تبصرے: احباب کا تعارف دوست کی زبانی

قیصرانی

لائبریرین
اوہ میرے خدایا، واقعی یہ اصل دھاگہ تو کسی اور کام کے لئے تھا جسے حسب معمول کچھ اور بنا دیا گیا ہے۔ پہلے پہل تو میں‌سند باد کا پیغام پڑھ کر چکرا گیا کہ یہ کیا لکھ دیا :roll:
 

دوست

محفلین
:lol: :lol: :lol: :lol: :lol:
کوئی بات نہیں جناب۔
میں اب عادی ہوں ان چیزوں کا ۔
تعریف کا شکریہ سندباد بھائی۔ میں اس سلسلے کو مزید آگے بڑھانے کا سوچ رہا ہوں دیکھیے اب کون چھری تلے آتا ہے۔
:wink: :wink:
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

بہت اچھے بہت عمدہ شاکربھائی۔ سسٹرجویرہ مسعود المعروف جیہ پرآپ نے بہت اچھا لکھاہے۔


:great:


والسلام
جاویداقبال
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت سارے پہلو تشنہ رہ گئے :( ان کی پروف ریڈنگ کے قصے تو لکھنے تھے، ویسے ایک اور بات بھی درست کرلیں کہ

جب محفل پر نئی نئی وارد ہوئیں تو ان کو جیہ مسعود کہتے تھے

انہیں جویریہ مسعود کہتے تھے :wink:
 
السلام علیکم دوست بھائی۔
یہ کام جو آپ کر رہے ہیں فیصل آبادیئے ہی کر سکتے ہیں :)
میں خود فیصل آباد سے ہوں اور اتفاق سے ایک دو محفلوں میں مینے سوچ رکھا تھا جہاں میں سب سے زیادہ آتا جاتا ہوں اور وہاں کے گھسے ہوئے ممبروں میں شمار ہوتا ہوں وہاں کے اعضاء واراکین کے بارے اس طرح پرمزاح تبصرے کروں پر اتنا وقت نہ ملے ہم کو
اس لئے یہ خواہش دبی رہی
خیر آپ کے زبردست تبصرے اور حساس قلم کا قائل ہوں یقین مانو آپ کے خوبصورت تبصرے پڑھ کر لگتا ہی نہیں کہ آپ فیصل آباد کے ہو۔ 8) شاید اسکی وجہ یہ ہے کہ میں نے اب تک کوئی ایسا فیصل آبادی دیکھا یہ ملا نہیں جو مجھے قائل کرسکے۔
میرا تجربہ کچھ اور ہے شاید اس لئے میرے منہ سے ایسی باتیں نکل رہی ہیں۔
خیر آپ مضامین جاری رکھیں
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ
آمین
 

دوست

محفلین
جی قیصرانی میں اسے درست کرتا ہوں۔ وہ تو ایسے ہی رات میں لکھ مارا۔
اب ذرا تسلی سے کرتا ہوں کچھ مزید پہلو نظر آرہے ہیں مجھے۔
:wink: :wink:
:lol: :lol: :lol: :lol:
بھائی جی بہت ہنسی آرہی ہے آپ کی بات پڑھ کر کہ میں فیصل آبادی ہی نہیں لگتا۔
جناب فیصل آباد اتنا بھی بیک ورڈ شہر نہیں۔ اللہ کے کرم سے پاکستان کا تیسرا بڑا شہر ہے اور ٹیکسٹائل کی برآمدات یہیں سے ہوتی ہیں آدھی سے زیادہ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میرا خیال ہے بھائی کا مطلب یہ تھا کہ طارق ٹیڈی وغیرہ جیسا مزاح ادھر کا خاصہ ہے، نہ کہ ہلکا پھلکا حد کے اندر رہ کر مزاح کرنا
 

تیشہ

محفلین
تیلے شاہ نے کہا:
بوچھی نے کہا:
سارہ خان نے کہا:
hatim tayi ki bayti نے کہا:
:? تو تیلے بھائی سے بندہ کہے کہ حال پوچھنا ہے تو خود کیوںکر نہیں پوچھا ؟ تمھیں کہہ سنا کر پوچھ رہے ہیں ؟ بلکے ادھر کافی دنوں سے میں نے اک پیغام بھی چھوڑا ہوا ہے کسی ٹاپک میں ۔ اب تیلے بھائی خود ہی ادھر نہ آئے تو کیا کرسکتے ہیں ۔ :?

