نہایت دلچسپ!ایک مجرم تو پکڑا گیا۔
اس سے ملئے، یہ ہے قدیر ۔ ۔ ۔
دراصل مجھے ویب ٹیکنالوجی بہت پسند ہے۔ میں نے تقریباً دو سال پہلے کمپیوٹر خریدا۔ جب میں نے کمپیوٹر خریدا تو مجھے کلک کرنے اور اور فولڈر یا فائلیں کھولنے کے سوا کچھ نہیں آتا تھا۔ چنانچہ میں نے کمپیوٹر سیکھنے کو اپنا نصب العین بنا لیا۔ نتیجتاً تقریباً ایک ماہ میں میں نے پوری ونڈوز کھنگال ڈالی اور کمپیوٹر میں " چیتا " ہو گیا۔ اس کا ایک اور نتیجہ یہ نکلا کہ میں ایف ایس سی میں صرف ساٹھ فیصد نمبر لے سکا اور انجینیرنگ یونیورسٹی والوں نے میرے پاؤں پکڑے، کہ بھائی آپ گھر میں آرام کریں، یہاں یونیورسٹی میں خوامخواہ آپ کی ٹیکنیکل صلاحیتوں کو زنگ لگ جائے گا۔ میں کمپیوٹر تو بخوبی سیکھ گیا، مگر دوسری طرف ذرا نقصان ہوگیا۔
اب دلِ ناتواں نے سوچا کہ یار! انجینیرنگ میں کیا رکھا ہے، خوامخواہ مشینوں کے ساتھ طبع آزمائی کرنی پڑتی ہے۔ چھوڑو اس کو اور بی ایس سی کر لو۔ چنانچہ میں نے بی ایس سی میں داخلہ لے لیا اور زور و شور، لگن اور تندہی کے ساتھ کمپیوٹر کی فیلڈ میں مزید ہاتھ پاؤں مارنے شروع کر دیے۔ جب کمپیوٹر سیکھا تو انٹرنیٹ کیا مشکل تھا۔ اس کو تو ویسے ہی کامن سینس نے لتاڑ دیا۔ ایک بات میں واضح کردوں، میں نے یہ تمام خرابہ کسی سے نہیں سیکھا صرف کامن سینس استعمال کی۔ ہاں کچھ کچھ باتیں کہیں کہیں سے معلوم ہوتی گئیں۔
ایک دن میں نے اپنے دوست عمیر خان سے پوچھا کہ یار، یہ ویبسائٹیں کیسے بنتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے لیے ویب پیج بنانے پڑتے ہیں جن کے لیے ایچ ٹی ایم ایل کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ ایک زبان ہے اور یہ تم جیسے عقل کے اندھے کی سمجھ میں نہیں آنے کی۔ میں نے ان سے بہت کہا کہ مجھے بھی سمجھائیے یہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ میرا سر نہ کھاؤ ، یہ تمہیں پسند نہیں آئے گا۔
مگر بندہِ ناچیز نے بھی ہمت نہ ہاری۔ میں نے یہ کیا کہ جو ویب پیج بھی کھولتا اس کا سورس کوڈ نوٹ پیڈ میں دیکھنا شروع کردیتا، پھر اس کا کچھ حصہ ڈیلیٹ کر کے دیکھتا کہ کیا فرق پڑا ہے۔ اس طرح کرتے کرتے میں نے ایک ماہ میں ایچ ٹی ایم ایل سیکھ لی۔ اس کے بعد مجھے اس سے متعلق ایک کتاب ملی، چنانچہ میں نے کچھ اپنا سر پِیٹا اور کچھ کتاب کو بے نقط سنائیں کہ کمبخت! تو نے ابھی ملنا تھا، کچھ دیر پہلے مل جاتی تو کیا بگڑ جاتا۔
چونکہ میں پیدائشی ذہین و فطین اور قابل و عامل تھا ، چنانچہ میں نے آہستہ آہستہ ویب سے متعلق دوسری ٹیکنالوجیز سے بھی روشنائی حاصل کرلی۔ پھر میں نے کسی پپّو قسم کے ویب ہوسٹ کی تلاش شروع کردی جو مفت جگہ اور پروگرامنگ لینگوئج کے لیے آب و ہوا فراہم کرے۔ مگر کوئی بھی میرے معیارِ بے شمار پر نہ اتر سکا بلکہ جو پہلے موجود تھے ، وہ بھی اڑ گئے۔
چونکہ مجھے کمپیوٹر اور انٹرنیٹ وغیرہا سیکھنے میں بہت مشکل پیش آئی تھی ، اس لیے میں نے سوچا کہ نو آموزوں کے لیے ویب سے متعلق مضامین اردو میں پیش کرنے چاہییں تا کہ وہ بچے بلونگڑے جو اپنا وقت انڑنیٹ پر لچر بکواس دیکھنے میں گزارتے ہیں اور کوئی ذریعہ و منبعِ علم نہیں پاتے ، ان کو مدد فراہم ہو۔
شاید یہی پہلی تھی۔ شروع بھی محفل کے پہلے مہینے میں ہوئی اور میں رجسٹر بھی کچھ لیٹ ہی ہوا تھاکافی تگ و دو کے بعد ادارہ اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ یہ غالباً @زیک بھائی کی طرف سے شروع کردہ پہلی لڑی تھی؟
زیک بھائی کیا ایسا ہی ہے یا اس سے پہلے بھی کوئی تھی؟
ان دنوں نیا نیا واپس اٹلانٹا موو ہوا تھا۔ یقیناً گھر ہی سے بنائی ہو گیخیر اس سے سوال یہ ہے کہ دو دہائیاں قبل آپ نے یہ لڑی کہاں سے بنائی
بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت شکریہ!!!!
