تعارف تعارف

اجنبی

محفلین
راجہ

اجی میں تعارف کرا دیتا ہوں راجہ صاحب کا :oops:

یہ ہیں ڈاکٹر افتخار راجہ ۔ ان کی راجدھانی اتنی وسیع ہے جتنی کہ باتیں ۔ چنانچہ یہ ہیں بات کے راجہ ۔ باتیں کرنا تو کوئی آپ سے سیکھے ۔ ازمنہ قدیم میں یہ ایک اور فورم پر پائے جاتے تھے ۔ پھر زمانہِ بعد از تاریخ میں فدوی کی ان سے شناسائی ہوئی تو ادب کے کئی فن پارے وجود میں آئے جو کہ اب اس فورم سے ختم کیے جا چکے ہیں ۔ مزاح کی صنف میں آپ کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں ۔
مزید بعد میں ۔۔۔
 
قدیر یہ کیا کررہے ہو ؟؟؟ چپ رہتے ہیں اور پہلے بڑے بڑے لوگوں کو بولنے کا موقع دیتے ہیں اور پھر دیکھا جائے گا
میں تعارف اسلیئے نہیں کروارہا ہوں اپنا کہ پہلے بڑے بڑے ناظمین اور منتظمیں لوگ اپنے اپنے سپ نکال لیں پھر ہمارا نمبر آئے گا جن کو جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے ہیں فورم میں جی
 

اجنبی

محفلین
ڈاکٹر صاحب نئی نویلی دلہنوں والی عادتیں دکھا رہے ہیں ۔ وہ بھی پہلے پہلے چپ رہتی ہیں اور پھر جنگِ عظیم برپا کرتی ہیں :lol:
 

شعیب صفدر

محفلین
راجہ صاحب اب تو کچھ کہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب آپ کو دلہن قرار دے دیا گیا ہے۔۔۔۔۔ بلکہ اکثر احباب نے تو مان بھی لیا ہے :shock:
 

اجنبی

محفلین
دلہن بھی ایسی کہ جس کو دیکھ کر چاند بھی شرما جائے (کہ میرا کس سے سامنا ہو گیا )
گھونگھٹ نکالے تو سورج کونے میں دبک جائے (کہ اس کی وولٹیج تو مجھ سے بھی زیادہ ہے)

ویسے شعیب صفدر: آپ کی نون غنے (ں) سے کیا دشمنی ہے؟ :?:
 

اجنبی

محفلین
دیکھا راجہ صاحب ، میں نے آپ کو رانی سے تشبیہ دی تو کتنے امیدواروں کے دل للچا گئے اور قدم ڈگمگا گئے ،
:pagaldil:
 
رواج

قدير يہ تو ہمارے ملک کا رواج ہے کہ اگر جھاڑي پر بھي سرخ کپڑا ڈال دو تو سارے کے سارے مرد حضرات کھنچے چلے آتے ہيں مگر اسے سے ہماري تزکير کو کوئي فرق نہيں پڑنے والا اور ہاں ميري اصل اميدوار ہماري خاتونِ اول ہي ہيں۔ جي :chal:
 

اجنبی

محفلین
ارے واہ آپ کی خاتونِ اول بھی ہیں :shock: ہم تو ابھی تک آپ کو مجرد محض ہی سمجھتے رہے ۔ آپ نے کبھی بتایا ہی نہیں :jhoota:
 
سنجیدگی سے

ویسے اگر یہاں کے ممبران سنجیدگی سے اپنا تعارف کروا دیتے تو یہ جاننے میں آسانی ہوتی کہ یہاں techies زیادہ ہیں یا عام اردو کے شوقین۔
 

عائشہ

محفلین
نام: عائشہ
عمر: ١٧ سال اور ١٠ مہینے
مقام: کراچی :p
کام: پڑھائی، Photoshop سے کھیلنا، بلاگ لکھنا، اور گانے سننا :p
دو لفظ اس فورم کے بارے میں: زبردست! اور بہت خوب :)

ابھی میں یہاں موجود Tech لوگوں سے بہت دور ہوں پر پھر بھی میری یہی کوشش ہے کہ میں بھی ان کی طرح اردو کے لئے کچھ کرسکوں :)

! :) Great Job
 

اجنبی

محفلین
خوش آمدید عائشہ ، آپ کو یہاں دیکھ کر جو خوشی ہوئی ، وہ بیان کے اندر ہی ہے :lol:

بہت حیرانی اور خوشی کی بات ہے کہ آپ نے پہلی بار ہی اتنی اچھی اردو ٹائپ کی ۔ بہت خوب ۔ امید ہے کہ آپ اس محفل کو اپنی موجودگی سے روشن رکھیں گی (ویسے یہ بات میں نے جسے بھی کی ہے وہ دوبارہ نہیں آیا :p )
 

اجنبی

محفلین
خوش آمدید عائشہ ، آپ کو یہاں دیکھ کر جو خوشی ہوئی ، وہ بیان کے اندر ہی ہے :lol:

بہت حیرانی اور خوشی کی بات ہے کہ آپ نے پہلی بار ہی اتنی اچھی اردو ٹائپ کی ۔ بہت خوب ۔ امید ہے کہ آپ اس محفل کو اپنی موجودگی سے روشن رکھیں گی (ویسے یہ بات میں نے جسے بھی کی ہے وہ دوبارہ نہیں آیا :p )
 

عائشہ

محفلین
ہا ہا ہا، قدیر بھائی میں واپس جانے کے لئے نہیں آئی :p

مجھے صرف ایک بات اچھی نہیں لگ رہی وہ ہے میرا نام، جو میں نے غلط لکھ دیا ہے کیونکہ مجھے اندازا نہیں تھا کہ “ء“ آسکتا ہے :(
 

شعیب صفدر

محفلین
عاشہ نے کہا:
ہا ہا ہا، قدیر بھائی میں واپس جانے کے لئے نہیں آئی :p

مجھے صرف ایک بات اچھی نہیں لگ رہی وہ ہے میرا نام، جو میں نے غلط لکھ دیا ہے کیونکہ مجھے اندازا نہیں تھا کہ “ء“ آسکتا ہے :(
اس سلسلہ میں منتظمین محفل آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔۔۔
 
Top