تعارف تعارف

زہے نصیب

تو پھر زہے نصیب عائشہ جی 8)
تو پھر دوستو مبلغ دو عدد تائید کے بعد میرا خیال ہے کہ اس لفظ کو اپنانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ جی
 
اب جب سب فرما رہے ہیں تو تعارف کرو

مجھے فیصل کہتے ہیں جیسا کہ میرے نک سے ہی ظاہر ہے ۔ عمر ہے اٹھائیس ۔ ایک بیٹے کا باپ ۔ ایک بیوی کا خاوند اور ایک ویب سائٹ کا مالک ہوں۔ ویسے نبیل مجھے کچھ کچھ جانتے ہیں ( اب وہ اس سلسلے میں کیا کہتے ہیں اللہ جانتا ہے) اس سائٹ پر آمد تو حادثاتی تھی مگر مکرر آمد حادثاتی نہ تھی بلکہ ارادی تھی ۔ خیر مغز خوری کرنے میں ماہر (اپنے تئیں خود کو سمجھتا) ہوں ۔ مگر کام کی باتیں کرنے میں انتہا درجے کا بخیل ہوں ۔ اب بتائیں نبیل صاحب بس یا کچھ اور تعارف درکار ہے۔۔؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
فیصل ، شکر ہے کہ آپ کی شکل بھی نظر آئی۔ آُپ نے اپنی فورم کیا بنائی ہے، یہاں آنا ہی چھوڑ دیا۔ بہرحال یہاں آتے رہا کریں اور ہمیں اپنے مشوروں سے بھی نوازتے رہا کریں۔ :p
 

شعیب صفدر

محفلین
اب جب سب فرما رہے ہیں تو تعارف ک

فیصل عظیم نے کہا:
مجھے فیصل کہتے ہیں جیسا کہ میرے نک سے سی ظاہر ہے ۔ عمر ہے اٹھائیس ۔ ایک بیٹے کا باپ ۔ ایک بیوی کا خاوند اور ایک ویب سائٹ کا مالک ہوں۔ ویسے نبیل مجھے کچھ کچھ جانتے ہیں ( اب وہ اس سلسلے میں کیا کہتے ہیں اللہ جانتا ہے) اس سائٹ پر آمد تو حادثاتی تھی مگر مکرر آمد حادثاتی نہ تھی بلکہ ارادی تھی ۔ خیر مغز خوری کرنے میں ماہر (اپنے تئیں خود کو سمجھتا) ہوں ۔ مگر کام کی باتیں کرنے میں انتہا درجے کا بخیل ہوں ۔ اب بتائیں نبیل صاحب بس یا کچھ اور تعارف درکار ہے۔۔؟
خوش آمدید
 
وعلیکم خوش آمدید

یار نبیل صاحب وہ فورم میرا اکیلے کا نہیں ہے بلکہ اردو ویب اس میں برابر کی شریک ہے۔ دوسری بات دوبئی میں فیملی والے آدمی جسے دن رات مختلف مدوں میں ٹیکے لگتے رہتے ہوں ۔ اور پھر ٹرپل ٹرپل نوکری (١) دفتر کی (٢) گھر کی (٣) انٹرنیٹ کی ۔۔۔۔ کرنے والے آدمی کے لئے خود کے لئے ٹائم نکالنا کتنا مشکل ہوتا ہے یہ تو صرف وہ ہی جانتا ہے جس نے دوبئی میں فیملی رکھی ہو ۔ ویسے دوسرے لوگ کہتے ہیں طبیعت میں بنیا ہو گیا ہوں پتہ نہیں اتنا پیسہ کہاں لے جاؤں گا ( اب یہ تو مجھے ہی پتہ ہے کہ ہر ماہ کریڈٹ کارڈ بلز - گھر کا کرایہ ۔ بچے کے پیمپرز ۔ بیوی کا میک اپ ادا کرنے کے بعد مجھے کیا بچتا ہے) خیر پہلے آمد نہ ہونے کی کوئی خاص وجہ نہیں تھی صرف یہ کہ میرے آفس میں میرے پاس انٹر نیٹ نہیں تھا ۔ اب باس کو اسکی سائٹ بنانے کا لالچ دے کر نیٹ کھلوایا ہے ، دیکھو کتنے دن کھلا رہتا ہے :wink:
 

نبیل

تکنیکی معاون
فیصل، پھر بھی مخصوص مدات میں کچھ نہ کچھ تو بچا لیتے ہوگے۔ کہیں نہ کہیں تو خفیہ اکاؤنٹ ہوں گے تمہارے۔ دراصل جو شخص بھی اپنی تباہ حالی کا رونا کثرت سے روئے تو بس سمجھ لینا چاہیے کہ دال میں کچھ کالا ہے۔ :p خیر کچھ دن انتظار کرلو، ویب سائٹ بنانے میں بھی تمہارا ہاتھ بٹا دیں گے۔ اگر جہانزیب میاں کے پاس وقت ہوتا تو وہ تمہاری فورم کو پورٹل میں بدل دیتے۔ ذرا اپنی فورم کا ربط اپنے دستخطوں میں تو رکھو تاکہ لوگوں کو پتا چلے اس کا۔ اس کے علاوہ مناسب سائز میں اس کے لوگو کا گرافک بھی بناؤ۔ میں کچھ دنوں میں یونیکوڈ اردو فورمز کے روابط اس فورم کے صفحہ اول پر بھی رکھوں گا۔
 
اچھا لگے گا۔۔۔؟

یار اب اچھا لگے گا مجھے بھی ایسا ہی لگتا ہے مگر کب تک اچھا لگے گا کچھ کہا نہیں جا سکتا ۔۔۔ویسے بھی ہم پاکستانی بڑی بے صبری قوم ہیں ۔۔۔ دو سال بعد ہی تختہ پلٹنے کو بے تاب ہو جاتے ہیں پھر آتے ہیں وردیوں والے اور پھر انہیں اللہ ہی ہٹاتا ہے۔۔۔۔۔

اللہ ہمارے حال پر رحم کرے ۔۔۔کہو آمیییییییییییییییییییییییین
 
ارے ہاں

فیصل عظیم نے کہا:
:shock: میں تو یہ پوچھنا ہی بھول گیا۔۔۔۔یہاں کوئی وردی والا تو نہیں ہے ناں

ویسے اگر ہو بھی تو کیا ڈر :wink:
یہ وردی والوں کا چکراور ہے اور شکرکریں کہ ہم لو سرف تختہ ہی الٹتے ہیں دھرن تختہ نہیں کرتے، خیر جو خود یا ہش ہش کرنے سے بھی نہ اترے تو پھر کچھ نہ کچھ تو کرنا ہی پڑتا ہے،،،،،


۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور جہاں تک اچھالگنےکی بات تو امید ہے کہ بات آگے بڑھے گی کیوں کہ ہمارا بنیادی مقصد ایک ہے کہ وقت کا اچھا استعمال۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
دھاگہ تو یہ میں زیک کے تعارف کا کھولا تھا لیکن یہ تو بہت سے تعارفوں کا مکسچر ملا ہے۔
 

عثمان

محفلین
شکریہ زیک صاحب۔۔
آپ کے متعلق بھی کچھ پتا لگا۔۔۔نہیں تو یہ خفیہ نام کافی عرصہ سے میں سُن رہا تھا۔ کسی سے آپ کی بابت دریافت کیا تو جواب ملا۔۔۔کہ یہ صاحب اس وقت سے بلاگنگ کرتے ہیں جب کمپیوٹر ایجاد نہیں ہوا تھا۔۔:eyerolling::sick4:
 
Top