ڈیسکٹاپ کمپیوٹر میں خود ہی بنایا کرتا ہوں۔ سو اپنا بنایا والا تھا۔اس وقت آپ کے زیر استعمال کونسا کمپیوٹر تھا؟ اور موبائل بھی؟
🎖️🎖️🎖️🎖️🎖️🎖️🎖️🎖️🎖️🎖️🎖️🎖️🎖️🎖️🎖️اپنا تعارف کرانے میں کچھ دیر ہو گئی۔ میرا نام زکریا اجمل ہے اور میں اٹلانٹا (امریکہ) میں پی ایچ ڈی مکمل کر رہا ہوں۔ میری ریسرچ computer vision اور image and video processing میں ہے۔ اٹلانٹا اور امریکہ میں رہتے ہوئے مجھے سات سال سے زیادہ ہو گئے ہیں۔
بلاگنگ کے بارے میں مجھے 2001 میں پتہ چلا جب میں نے امریکی سیاست پر بلاگ پڑھنے شروع کئے (سیاست کا میں کافی شوقین ہوں)۔ اپنا بلاگ جون 2002 میں بلاگسپاٹ پر شروع کیا۔ مئی 2003 میں اسے اپنی سائٹ پر موویبل ٹائپ پر منتقل کر لیا۔
پچھلے سال فروری میں مجھے اپنے بلاگ پر اردو لکھنے کا جذبہ آیا۔ اس وقت تک میں نے کمپیوٹر پر کبھی اردو نہیں لکھی تھی۔ صحیح یاد نہیں پڑتا کہ یہ خیال کہاں سے آیا۔ اس وقت میں عمیر اور جلال کے اردو بلاگوں سے واقف تھا۔ اس کے علاوہ انہی دنوں میرے roommate نے فارسی میں بلاگ شروع کیا تھا۔ خیر اردو میں لکھنا شروع کیا۔ اس کے لئے کئی جتن کرنے پڑے۔ ان کا حال اور کچھ معلومات اپنے بلاگ پر لکھیں۔ پھر خیال آیا کہ کیوں نہ اردو بلاگز کی فہرست تیار کی جائے۔ یہ تین بلاگز سے شروع ہو کر اب 35 تک پہنچ چکی ہے۔
اس سال جنوری میں آصف سے مشورہ کیا کہ اردو میں بلاگنگ کو مقبول کرنے کے لئے کچھ کام کیا جائے۔ ساتھ نبیل اور دانیال بھی شامل ہو گئے۔ میں باتیں بناتا گیا اور یہ لوگ کام کرتے گئے۔ اردو وکی، اردو بلاگ، اردو سیارہ سب تیار ہوئے تو پھر خیال آیا کہ ان کو ایک سائٹ پر یکجا کیا جائے۔ اس طرح اردو ویب کا آغاز پچھلے ماہ ہوا۔ سائٹ کو آن لائن لانے میں قدیر کا ذکر کرنا بھی ضروری ہے۔
اب دیکھیں اردو ویب کو ہم سب کہاں لے جاتے ہیں۔ میں ابھی بھی زیادہ بلاگنگ انگریزی میں کرتا ہوں اور اس سائٹ کے لئے اپنے منصوبوں پر کام کرنے کا وقت مشکل سے ملتا ہے۔
سپیڈ شاید 6 Mbps تھی۔ قیمت بالکل یاد نہیں۔اس وقت نیٹ کی سپیسڈ اندازاً کتنی تھی اور قیمت بھی اور آپ کتنے گھنٹے استعمال کرتے تھے؟ کیا تب آپ کیفے وغیرہ جاتے تھے؟
خوش آمدید خوش آمدیدتاکہ ہع خاص و عام کو معلوم ہو کہ میں محفل کا ex-founder ہوں مگر اب ایک عام رکن کے طور پر واپس آیا ہو
لیکن برادرم زیک عام ہیں ہی کب؟خوش آمدید خوش آمدید
عام ہوکر بھی بہت خاص ہیں آپ زیک۔