سیما علی

لائبریرین
آپ نے وہ مثال تو سنی ہوگی کہ لاتوں کے بھوت ہاتھوں سے نہیں مانتے۔ سو بلاوجہ تو ایک طرف وجہ کے ساتھ بھی کسی سے خوش اخلاقی سے بات نہ کیجیے۔ ایسے تمام مراسلات جو کسی بھی گالی یا دھمکی سے خالی ہوں۔ اثر نہیں رکھتے۔ سو خوب دل کی بھڑاس نکالیے۔ اس کو اپنے ہی گھر کا مہمان خانہ سمجھیے۔
اللہ اللہ کیسے کیسے ڈرایا جارہا ہے ۔۔۔کہاں جائے بندۂ خدا 🤓
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اہم نوٹ: یہ تمام کے تمام قوانین تخیلاتی ہیں۔ اور کسی بھی رکن کو سامنے رکھ کر نہیں لکھے گئے۔ کسی بھی قسم کی عملی یا استعاراتی مشابہت محض اتفاقیہ ہوگی۔ اور راقم اس کا ذمہ دار نہ ہوگا۔تاہم اراکین رپورٹ کا بٹن دبا کر ثواب دارین حاصل کر سکتے ہیں۔
نیرنگ خیال بھائی! یہ قوانین تاحال قابلِ عمل ہیں، ان میں سے کوئی معطل تو نہیں ہو گیا؟
"معطل" قانون سے متعلق ہے۔ ممبر تو بہت ہوئے ہیں😊
 

نیرنگ خیال

لائبریرین

سیما علی

لائبریرین
  • اپنی علمی قابلیت کا بالکل تذکرہ مت کریں۔ آپ کے تعارفی دھاگے کا لفظ لفظ آپ کے علم کے میدان پر سورج ہونے کا غماز ہے۔ پھر بھی کوئی ضد کر بیٹھے تو انتہائی گنجلک الفاظ میں بتائیں۔ اور کوشش کریں کہ سب سچ نہ ہو۔
  • تعارف کرائیں نہ کرائیں اپنے اشعار سے ضرور مستفید فرمائیں۔ ادب صرف شاعری ہی کا تو نام ہے۔ (صرف شاعروں کے لیے )
بالٹیاں بھربھر کہ بھی نہیں ۔۔۔آخر قابلیت ہی کیا اگر تذکرہ نہ کیا جائے 😎😎😎😎
 
Top