تصویر کشی: ہمارے چھوٹے بھائی کے کمالات

یاز

محفلین
بہت زبردست تصاویر ہیں عرفان بھائی۔


جب بھی کمراٹ کا خیال ہمارے ذہن سے محو ہوتا ہے تو کچھ ایسا ہو جاتا ہے کہ کہیں نہ کہیں سے کمراٹ کی یاد تازہ کرانے کا انتظام ہو جاتا ہے۔
تھل، اپر دیر
14379921_1149885175085687_3421777409619450525_o.jpg
 

یاز

محفلین
موضوع پر واپس آتے ہوئے۔
کمال منظر کشی ہے جناب آپ کے بھائی کی۔
میری بھی بڑی خواہش ہے کمراٹ جانے کی۔ اللہ کرے کہ کبھی ہمت کر سکوں۔ ابھی تو سنا ہے کہ رستے اتنے آسان نہیں۔

ارادہ کریں بھائی۔ راستے کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ٹھل، جندڑی، لاموتی تک تو بآسانی جا سکتے ہیں۔ اور ڈرائیونگ کی ہمت کر سکیں تو ویک اینڈ پہ بھی بآسانی جایا جا سکتا ہے۔ ہاں کٹورا جھیل وغیرہ کے لئے ایک دو دن مزید درکار ہوں گے۔
اگر اس مئی جون تک سوات موٹروے کی ٹنلز وغیرہ کھل گئیں تو راستہ مزید آسان اور ڈیڑھ گھنٹے تک کم ہو جائے گا۔
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
تصحیح کر لیں
بہت زبردست تصاویر ہیں عرفان کے بھائی کی!
میرے اندر اتنا جوہر کہاں۔ بھائی کی بصارت و بصیرت کا کمال ہے۔
پسندیدگی کا بہت شکریہ!
جی جی وہی۔ اردو محفل پہ شریک کرنے کا ذریعہ تو آپ ہی بنے ہیں، سو آپ کا بھی شکریہ وغیرہ
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
مناظر فطرت کا بے پناہ دلدادہ ہونے کے باوجود کبھی کیمرہ پکڑنے کا سلیقہ نہ آیا۔ یہ حسرت ہمارے چھوٹے بھائی رضوان سعید نے پوری کر دی۔ زیر نظر تصاویر ان کے ذوق و شوق کی آئینہ دار ہیں۔ /QUOTE]
خوبصورت تصاویر ہیں !! پاک سرزمین شاد باد!!!!
عرفان سعید میری طرف سے اپنے چھوٹے بھائی کو بہت داد دیجئے ۔ اللہ کرے حسنِ نظر اور زیادہ!!
 

وجی

لائبریرین
مناظر فطرت کا بے پناہ دلدادہ ہونے کے باوجود کبھی کیمرہ پکڑنے کا سلیقہ نہ آیا۔ یہ حسرت ہمارے چھوٹے بھائی رضوان سعید نے پوری کر دی۔ زیر نظر تصاویر ان کے ذوق و شوق کی آئینہ دار ہیں۔ جب موقع ملا، اس لڑی میں چسپاں کرتا رہوں گا۔
ماشاءاللہ بہت زبردست تصاویر ہیں ۔
رضوان بھائی کی نظر میں وسعت ہے جو بڑی تصاویر میں سب کچھ شامل ہے۔
بڑی اور زبردست تصاویر ہیں۔
 

عرفان سعید

محفلین
ماشاءاللہ بہت زبردست تصاویر ہیں ۔
رضوان بھائی کی نظر میں وسعت ہے جو بڑی تصاویر میں سب کچھ شامل ہے۔
بڑی اور زبردست تصاویر ہیں۔
ماشاءااللہ! اور اللہ بھائی کو ہمیشہ سلامت رکھے۔
بہت بہت شکریہ آپ کی تحسین و ستائش کا۔
 

عرفان سعید

محفلین
یہ تصاویر جس فنکار کی کاریگری ہیں، اس کو خراجِ تحسین پیش کرنے ، اور تصویری تعارف پیش کرنے کے لیے چند تصاویر:
(بہت اعلی رضوان سعید)

14142024_1130848116989393_5852931878885929658_n.jpg

14962562_10154850735297176_1989920492341597857_n.jpg

15977088_10155073891667176_535344453323472618_n.jpg
 
Top