تحریری مقابلہ : میڈیا کے منفی اثرات

ماوراء

محفلین
السلام علیکم خواتین و حضرات۔

محفل پر ایک نئے سلسلے کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ جس میں اراکینِ محفل کا تحریری مقابلہ ہو گا۔ آجکل نئی نسل کے کچھ جوان ہمیں عجیب سے مسائل میں گھِرے ہوئے نظر آتے ہیں۔ اپنی توانائیاں کسی مثبت جگہ صَرف کرنے کی بجائے جانے کن کن موضوعات کی کھوج میں لگا دی ہیں۔ ہمارے جوانوں کا بولنے میں بھی کوئی ثانی نہیں۔ تو بس اسی بات کو مدِنظر رکھتے ہوئے محفل پر ایک "تحریری مقابلہ" شروع کیا جا رہا ہے۔ جس میں آپ سب کو ایک موضوع دیا جائے گا۔ جس پر آپ نے جی بھر کر بولنا یعنی لکھنا ہے۔ آپ کو اپنا مضمون مکمل کرنے کا وقت دیا جائے گا، اور اس وقت کے اندر اندر آپ کو اپنے مضامین محفل پر اسی جاری کیے ہوئے تھریڈ پر پوسٹ کرنا ہوں گے۔ آپ میں سے جو اس مقابلہ میں شرکت کرنا چاہے گا، ان کے مضامین آنے کے بعد دو سے تین رکنی ججز پر مشتمل پینل مضامین کے بارے میں یہ فیصلہ کرے گا کہ کس کا مضمون سب سے بہترین تھا۔ انعام پہلے ، دوسرے اور تیسرے مضمون کو دیا جائے گا۔ (انعام کا فیصلہ بعد میں ہو گا۔:grin:)

اگر آپ سب نے اس میں دلچسپی ظاہر کی تو اس سلسلے کو مستقل جاری رکھا جا سکتا ہے۔ اور ہو سکتا ہے کہ سال کے آخر میں (محفل کی سالگرہ کے موقع پر) اس سلسلے کے لیے کوئی ایوارڈ بھی دیا جائے۔

پہلے موضوع کے لیے آپ سب کو دس دن دئیے جاتے ہیں۔ 19 نومبر سے 30 نومبر تک رکھتے ہیں۔


آج کا موضوع : میڈیا کے آجکل کے نوجوان پر کیا منفی اثرات پڑ رہے ہیں؟ اور ایسی صورتِ حال میں ہماری کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

تعبیر نے موضوع تو "محبت" بتایا تھا۔ لیکن میں نے کچھ زیادہ ہی سنجیدہ موضوع شروع کر دیا ہے۔
یاد رکھیں:
- امید ہے کہ موضوع پر لکھتے ہوئے اپنے مہذب ہونے کا ثبوت دیں گے۔
- ایک دوسرے کے مضامین پر تنقید کرنے سے پرہیز کریں گے۔ کیونکہ یہاں کوئی بحث و مباحثہ نہیں ہو رہا۔ اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرنا ہے۔
- اور دوسری بات یہ کہ ضروری نہیں کہ آپ نے لمبا چوڑا لیکچر دینا ہے۔اگر آپ چھ ، سات لائنوں میں اپنی بات کی وضاحت کر سکتے ہیں تو اتنا کافی ہو گا۔
-لمبی چوڑی تقریروں سے احتراز کرنا ہے۔ تاکہ دوسروں کے لیے اکتا دینے والا موضوع نہ ہو جائے۔
- اگر موضوع پر کسی نے نہ لکھا تو تعبیر کی ساری ذمہ داری۔:grin:
 

نبیل

تکنیکی معاون
زبردست ماوراء۔
کیا اسی تھریڈ میں مضامین پوسٹ کرنے ہوں گے یا پھر کسی مخصوص زمرہ میں علیحدہ تھریڈز میں پوسٹ کیے جانے چاہییں؟
 

محمد وارث

لائبریرین
میرے خیال میں مضامین ذاتی پیغام یا کسی اور ذریعے سے اس پروگرام کے منیجر کو بھیج دیے جائیں اور پھر آخری تاریخ کے بعد سب مضمون اکھٹے شائع کیے جائیں، اس طرح ہم ایک دوسرے کے مضامین، خیالات، تنقید اور جوابی تنقید سے محفوظ رہ سکتے ہیں!
 
میری خیال میں اس کے لئے مضامین کی ادارت کا زمرہ موزوں ترین ہوگا۔ وہاں احباب صرف اور صرف اپنے مضامین پڑھ سکیں گے اور تدوین کر سکیں گے تا حال کہ اسے کسی پبلک فورم میں منتقل نہ کر دیا جائے۔ اور یہ منتقلی ایک مخصوص دن کو عمل میں آنی چاہئے اور اس دن کے بعد کوئی نیا مضمون اس عنوان کے تحت قابل قبول نہ ہو۔ اس سے ایک بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ احباب دانستہ یا غیر دانستہ ایک دوسرے کے خیالات سے متاثر ہو کر مضمون نہیں لکھیں گے۔

ویسے یہ سلسلہ مجھے بہت پسند آیا۔

کیا خیال ہے اگر اگلے دور کا عنوان ہو "عورتوں کی آمدنی اور مردوں کی عمر" :grin:
 

