تلوک چند محروم: چھبیس جنوری

فہد اشرف نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 26, 2017

  1. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    6,896
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed
    یہ دور نو مبارک فرخندہ اختری کا
    جمہوریت کا آغاز انجام قیصری کا
    کیا جاں فزا ہے جلوہ خورشید خاوری کا
    ہر اک شعاع رقصاں مصرع ہے انوری کا
    روز سعید آیا چھبیس جنوری کا
    دور جدید لایا بھارت کی برتری کا

    بھارت کی برتری میں کس کو کلام ہے اب
    تھا جو رہین پستی گردوں مقام ہے اب
    جمہوریت پہ قائم سارا نظام ہے اب
    اعلیٰ ہے یا ہے ادنیٰ با احترام ہے اب
    روز سعید آیا چھبیس جنوری کا
    دور جدید لایا بھارت کی برتری کا

    صدیوں کے بند ٹوٹے آزاد ہوگئے ہم
    قید گراں سے چھوٹے دل شاد ہو گئے ہم
    بے خوف بے نیاز صیاد ہو گئے ہم
    پھر بس گیا نشیمن آباد ہوگئے ہم
    روز سعید آیا چھبیس جنوری کا
    دور جدید لایا بھارت کی برتری کا

    جو مضطرب تھی دل میں وہ آرزو بر آئی
    تکمیل آرزو نے دل کی خلش مٹائی
    جس ملک پر غلامی بن بن کے شام چھائی
    صبح مسرت اس کو اللہ نے دکھائی
    روز سعید آیا چھبیس جنوری کا
    دور جدید لایا بھارت کی برتری کا

    تعبیر خواب گاندھیؔ تفسیر حال نہروؔ
    آزادؔ کی ریاضت سردارؔ کی تگاپو
    رخشاں ہے حریت کا زیبا نگار دلجو
    تسکین قلب مسلم آرام جان ہندو
    روز سعید آیا چھبیس جنوری کا
    دور جدید لایا بھارت کی برتری کا

    قرباں ہوئے جو اس پر روحیں ہیں شاد ان کی
    ہم جس سے بہرہ ور ہیں وہ ہے مراد ان کی
    ہے بسکہ سرفروشی شایان داد ان کی
    بھارت کی اس خوشی میں شامل ہے یاد ان کی
    روز سعید آیا چھبیس جنوری کا
    دور جدید لایا بھارت کی برتری کا

    آزاد ہو گیا جب ہندوستاں ہمارا
    ہے سود کے برابر ہر اک زیاں ہمارا
    منزل پہ آن پہنچا جب کارواں ہمارا
    کیوں ہو غبار منزل خاطر نشاں ہمارا
    روز سعید آیا چھبیس جنوری کا
    دور جدید لایا بھارت کی برتری کا

    ایوان فرخی کی تعمیر نو مبارک
    آئین زندگی کی تدبیر نو مبارک
    ہر ذرۂ وطن کو تنویر نو مبارک
    بھارت کے ہر بشر کو توقیر نو مبارک
    روز سعید آیا چھبیس جنوری کا
    دور جدید لایا بھارت کی برتری کا

    بھارت کا عزم ہے یہ توفیق اے خدا دے
    دنیا سے این و آں کی تفریق کو مٹا دے
    امن و اماں سے رہنا ہر ملک کو سکھا دے
    ہر قوم شکریے میں ہر سال یہ صدا دے
    روز سعید آیا چھبیس جنوری کا
    دور جدید لایا بھارت کی برتری کا

    تلوک چند محروم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  2. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    26,568
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    بہت خوب جناب۔

    انڈیا کا آئین بنانے میں ڈاکٹر بی آر ایمبیدکر کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، اس نظم میں ان کا ذکر بھی ہونا چاہیے تھا :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • متفق متفق × 1
  3. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    35,373
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    شاعر مرحوم کے صاحبزادے بھی مرحوم ہو چکے اب کیا شکایت کی جائے اس کی!!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    35,373
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    جن کو علم نہ ہو، ان کے لئے کہ ترلوک چند محروم جگن ناتھ آزاد مرحوم کے والد مرحوم تھے۔
     
    مدیر کی آخری تدوین: ‏جنوری 26, 2017
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • معلوماتی معلوماتی × 1

اس صفحے کی تشہیر