آپ نے وہ مثال تو سنی ہوگی کہ لاتوں کے بھوت ہاتھوں سے نہیں مانتے۔ سو بلاوجہ تو ایک طرف وجہ کے ساتھ بھی کسی سے خوش اخلاقی سے بات نہ کیجیے۔ ایسے تمام مراسلات جو کسی بھی گالی یا دھمکی سے خالی ہوں۔ اثر نہیں رکھتے۔ سو خوب دل کی بھڑاس نکالیے۔ اس کو اپنے ہی گھر کا مہمان خانہ سمجھیے۔
اہم نوٹ: یہ تمام کے تمام قوانین تخیلاتی ہیں۔ اور کسی بھی رکن کو سامنے رکھ کر نہیں لکھے گئے۔ کسی بھی قسم کی عملی یا استعاراتی مشابہت محض اتفاقیہ ہوگی۔ اور راقم اس کا ذمہ دار نہ ہوگا۔تاہم اراکین رپورٹ کا بٹن دبا کر ثواب دارین حاصل کر سکتے ہیں۔