طالوت

محفلین
اچھا سلسلہ ہے ماورا ، لیکن سنجیدگی سے شروع کیا ہے تو سنجیدگی کا مظاہرہ بھی کریں۔۔۔ محمد وارث اور ابن سعید کی تجویز بہترین ہے اس طرح سے بے جا بحث سے بچا جا سکے گا۔۔۔
وسلام
 

ماوراء

محفلین
زبردست ماوراء۔
کیا اسی تھریڈ میں مضامین پوسٹ کرنے ہوں گے یا پھر کسی مخصوص زمرہ میں علیحدہ تھریڈز میں پوسٹ کیے جانے چاہییں؟
نبیل بھائی، پوسٹ تو اسی تھریڈ میں کرنے تھے۔ لیکن اگر اس مقصد کے لیے الگ سے زمرہ بن جائے تو کیا بات ہے۔ وہاں منظم طریقے سے اس سلسلے کو چلایا جا سکتا ہے۔
 

ماوراء

محفلین
میری خیال میں اس کے لئے مضامین کی ادارت کا زمرہ موزوں ترین ہوگا۔ وہاں احباب صرف اور صرف اپنے مضامین پڑھ سکیں گے اور تدوین کر سکیں گے تا حال کہ اسے کسی پبلک فورم میں منتقل نہ کر دیا جائے۔ اور یہ منتقلی ایک مخصوص دن کو عمل میں آنی چاہئے اور اس دن کے بعد کوئی نیا مضمون اس عنوان کے تحت قابل قبول نہ ہو۔ اس سے ایک بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ احباب دانستہ یا غیر دانستہ ایک دوسرے کے خیالات سے متاثر ہو کر مضمون نہیں لکھیں گے۔
مضامین کی ادرات تو آئی ٹی کے زمرے میں ہے۔ وہاں کچھ ٹھیک نہیں رہے گا۔
اور میرا تو خیال ہے کہ مضامین سب پڑھ سکیں، تاکہ دوسرے ان مضامین سے متاثر ہو کر لکھیں۔ ورنہ شاید کم ہی لوگ اس مقابلے میں شرکت کریں۔ لیکن دیکھتے ہیں باقی لوگ کیا کہتے ہیں۔

کیا خیال ہے اگر اگلے دور کا عنوان ہو "عورتوں کی آمدنی اور مردوں کی عمر" :grin:
اس پر بہت بحث ہو گئی۔ ایسے موضوعات پر بحث ختم کرنے کے لیے ہی یہ مقابلہ شروع کیا ہے۔:grin:
 

عندلیب

محفلین
مضامین یہیں پوسٹ کئے جائیں تو انھیں پڑھ کر دوسروں کو خود بھی لکھنے کی تحریک مل سکتی ہے۔
اور جہاں تک کاپی کرنے کی بات ہے ، تو یہ خود کی بےعزتی کروانے کے برابر ہوگا کیونکہ پوسٹنگ کے وقت کو دیکھ کر سب کو معلوم ہو جائے گا کہ چوری کیا گیا خیال پہلے کس نے تحریر کیا تھا؟
 

فہیم

لائبریرین
ہممممممممممم

یہ دھاگہ پہلے تو میں نے دیکھا ہی نہیں تھا۔

خیر دیکھتے ہیں
شاید میں بھی طبع آزمائی کرہی لوں:rolleyes:
 

تعبیر

محفلین
ماوراء میں سوچ ہی رہی تھی کہ آپ کو ذپ کروں کہ یہ تاپک کب پوسٹ کرینگی
مزا آئے گا
مین نے وہ محبت والا عنوان بس آپ کو سمجھنے کے لیے دیا تھا۔
کب لکھیں گے سب

یہاں تو ہم سب نے بولنا شروع کر دیا میرے خیال سے اسے تبصرے اور سوالات کے لیے مخصوص کر لیں اور مقابلے کے لیے کوئی دوسرا دھاگہ
 

ماوراء

محفلین
تعبیر، آپ نے ابھی دیکھا؟

فہیم، یہ آپ پر منحصر ہے کہ مضمون کتنا بڑا لکھتے ہیں۔ لیکن دھیان رکھیں۔ نہ ہی بہت بڑا اور نہ ہی بہت چھوٹا ہو۔ لیکن مجھے معلوم ہے کہ یہ سلسلہ زیادہ نہیں چلے گا تو اس کو چلانے کے لیے اگر آپ چاہیں تو سات ، آٹھ لائنوں پر مشتمل مضمون بھی لکھ سکتے ہیں۔ :d
 

طالوت

محفلین
لیکن یہ تو پتا چلے کہ مضمون بھیجنا کہاں ہے ؟ آیا اسی دھاگے پر ؟ یا ماوراء / تعبیر کو ذاتی پیغام کی صورت ؟
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
کون سے میڈیا کے متعلق لکھنا ہے یا پھر اس میں تمام میڈیا، صوتی، بصری اور پرنٹ سبھی شامل ہیں؟
 

ابوشامل

محفلین
کون سے میڈیا کے متعلق لکھنا ہے یا پھر اس میں تمام میڈیا، صوتی، بصری اور پرنٹ سبھی شامل ہیں؟
میرے خیال میں تو تمام اقسام کا ابلاغ اس میں شامل ہوگا لیکن اتنا مجھے معلوم ہے کہ سب کا نزلہ الیکٹرانک میڈيا پر گرے گا :)
 
Top