جون ایلیا تمہارا فیصلہ جاناں مجھے بے حد پسند آیا

نیرنگ خیال نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 10, 2013

  1. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    18,068
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    تمہارا فیصلہ جاناں مجھے بے حد پسند آیا
    پسند آنا ہی تھا جاناں
    ہمیں اپنے سے اتنی دور تک جانا ہی تھا جاناں

    بجا ہے خانماں سوز آرزوؤں ، تیرہ امّیدوں،
    سراسر خوں شدہ خوابوں ، نوازش گر سرابوں،
    ہاں سرابوں کی قَسم یک سر بجا ہے
    اب ہمارا جان و دل کے جاوداں ، دل جان رشتے کو
    اور اس کی زخم خوردہ یاد تک تو بے نیازانہ
    بھُلا دینا ہی اچھا ہے
    وہ سرمایا ، وہ دل سے بے بہا تر جاں کا سرمایا
    گنوا دینا ہی اچھا ہے
    زیانِ جاودانی کے گلہ افروز داغوں کو
    بجھا دینا ہی اچھا ہے
    تمہارا فیصلہ جاناں! مجھے بےحد پسند آیا۔ ۔ ۔۔۔​
     
    • زبردست زبردست × 14
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  2. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,173
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    ع
    کہونا تم کچھ بھی، سچ سے ہم کو خطرہ ہے
    کہیں نا گلشن الفت ،سراب ہو جائے​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  3. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    واہ۔ یہ بہت اچھا لگا
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    18,068
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    آخری شعر تو میرے دستخط سے اٹھا لیا آپ نے۔۔۔۔ :)
     
    • متفق متفق × 1
  5. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    وہی تو :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    18,068
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. صائمہ شاہ

    صائمہ شاہ محفلین

    مراسلے:
    4,659
    جھنڈا:
    England
    موڈ:
    Cool
    تمہارا فیصلہ جاناں! مجھے بےحد پسند آیا۔۔۔۔۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  8. ملائکہ

    ملائکہ محفلین

    مراسلے:
    10,592
    موڈ:
    Daring
    :( اتنی دل خراش شاعری پوسٹ مت کیا کریں
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  9. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,173
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    قیصرانی صاحب، میرے شعر کے بارے میں کیا خیال ہے آ پکا؟ سوچا شائد آج بھی کوئی میڈل مل جائے گا۔ :cool:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    18,068
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    اور جون تو جون ہیں۔۔۔۔ :)

    اچھا مانو شیف۔۔۔ آئندہ خیال رکھیں گے۔۔۔ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  11. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    آپ کا شعر کدھر ہے جناب :)
     
    • متفق متفق × 1
  12. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,173
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    اسی دھاگے میں دوسری پوسٹ میری ہے، اس میں شعر میرا ہے :)
     
    • معلوماتی معلوماتی × 2
  13. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    واہ جی واہ۔ آپ بھی شاعر نکلے۔ یعنی اب فاصلہ ماپنا پڑے گا :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  14. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,173
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    بہت شکریہ جناب۔ جی کرتا رہا ہوں رومانوی شاعری ایک زمانے میں، کیسے فاصلے کی بات کر رہے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  15. خالد محمود چوہدری

    خالد محمود چوہدری محفلین

    مراسلے:
    12,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    اک اور بتِ کافر تراش تو لیتا مگر
    آذر ترے خیالوں میں اتنا مگن نہیں ہوتا
    انجم نہ کھونا خود کو،ڈھونڈ نہ پاؤ گے
    خانہ بدوش لوگوں کاوطن نہیں ہوتا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  16. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    شاعری کم ہی پلے پڑتی ہے اس لئے شاعر حضرات (اور شاعرہ خواتین) سے بھی احتراماً فاصلہ رکھتا ہوں :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  17. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,173
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    مجھ سے خطرے کی بات نہیں، اب کئی سالوں سے شاعری میرے بس سے باہر ہوچکی ہے۔ اب صرف کبھی پرانے شعروں کو یاد کر کے دل بہلا لیتا ہوں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  18. خالد محمود چوہدری

    خالد محمود چوہدری محفلین

    مراسلے:
    12,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    فاصلہ رکھیں،ہارن دے کر پاس کریں،پاک فوج کوسلام،موٹروے پولیس کوسلام،تسیں لنگ جاؤساڈی خیراے،سپیڈ 65 کلومیٹر،جلنے والے کا منہ کالا،ہم چلے دشمن جلے،نظرِبددور،آپ بہت خوبصورت ہو،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • زبردست زبردست × 1
  19. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    یعنی خطرہ پوری طرح دور نہیں ہوا۔ ویسے یہ "سدھار" ہوا کیسے؟ :p
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  20. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    یہ سنسر شدہ والے بہت مزے کے لگے :p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1

اس صفحے کی تشہیر