تعارف تعارف

لیکن برادرم زیک عام ہیں ہی کب؟

ہم وہ راہی ہیں جو منزل کی خبر رکھتے ہیں
پاؤں کانٹوں پہ شگوفوں پہ نظر رکھتے ہیں
کتنی راتوں سے نچوڑا ہے اُجالا ہم نے
رات کی قبر پہ بنیادِ سحر رکھتے ہیں
ان کا عام رکن لکھنے کا مقصد غالبا یہ تھا کہ اب یہ سادہ لباس میں آئے ہیں، پہلے وردی وغیرہ تھی۔
باقی، زیک اور عام؟ محفل میں سب سے اسپیشل اپئرینس محفل کے سارے دورانیے پر محیط غالبا انہی کی رہی ہے۔
 
شکریوں کے اصراف کے اثراتِ مابعد

حالانکہ انہوں نے کہا تھا کہ دن میں ایک چکر لگاؤں گی۔ لیکن وہ ایک ہی دن میں رفو چکر ہو گئیں۔ وغیرہ وغیرہ
پسندیدگی کا شکریہ، اور انشاءاللہ میری کوشش ہوگی کہ دن میں ایک چکر یہاں کا ضرور لگاؤں :)!
 
سپیڈ شاید 6 Mbps تھی۔ قیمت بالکل یاد نہیں۔

ہمہ وقت انٹرنیٹ آن ہوتا تھا تو استعمال بھی ہوتا تھا لیکن شاید بہت زیادہ نہیں۔

نیٹ کیفے شاید کبھی نہیں گیا

2005 میں 6 ایم بی پی ایس اتنی پر تو ہمارا پی ٹی سی ایل جا کر اب بھی تھک جاتا ہے۔
یاز بھائی کے پاس شاید زیادہ ہو کہ وہ نیا ٹیل کے یوزر ہونگے غالباً یا پنڈی پی ٹی سی ایل بھی بہتر ہو۔
ویسے 2005 میں ہی یا اسکے 2006 کے اوائل میں ہی ہم نے نیٹ کیفے جا کر کزن سے ای میل آئی ڈی بنوائی تھی بھائی کو میل کر نے کے لئے۔ 2-3 مہینے ہم چار پانچ روز میں 30 روپے اکٹھا کرتے اور کیفے جاتے آدھے گھنٹے کے لئے جس میں بمشکل ای میل کھلتی اور آگے سے جواب نہ پر پھر سے ای میل کرتے اور جواب کی امید میں گھر لوٹ جاتے۔ پھر ایک دن فون پر بات ہوئی تو عقدہ کھلا ہم غلط پتے پر ڈاک بھیجے جا رہے تھے۔ وغیرہ وغیرہ
 
آپ کا اور میرا زمانہ تو ملتا جلتا ہے کہ 1992 اور 95 میں زیادہ فرق نہ ہے۔ پر میں نے نیٹ کیفے کی خاک غالبا 2013 کے آگے پیچھے چھانی ہے۔ اسائنمنٹس ملتی تھیں جو نیٹ سے بنانی اور ای میل کرنی ہوتی تھیں مگر نیٹ نہ ملتا تھا۔۔۔ 😂
 
زیک

فوٹوگرافر
2005 میں 6 ایم بی پی ایس اتنی پر تو ہمارا پی ٹی سی ایل جا کر اب بھی تھک جاتا ہے۔
@یاز بھائی کے پاس شاید زیادہ ہو کہ وہ نیا ٹیل کے یوزر ہونگے غالباً یا پنڈی پی ٹی سی ایل بھی بہتر ہو۔
میں تو کچھ عرصے ہی میں اس سپیڈ سے تنگ آ گیا تھا۔ 2014 میں کیبل انٹرنیٹ لیا 50 ایم بی پی ایس کا۔ پھر جب فائبر محلے میں آیا تو 1 جی بی پی ایس پر وہ لے لیا۔

اسلام آباد میں 1994 میں ڈائل اپ انٹرنیٹ لیا تھا 14 کے بی پی ایس۔ وہ بھی کیا دن تھے!
 
زیک

فوٹوگرافر
اسیی سے یاد آیا کیا آپ نے یاھو چیٹ رومز کا استعمال کیا؟

ق م والوں سے ایم آئی آر سی یا آئی سی کیو کا پوچھنا ہوتا ہے بھائی۔ یاہو تو کل کی بات ہے۔
یوزنیٹ، آئی آر سی، گوفر، بلٹن بورڈ، مڈ، آئی سی کیو کیا کیا استعمال نہیں کیا۔ویب آیا تو لنکس براؤزر استعمال کرتے تھے جو ٹیکسٹ بیسڈ تھا
 
Top