حفیظ جالندھری جدھر دیکھو ہجومِ رہبراں ہے۔۔۔حفیظ جالندھری

فرحت کیانی

لائبریرین
جدھر دیکھو ہجومِ رہبراں ہے
کدھر ڈھونڈوں مرا رہزن کہاں ہے

جرس کی ہر صدا اب رائگاں ہے
تباہی کارواں در کارواں ہے

لہو کی بُو ہے، آتش ہے دھواں ہے
بہرسُو گلستاں جنت نشاں ہے

معاذ اللہ پستی کی بلندی
زمیں اُوپر ہے، نیچے آسماں ہے

وہ ایماں کا صفایا کر چکے ہیں
اب ان کا شغل، استحصالِ جاں ہے

لُہو کے گھونٹ پینا اور جینا
غنیمت ہے کہ ساقی مہرباں ہے

حفیظ اُردو شکستی کو تو روکو
یہ پیارے میر صاحب کی زباں ہے

۔۔۔حفیظ جالندھری
 
الف عین

لائبریرین
مطلع میں دونوں مصرعوں میں الف زائد ہے رہبر اور رہزن کا محل ہے۔ یعنی پہلے مصرعے میں رہبراں اور دوسرے مصرعے میں رہزن۔۔
شکریہ فرحت۔ تم کو ڈس کریج نہیں کر رہا۔ محض ایک غلطی کی نشان دہی کر رہا ہوں۔ جو مجھ کم بخت سے کبھی دیکھی نہیں جاتی۔
 
السلام علیکم سر
خوش بختی کہ آپ میری پوسٹ دیکھتے ہیں اور غلطی کی نشاندہی بھی کرتے ہیں۔۔میری املا واقعی بہت خراب ہوتی جا رہی ہے۔ درستگی کر دی ہے۔۔ایک بار پھر بہت شکریہ
 
فاتح

لائبریرین
فرحت! ہمیشہ کی طرح انتہائی خوبصورت کلام شیئر کیا ہے آپ نے۔ شکریہ!

مطلع میں دونوں مصرعوں میں الف زائد ہے رہبر اور رہزن کا محل ہے۔ یعنی پہلے مصرعے میں رہبراں اور دوسرے مصرعے میں رہزن۔۔
شکریہ فرحت۔ تم کو ڈس کریج نہیں کر رہا۔ محض ایک غلطی کی نشان دہی کر رہا ہوں۔ جو مجھ کم بخت سے کبھی دیکھی نہیں جاتی۔

اعجاز صاحب! میں سمجھتا ہوں کہ فرحت نے اس غزل کے مقطع کی مناسبت سے یہ کجی جان بوجھ کر چھوڑی تھی۔;)
حفیظ اُردو شکستی کو تو روکو
یہ پیارے میر صاحب کی زباں ہے

فرحت! مجھے امید نہیں بلکہ یقین ہے کہ میرے مذاق کا برا نہ مانا جائے گا۔ :)
 
الف عین

لائبریرین
مجھے بھی خیال آیا تھا فاتح کہ حفیظ کے اسی شعر کا ذکر بھی کروں لیکن پھر چھوڑ دیا بات زیادہ بڑی نہ بن جائے۔
 
لیکن میں اس لیے نہیں چوکا کہ مجھے گذشتہ چند مکاتیب کے توسط سے فرحت کے ظرف کا اندازہ ہے کہ وہ اس کا برا نہیں مانیں گی۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
فرحت! ہمیشہ کی طرح انتہائی خوبصورت کلام شیئر کیا ہے آپ نے۔ شکریہ!

اعجاز صاحب! میں سمجھتا ہوں کہ فرحت نے اس غزل کے مقطع کی مناسبت سے یہ کجی جان بوجھ کر چھوڑی تھی۔;)

فرحت! مجھے امید نہیں بلکہ یقین ہے کہ میرے مذاق کا برا نہ مانا جائے گا۔ :)
well siad فاتح :) اور میں نے آپ کے مذاق کا ہر گز برا نہیں منایا:) ۔۔ابھی میری حسِ مزاح مکمل فوت نہیں ہوئی ہے۔۔

مجھے بھی خیال آیا تھا فاتح کہ حفیظ کے اسی شعر کا ذکر بھی کروں لیکن پھر چھوڑ دیا بات زیادہ بڑی نہ بن جائے۔

مجھے اپنی غلطی مان لینے میں کبھی بھی عار نہیں ہوا سر۔۔ میری غلطی تھی آپ جس طرح بھی اس کی نشاندہی کریں مجھے کبھی بھی برا نہیں لگے گا :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
لیکن میں اس لیے نہیں چوکا کہ مجھے گذشتہ چند مکاتیب کے توسط سے فرحت کے ظرف کا اندازہ ہے کہ وہ اس کا برا نہیں مانیں گی۔

شکریہ :)
ویسے میں جتنی غلطیاں محفل پر اردو لکھتے ہوئے کرتی ہوں اتنی تو کبھی سکول کے زمانے میں بھی نہیں کی تھیں :ش:
 
Top