تبصرے: احباب کا تعارف دوست کی زبانی

سارہ خان

محفلین
hatim tayi ki bayti نے کہا:
:? تو تیلے بھائی سے بندہ کہے کہ حال پوچھنا ہے تو خود کیوںکر نہیں پوچھا ؟ تمھیں کہہ سنا کر پوچھ رہے ہیں ؟ بلکے ادھر کافی دنوں سے میں نے اک پیغام بھی چھوڑا ہوا ہے کسی ٹاپک میں ۔ اب تیلے بھائی خود ہی ادھر نہ آئے تو کیا کرسکتے ہیں ۔ :?

کہنا باجو نے تھینکس بولا ہے اور کہا ھے میں ٹھیک ہوں ۔
اور کہنا مجھے ذ پ کریں ۔
باجو میری بھی ان سے پی ایم میں ہی بات ہوئی تھی ۔۔۔۔۔کہہ رہے تھے کہ وہ ان محفل اور بی ایس بی پر نہیں آئیں گے ۔:? ۔۔۔میں نے کہا کہ تیلے بھیا آپ ڈریں نہیں بھابی سے ہم آپ کو اجازت دلوادیں گے ۔۔۔وہ آپ کو نہیں روکینگی ۔۔۔ :wink: ۔۔۔لیکن کہنے لگے اب مزہ نہیں رہا دونوں جگہ ۔۔۔۔۔۔اور اب تو وہ پاکستان پہنچ چکے ہونگے ۔۔واپس آنے پر ہی بات ہو سکے گی ۔۔۔
 

سارہ خان

محفلین
زبردست ۔۔۔۔۔تمام شخصیات کے بہت خوبصورت انداز میں ۔۔۔بہت خوبصورت تجزیے کئے گئے ہیں۔۔۔۔۔ :great: :good: ۔۔۔
اب سمجھ میں آیا ۔۔۔یہ باجو کو حاتم طائی کی قبر پر لات مارنے کا خیال آپ کے جوش دلانے پر آیا ہے ۔۔۔ :wink: ۔۔ :p
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
شاکربھائی، بہت خوب بہت اچھے واقعی آپ کی تحریربہترین ہے۔ لکھتے رہیں انشاء اللہ اورپختگی آتی جائے گي (آمین ثم آمین)

والسلام
جاویداقبال
 

دوست

محفلین
ہم تو پہلے ہی کھلے میں ہیں۔ اکثر ہم پر بمباری ہوتی رہتی ہے ایک اور ہوگئی تو پھر کیا۔ :lol: :lol: :wink:
 

دوست

محفلین
javediqbal26 نے کہا:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
شاکربھائی، بہت خوب بہت اچھے واقعی آپ کی تحریربہترین ہے۔ لکھتے رہیں انشاء اللہ اورپختگی آتی جائے گي (آمین ثم آمین)

والسلام
جاویداقبال
بہت نوازش۔ بس سمجھ لیں میں پریکٹس ہی کررہا ہوں ان ہستیوں پر :wink: :wink: ان کی مہربانی کچھ نہیں کہتے۔
 

شمشاد

لائبریرین
شاکر بھائی بہت ہی زبردست لکھا ہے شگفتہ صاحبہ کے بارے میں، تھوڑی سی زحمت کریں اور ان کو جو ابھی گزشتہ دنوں گولڈ میڈل ملا تھا اس کے بارے میں بھی اضافہ کر دیں۔
 

الف عین

لائبریرین
ماشاء اللہ سب ہی اچھے ہیں۔ فرزانہ کی فمائش پوری کر دی شاکر نے۔ اب مجھے لگتا ہے کہ ان کا نشانہ فرزانہ ہی ہوں گی۔ یا پھر میں بھی منتظر ہوں۔ ایک حق گو تو زیاد حدِ ادب کے چکر میں رہے۔ اس لئے پہلے سے ہی اجازت دے دیتا ہوں کہ جو جی میں آؤ لکھو، تم کو کچھ نہیں کہا جائے گا۔ جیسے تلاش گمشدہ کے اشتہار میں لکھا جاتا ہے کہ گم شدہ صاحب خود پڑھ رہے ہوں تو لوٹ آئیں۔۔۔
 

دوست

محفلین
شکریہ شکریہ۔
اعجاز صاحب یہاں آکر پر جلنے لگتے ہیں۔ شاید آپ پر بھی لکھوں لیکن کھلی چھوٹ نہیں دے سکوں گا خود کو۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
:haha: :haha:

بہت دلچسپ شاکر

کافی انصاف کر لیا حالانکہ ابھی تو بہت گنجائش باقی ہے !
میرے دل میں اپنا اس قدر احترام پیدا ہوگیا ہے کہ جگہ کم پڑ گئی ہے لگتا ہے اب آئندہ خود اپنے آپ سے بھی بات کرنے سے پہلے وضو کرنا ہوگا :)


تو ماسی پھاتاں آپ کوخراجِ تحسین یہیں پیش کیا جائے یا پروٹوکول کے ساتھ بریکنگ نیوز چینل پر :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شاکر

آپ اپنے مطالعہ کو اور بھی وسعت دیں ۔ قربان گاہ میں تیار ہونے کو ہم معصوم قربان ہونے کو موجود ہیں ۔

پھر آپ کی بھی قربانی کرنی ہے تنقید کے میدان میں ، دل مضبوط کرلیں اپنا :)
 

دوست

محفلین
میں بکرا ہوں جو میری قربانی کرنی ہے۔
ابھی کچا ہوں جی آہستہ آہستہ ہی نظر میں وسعت پیدا ہوگی۔
 
Top