کہنا باجو نے تھینکس بولا ہے اور کہا ھے میں ٹھیک ہوں ۔
اور کہنا مجھے ذ پ کریں ۔
باجو میری بھی ان سے پی ایم میں ہی بات ہوئی تھی ۔۔۔۔۔کہہ رہے تھے کہ وہ ان محفل اور بی ایس بی پر نہیں آئیں گے ۔:? ۔۔۔میں نے کہا کہ تیلے بھیا آپ ڈریں نہیں بھابی سے ہم آپ کو اجازت دلوادیں گے ۔۔۔وہ آپ کو نہیں روکینگی ۔۔۔ :wink: ۔۔۔لیکن کہنے لگے اب مزہ نہیں رہا دونوں جگہ ۔۔۔۔۔۔اور اب تو وہ پاکستان پہنچ چکے ہونگے ۔۔واپس آنے پر ہی بات ہو سکے گی ۔۔۔


اب ؟ :p
اب یہ کے آپ اپنا سیل نمبر مجھے ذپ کریں اور پھر جلدی سے
چاکلیٹ اور شرٹ اور اللہ آپ کا بھلا کرے باڈی سپرے بھیج دیں
رومال میں انشاءاللہ خود آکر لے لوں گا


اب جب لندن پہنچ چکے تو لینا نا ، بھابھی کے لئے گفٹ لے لوں گی آپ آرام کرو اب 8) :p
 

تیشہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
خالی رومال ہی نہیں اسکے ساتھ شرٹ، چاکلیٹ اور باڈی سپرے بھی تو تھے۔


آپ کیوں اسے بتا کر بے تاب کر رہے ہیں :p
اس کے لئے تو میں نے اسکی شادی کے لئے دو لال ریشمی رومال بیجھنے تھے ۔ تاکے شرم آنے پر منہ ناک ڈھانپ سکے ۔ آنسو پونچھ سکے ۔ ساتھ ساتھ ناک ۔

:D
 

دوست

محفلین
اوہ۔
واقعی آپ کی بات درست ہے۔ طارق ٹیڈی تو زہر لگتا ہے مجھے۔ اگر دیکھنا ہی ہے تو سہیل احمد اور عمر شریف کے ڈرامے حدود میں ہوتے ہیں اور اچھے لگتے ہیں۔ باقی تو سب لچر بکواس گھٹیا باتیں۔
میری کوشش ہوتی ہے کہ مزاح مزاح ہی رہے ذاتیات نہ بن جائے۔
 
ہر سال پاکستان جاتا ہوں الحمد للہ
بازاروں میں گھومتے ہوئے گالیوں گانوں اور ذاتیات کے سوا کچھ اور نہیں سنتا۔
مجھے بڑا دکھ ہوتا ہے کہ میری قوم کس دھارے پر چل رہی ہے۔ رات کو سونے لگو تو ڈیک فل کرکے اپنی مستیوں میں لوگ کھو جاتے ہیں۔ دوسروں کا خیال ہرگز نہیں ہوتا۔
مزاح کی حس ضرور ہے پر ماں بہن کو بیچ میں گھسیٹ لاتے ہیں لوگ۔ ذوق کا نام ونشان نہیں۔
اچھے لوگوں کی بھی کمی نہیں :)
خدا میرے ملک کو قائم دائم رکھے
ویسے بہت اچھا لگتا ہے پاکستان جاکر
 

سندباد

لائبریرین
دوست! جیہ کا تعارف پڑھا پسند آیا۔ یہ سلسلہ جاری رہنا چاہئے تاکہ محفل میں عام گپ شپ سے ہٹ کر بھی کچھ پڑھنے کو ملتا رہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ دھاگہ پھر سے گم ہو گیا ہے۔ ذرا ربط تو دینا جی جہاں جیہ کا “ تعارف “ لکھا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت خوب شاکر بھائی،

لیکن جو چھری تلے آئی اس کو شاید خبر ہی نہیں،

جیہ یہاں آ کر شاکر بھائی کو شکریہ تو ادا کر دو۔
 
Top