تصویر کشی: ہمارے چھوٹے بھائی کے کمالات

عرفان سعید

محفلین
ہنزہ
27356073_1785492381524960_9066036792462694773_o.jpg
 
ہرعکس اپنی جلو میں ایک داستان پرازمعنی سموئے ہوئے ہے۔شاندار برادرم عرفان سعید ۔مابدولت آپ کے بھائی صاحب کی خیرہ کنان نگاہ کاوشوں کو دادوتحسین و قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہوئے ، غائت درجہ عجزوانکسار سے انہیں مبارکباد اور ہدیۂ شاباش پیش کرنے کو اپنے لیے باعث صد فخروانبساط گردانتے ہیں۔ مابدولت مزید تصاویر کی روح پرور اور حظ افزا دید کے لیے متمنی اور منتظر ہیں۔:):)
 
یاز

حضورِ فیض گنجور کی ذرہ نوازی و فیضانِ نظر ہے کہ جو اس قدر ثقیل و فصیل و جمیل اور مسجعٰ مرقعٰ و مقفعیٰ زباندانی سے یوں روانی میں سخندانی فرماتے ہوئے مراسلہ نگارین کی یوں حوصلہ افزائی فرمانے کا شعار روا رکھتے ہیں کہ مراسلہ نگار کا شوقِ شراکتِ محفل ایسی دادِ بیداد سے مہمیز ہو کر ولولہ انگیز تر ہوتا چلا جاتا ہے۔ بالفاظِ دیگر مابدولت حقیقتاً مثلِ اسم بامسمیٰ ہیں۔
 
مابدولت اس پیرایۂ دلنواز میں اپنی کوتاہ قامت اردو کی قدر شناسی کے لیے رفیق دیرینہ اور بلاشبہ اردومحفل کی شان برادرعزیز یاز کے قلب صمیم کے نہاں ، پنہاں و عیاں خانوں سے مشکوروممنون ہیں ، اور ساتھ ہی مابدولت اس اعتراف کو اپنے تئیں باعث طمانیت و افتخار گردانتے ہیں کہ برادرم یاز کی خوبصورت اردو کے سامنے مابدولت اپنی زباندانی کو ہیچ سمجھتے ہیں ،کیونک عزیزی یاز کی اردو وہ ہے کہ جسے ملاحظہ کرکے خود مابدولت عش عش کراٹھتے ہیں ۔صدا خوش باش ،برادرم یاز۔:):)
 
Top