تمھیں بھی یاد ہے کچھ، یہ کلام کس کا تھا؟ خوبصورت مقطعے

صائمہ شاہ

محفلین
تو دل میں نہیں ہے تو میرے دل میں ہے کیا کچھ
تو دل میں ہے میرے تو کوئی دل میں نہیں ہے
ظالم وہ تیرے خوف سے لب پر نہیں آتا
ہونے کو تو کیا کیا دل بسمل میں نہیں ہے
 

مغزل

محفلین
اے ذوق ؔ دیکھ دخترِ رز کو نہ منھ لگا
چھٹتی نہیں ہے منھ سے یہ کافر لگی ہوئی

ذوق ؔ
 

محمداحمد

لائبریرین
خلافِ مصلحت میں بھی سمجھتا ہوں مگر ناصح
وہ آتے ہیں تو چہرے پر تغیر آ ہی جاتا ہے


ویسے ایک جگہ ہم نے "تغیر" کی جگہ "تبسم" بھی پڑھا تھا اور وہ بھی خوب لگا۔ :)
 

الشفاء

لائبریرین
ذرا " قمر " کا استعمال ملاحظہ فرمائیں۔۔۔

بڑھا بڑھا کے جفائیں جھکا ہی دو گے کمر
گھٹا گھٹا کے قمر کو ہلال کر دو گے۔۔۔

استاد قمر جلالوی۔
 
ذرا " قمر " کا استعمال ملاحظہ فرمائیں۔۔۔

بڑھا بڑھا کے جفائیں جھکا ہی دو گے کمر
گھٹا گھٹا کے قمر کو ہلال کر دو گے۔۔۔

استاد قمر جلالوی۔
ذرا " آفتاب " کا استعمال ملاحظہ فرمائیں؛)

اُٹھائیں اگر آپ منہ سے نقاب
تو پھیکا پڑے چہرہء آفتاب

(آفتاب لاہور)
 
بابا جی جاوید حیات حافظ آباد کے ایک درویش صفت شاعر تھے اور میرے استاد بھی کچھ عرصہ پہلے ان کا انتقال ہو گیا
حیات تخلص تھا اپنی آخری غزل میں انہوں نے تخلص کو کس خوبی سے استعمال کیا،
شعر کچھ یوں ہے
نئی ہے منزل نیا سفر ہے،حیات سے اب مجھے مُفر ہے
عدم کی وادی کو جانے والو ذرا سا ٹھہرو، میں آ رہا ہوں
 
Top