بے وقوفانہ بات جس پر آپ بچپن میں دل و جان سے یقین رکھتے تھے!

سیما علی

لائبریرین
اندازہ ہے کہ تیس کا فرق ہو گا ۔ کئی بھتیجے بھانجے بھی عمر میں مجھ سے بڑے بلکہ کافی بڑے ہیں ۔ شاید دس سال تک ۔
ہم تو اپنے آپ پر ہی حیرت کرتے تھے سب سے چھوٹے سے ہم پندرہ سال بڑے ہیں۔۔۔میڑک میں تھے ہم جب وہ پیدا ہوا😊
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کچھ عرصے قبل ہمارے رشتہ داروں کی شخصیات سے متعلق ایک کتاب شائع ہوئی تھی جس میں والد صاحب کے حالات زندگی شامل تھے اس کے مطابق والد صاحب کی پہلی شادی 1940 میں ہوئی تھی ۔ پھر ہماری بڑی والدہ کے انتقال کے بعد ہماری حقیقی والدہ سے شادی 47 کے آس پاس ہوئی۔
اگر چہ اس کتاب کی معلومات اتنی ایکوریٹ نہیں لیکن خاکہ تو ظاہر ہو جاتا ہے۔
 
زیک

مسافر
میں تو اندازہ ہی لگا سکتا ہوں ۔ اندازہ ہے کہ عمریں چار چھے سال سے زیادہ نہ ہوں گی ۔ کیوں کہ کہتے تھے کہ ہجرت کا زمانہ اچھی طرح یاد نہیں ۔
میرے والد کی عمر ہجرت کے وقت دس سال تھی۔ اس لحاظ سے تو آپ کو عاطف چچا کہنا پڑ سکتا ہے 😂
 
سید عاطف علی

لائبریرین
میرے والد کی عمر ہجرت کے وقت دس سال تھی۔ اس لحاظ سے تو آپ کو عاطف چچا کہنا پڑ سکتا ہے 😂
بھئی کیا فرق پڑتا ہے ضرور کہیے ۔ مجھے چچا کہنے والے آپ سے بھی بڑے بڑے ماشاءاللہ موجود ہیں ۔ اللہ تعالٰی سب کو بشمول آپ کےسلامت رکھے ۔ :ROFLMAO:
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
کچھ عرصے قبل ہمارے رشتہ داروں کی شخصیات سے متعلق ایک کتاب شائع ہوئی تھی جس میں والد صاحب کے حالات زندگی شامل تھے اس کے مطابق والد صاحب کی پہلی شادی 1940 میں ہوئی تھی ۔ پھر ہماری بڑی والدہ کے انتقال کے بعد ہماری حقیقی والدہ سے شادی 47 کے آس پاس ہوئی۔
اگر چہ اس کتاب کی معلومات اتنی ایکوریٹ نہیں لیکن خاکہ تو ظاہر ہو جاتا ہے۔
کیا آپ کے بچپن میں والد انتقال کر گئے کہ ان کی زندگی کے واقعات کے لئے کتاب کا حوالہ؟
 
سیما علی

لائبریرین
کچھ عرصے قبل ہمارے رشتہ داروں کی شخصیات سے متعلق ایک کتاب شائع ہوئی تھی جس میں والد صاحب کے حالات زندگی شامل تھے اس کے مطابق والد صاحب کی پہلی شادی 1940 میں ہوئی تھی ۔ پھر ہماری بڑی والدہ کے انتقال کے بعد ہماری حقیقی والدہ سے شادی 47 کے آس پاس ہوئی۔
اگر چہ اس کتاب کی معلومات اتنی ایکوریٹ نہیں لیکن خاکہ تو ظاہر ہو جاتا ہے۔
ہم بھی حیران کے ایک والدہ سے
آپا میرا نمبر آخری ہے کل چودہ میں سے ۔
بارہ تو ایک والدہ سے ہمارے خاندان میں بھی ہیں ۔۔۔
بھیا رضا کا ایک نائیجر ین دوست ہے وہ پینتیس بھائی بہن ہیں لیکن مائیں سات ہیں 😊😊😊😊😊مزے کی بات ہے سب بہن بھائیوں بہت میل جول بھی ہے ۔۔۔
ہم نے ایک دن پوچھا بیٹا ۔۔۔خضر کے والد کیا کرتے ہیں تو پتہ چلا oil and natural gas wells کے مالک وہ بھی کثیر تعداد میں۔۔۔
 
Top