی بجاے بارہ دری کا رُخ کریں
کسی بھی قسم کی ادبی سرگرمی سے محفل کو داغدار کرنے سے پرہیز کریں آپ کی کسی بھی صحتمند کاوش کا کوئی نوٹس نہیں لیا جاے گا
اگر آپ نے محفل پر اپنے فیملی ممبرز نہیں چُنے ہیں تو ازراہِ کرم پہلی فرصت میں یہ کارِ خیر انجام دیں
 
ان سب شرائط و ضوابط کے آخر میں یہ اعلان بھی درج کیا جائے:
"جو معزز رکن اس ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کی اہلیت رکھتا ہو، اس پر لازم ہے کہ اپنے ہر کمنٹ کے ساتھ یہ تنبیہہ بھی پوسٹ کرے کہ 'تمام کمنٹس بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں اور کسی کی طبیعت زیادہ خراب ہو جائے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں"۔۔۔۔۔:laugh:
 

صائمہ شاہ

محفلین
ان سب شرائط و ضوابط کے آخر میں یہ اعلان بھی درج کیا جائے:
"جو معزز رکن اس ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کی اہلیت رکھتا ہو، اس پر لازم ہے کہ اپنے ہر کمنٹ کے ساتھ یہ تنبیہہ بھی پوسٹ کرے کہ 'تمام کمنٹس بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں اور کسی کی طبیعت زیادہ خراب ہو جائے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں"۔۔۔ ۔۔:laugh:
ڈاکٹر کی وضاحت بھی کر دیں نفسیاتی یا روحانی :lol:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
کیا کیا کیااا
آپ نے مجھے ڈانٹا نینی بھیا
اور ہنسوں گی :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
بری بات گڑیا۔۔۔ اس طرح لوگ سمجھیں گے یہ کوئی مذاق کیا ہے میں نے۔۔۔۔ :cautious:

بہت خوب نینی بھیا! ویسے بھی ہمارے یہاں تو جہاں پھول توڑنا منع ہو وہاں پورا پودا ہی جڑ سے اکھاڑنے کی روایت قائم ہے تو یہ اصول و ضوابط ہوسکتا ہے عوام الناس پر الٹا اثر کریں ۔۔۔ انہیں جلد از جلد رائج ہونا چاہیئے۔۔۔ :)
بس آپ لوگوں کا ساتھ چاہیے۔۔۔ پہلے آپ پہلے آپ مت کیجیے۔۔۔۔ پہلا قطرہ بنیے۔۔۔۔ :biggrin:

یعنی اگر نینی بھیا ڈانٹیں تو آپ اور ہنستی ہیں؟؟؟؟ ۔۔ پھر تو نیرنگ خیال بھیا، آپ اسی طرح وہ کام لے سکتے ہیں جو ڈانٹنے کا اصل مقصد تھا۔۔۔
جناب۔۔۔ ہم تھوڑی کسی کو ڈانٹتے ہیں۔۔۔۔ :p
 
Top