تبصرے: احباب کا تعارف دوست کی زبانی

الف عین

لائبریرین
بہت خوب شاکر، تمھاری تحریر تو مجھ کو یوں بھی پسند ہے۔ بس ذرا پنجابی کم استعمال کرو تو معیاری طنز و مزاح نگار بننے کی صلاحیتیں ہیں تم میں۔
 
دوست

محفلین
شکریہ اعجاز‌ صاحب۔
آپ کی تعریف میرے لیے ایوارڈ ہے۔
پنجابی میں کیوں استعمال کرتا ہوں ایک وجہ تو یہ کہ میرا خمیر سی زبان سے اٹھا ہے اس لیے کہیں نہ کہیں در ہی آتی ہے۔
دوسرے کہیں کہیں تحریر مزاحیہ ٹچ دینے کے لیے پنجابی کا تڑکا لگانا پڑتا ہے برا ہو ڈاکٹر یونس بٹ جیسے مزاح نگاروں کا جن کو پڑھ کر مجھے یہ عادت پڑ گئی ہے۔اور اب چھٹتی نہیں منہ سے کافر لگی ہوئی
 
شمشاد

لائبریرین
بہت خوب لکھا حکیم صاحب کے متعلق۔ تو کیا پیشہ ورانہ اراکین سے شروع کیا ہے آپ نے؟
 
شاکر میں نے سارا تبصرہ بریکنگ نیوز میں کردیا ہے چلو تم اگلا شکار کرو تو یہیں بیٹھ کر تجزیہ کروں گا۔ ویسے میری طرح سست نہ پڑ جانا بلکہ دو چار تو چھیتی چھیتی پھڑکا دو :wink:
 
شمشاد

لائبریرین
شکریہ شاکر بھائی، بس یہ سمجھ لیں کہ چھری تلے آ کر پھڑپھڑاتا ہوا نکل گیا ہوں۔

ایک صاحب کسی محفل میں کہہ رہے تھے :

ساکر کی سادی میں سکر کا سربت پیا، بڑا مزہ آیا۔

دوسرے صاحب بولے : یار کہیں تو “ ش “ بولا ہوتا۔

انہوں نے برا منایا اور “ اشلام لیکم “ کہہ کر محفل سے چلے گئے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
شکریہ شاکر بھائی، بس یہ سمجھ لیں کہ چھری تلے آ کر پھڑپھڑاتا ہوا نکل گیا ہوں۔

ایک صاحب کسی محفل میں کہہ رہے تھے :

ساکر کی سادی میں سکر کا سربت پیا، بڑا مزہ آیا۔

دوسرے صاحب بولے : یار کہیں تو “ ش “ بولا ہوتا۔

انہوں نے برا منایا اور “ اشلام لیکم “ کہہ کر محفل سے چلے گئے۔
بہت خوب، آپ میں بھی ایک اچھا مزاح نگار چھپا ہوا ہے۔ اسے تو کبھی سامنے لائیں
 
Top