بے وقوفانہ بات جس پر آپ بچپن میں دل و جان سے یقین رکھتے تھے!

سید عمران

محفلین
آپا میرا نمبر آخری ہے کل چودہ میں سے ۔
اندازہ ہے کہ تیس کا فرق ہو گا ۔ کئی بھتیجے بھانجے بھی عمر میں مجھ سے بڑے بلکہ کافی بڑے ہیں ۔ شاید دس سال تک ۔
ہم تو اپنے آپ پر ہی حیرت کرتے تھے سب سے چھوٹے سے ہم پندرہ سال بڑے ہیں۔۔۔میڑک میں تھے ہم جب وہ پیدا ہوا😊
بارہ تو ایک والدہ سے ہمارے خاندان میں بھی ہیں ۔۔۔
یہ لوگ اتنا وقت نکال کہاں سے لیتے تھے؟؟؟
 

ام اویس

محفلین
بچپن میں جب نماز پڑھنے کا آغاز کیا تھا تو قبلہ رخ کی نشانی یہ رکھی کہ جس طرف الماری پڑی ہے اس طرف قبلہ کا رخ ہو گا۔ نانی اماں کے گھر گئے تو اتفاقاً وہاں بھی الماری موجود تھی لیکن قبلہ رخ نہ پڑی تھی۔ ہم نے اپنے "عقیدے" کے مطابق الماری کی طرف ہی جائے نماز بچھا لیا۔ نانی اماں نے بتایا کہ قبلہ رخ دوسری طرف ہے۔ ہم نے کہا لیکن الماری تو اس طرف پڑی ہے۔ نانی اماں فرماتی ہیں کہ اگر کمرے میں الماری نہ ہوتی تو کیا کرتیں؟؟ :)
قبلہ رُخ کے متعلق ایک کہانی لکھی ہے جس میں معلومات تو اچھی خاصی ہیں مگر کہانی پن معدوم ہوگیا ۔۔۔ اب آپ کا بچپن اس میں شامل کروں گی۔
اگر قبلے سے متعلق کسی اور کو اپنے بچپن کی دلچسپ سی یاد ، یاد آ جائے تو ضرور بتائے۔
اپنے بچوں کی باتیں بھی بتائی جاسکتی ہیں ۔
 
Top