جون ایلیا تمہارا فیصلہ جاناں مجھے بے حد پسند آیا

نیرنگ خیال

لائبریرین
تمہارا فیصلہ جاناں مجھے بے حد پسند آیا
پسند آنا ہی تھا جاناں
ہمیں اپنے سے اتنی دور تک جانا ہی تھا جاناں

بجا ہے خانماں سوز آرزوؤں ، تیرہ امّیدوں،
سراسر خوں شدہ خوابوں ، نوازش گر سرابوں،
ہاں سرابوں کی قَسم یک سر بجا ہے
اب ہمارا جان و دل کے جاوداں ، دل جان رشتے کو
اور اس کی زخم خوردہ یاد تک تو بے نیازانہ
بھُلا دینا ہی اچھا ہے
وہ سرمایا ، وہ دل سے بے بہا تر جاں کا سرمایا
گنوا دینا ہی اچھا ہے
زیانِ جاودانی کے گلہ افروز داغوں کو
بجھا دینا ہی اچھا ہے
تمہارا فیصلہ جاناں! مجھے بےحد پسند آیا۔ ۔ ۔۔۔​
 

قیصرانی

لائبریرین
واہ۔ یہ بہت اچھا لگا
وہ سرمایا ، وہ دل سے بے بہا تر جاں کا سرمایا
گنوا دینا ہی اچھا ہے
زیانِ جاودانی کے گلہ افروز داغوں کو
بجھا دینا ہی اچھا ہے
تمہارا فیصلہ جاناں! مجھے بےحد پسند آیا۔ ۔ ۔۔۔
چا ہ ذقن میں لاکھوں یوسف گرے پڑے ہیں
اچھا ثواب لوٹا جس نے کنواں بنایا
 
اک اور بتِ کافر تراش تو لیتا مگر
آذر ترے خیالوں میں اتنا مگن نہیں ہوتا
انجم نہ کھونا خود کو،ڈھونڈ نہ پاؤ گے
خانہ بدوش لوگوں کاوطن نہیں ہوتا
 
شاعری کم ہی پلے پڑتی ہے اس لئے شاعر حضرات (اور شاعرہ خواتین) سے بھی احتراماً فاصلہ رکھتا ہوں :)
مجھ سے خطرے کی بات نہیں، اب کئی سالوں سے شاعری میرے بس سے باہر ہوچکی ہے۔ اب صرف کبھی پرانے شعروں کو یاد کر کے دل بہلا لیتا ہوں۔
 
فاصلہ رکھیں،ہارن دے کر پاس کریں،پاک فوج کوسلام،موٹروے پولیس کوسلام،تسیں لنگ جاؤساڈی خیراے،سپیڈ 65 کلومیٹر،جلنے والے کا منہ کالا،ہم چلے دشمن جلے،نظرِبددور،آپ بہت خوبصورت ہو،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
فاصلہ رکھیں،ہارن دے کر پاس کریں،پاک فوج کوسلام،موٹروے پولیس کوسلام،تسیں لنگ جاؤساڈی خیراے،سپیڈ 65 کلومیٹر،جلنے والے کا منہ کالا،ہم چلے دشمن جلے،نظرِبددور،آپ بہت خوبصورت ہو،۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
یہ سنسر شدہ والے بہت مزے کے لگے :p
 
Top