بے وقوفانہ بات جس پر آپ بچپن میں دل و جان سے یقین رکھتے تھے!

کعنان

محفلین
السلام علیکم

ایک دفعہ میں آنکھیں بند کر کےاللہ میاں سے دعا مانگ رہا تھا کہ آسمان سے پیسے گریں۔ اور سچ میں میری جھولی میں ایک ۱۰۰ والا پیکٹ گرا تھا۔ اور مجھے کئی سال تک یقین تھا کہ یہ آسمان سے ہی گرے تھے۔
جب واالد صاحب کو اور بچے کے ساتھ ایسا کرتا دیکھا۔:ROFLMAO::ROFLMAO:

میں جب 4 سال کا تھا تو عیدالفطر پر مجھے گھر میں سب سے عیدی ملی، اور میری امی جان مرحومہ مجھ سے مانگتی رہیں کہ میرے پاس رکھ دو گم ہو جائیں گے مگر میں انہیں نہیں دے رہا تھا، پھر نماز پڑھنے سب کے ساتھ مسجد جانے لگا تو والدہ مرحومہ نے کہا کہ انہیں گھر میں دادا جان کی لائبریری میں پڑھی ایک موٹی کتاب میں رکھ جاؤ آ کر نکال لینا، جیسا کہ میں نے خود ہی اس کتاب میں نوٹ رکھے، اور نماز پڑھ کے گھر میں آ کر وہ کتاب کھولی تو سب نوٹ غائب تھے اور ایک روپے کا نوٹ پڑا ہوا تھا، مگر سمجھ نہ سکا کہ باقی کہاں گئے۔

میرا بیٹا جب 4 سال کا ہوا تو اسے بھی عید پر بہت درھم ملے اور وہ بھی اپنی ماں کو درھم نہیں دے رہا تھا تو میری والدہ مرحومہ نے اس کے سات بھی یہی فارمولہ دھڑایا مگر وہ جب نماز پڑھ کے گھر آیا اور کتاب میں ایک درھم پا کر اپنی ماں کے پیچھے پڑ گیا کہ کتاب سے آپ نے درھم نکالے ہیں مجھے واپس کرو، جس پر اہلیہ کو اسے درھم واپس کرنے پڑھے، تو والدہ مرحومہ نے کہا کہ اس کے باپ کو تو پتہ نہیں چلا تھا آجکل کے بچوں کو بہت دماغ ہیں۔ :ROFLMAO::ROFLMAO:

والسلام
 
ایک دفعہ میں آنکھیں بند کر کےاللہ میاں سے دعا مانگ رہا تھا کہ آسمان سے پیسے گریں۔ اور سچ میں میری جھولی میں ایک ۱۰۰ والا پیکٹ گرا تھا۔ اور مجھے کئی سال تک یقین تھا کہ یہ آسمان سے ہی گرے تھے۔
میں نے اپنے بیٹے کو کوئی سرپرائز دینا ہو تو اسے اللہ میاں سے دعا مانگنے کا بولتی ہوں :)
 
سید عمران

محفلین
پورے قرآن پاک کی ہر لائن پر انگلیاں پھیرتے ہوئے پوری بسم اللہ پڑھنے سے اس شخص کا قرآن بھی مکمل ہوجاتا ہے جسے قرآن پڑھنا ہی نہیں آتا۔۔۔
یا للعجب!!!
:doh::doh::doh:
 
زوجہ اظہر

محفلین
مزے دار لڑی ہے
ویسے اس طرح کی باتوں کا بڑا ذریعہ دوست اور ساتھی ہوا کرتے تھے کیونکہ جب والدین کو بتاتے تو گھرک دیتے تھے
 
محمد وارث

لائبریرین
بہت برس ہو گئے جوش کی "یادوں کی برات" پھر سے نہیں پڑھی لیکن مجھے یاد پڑتا ہے کہ انہوں نے بھی اس موضوع پر بات کی ہے، اور مذہب اور مذہبی نظریات کو بچپن میں بنائے دادا یا نانا کی حویلی کے نظریات جیسا قرار دے کر فرمایا ہے کہ یہاں سے نکلنا آسان نہیں۔ بر سبیل تذکرہ لکھ دیا۔ :)
 
صرف مذہبی ہی نہیں، معاشرتی اور اخلاقی نظریاتی باتیں بھی!!!
 
سیما علی

لائبریرین
بہت برس ہو گئے جوش کی "یادوں کی برات" پھر سے نہیں پڑھی لیکن مجھے یاد پڑتا ہے کہ انہوں نے بھی اس موضوع پر بات کی ہے، اور مذہب اور مذہبی نظریات کو بچپن میں بنائے دادا یا نانا کی حویلی کے نظریات جیسا قرار دے کر فرمایا ہے کہ یہاں سے نکلنا آسان نہیں۔ بر سبیل تذکرہ لکھ دیا۔ :)
ہماری تو نانی بھی نہیں دادی بھی صرف نانا تھے اُنکی کہی ہوئی باتوں سے نکلنا بالکل آسان نہیں ۔۔۔البتہ اباّجان کا تمام گڑھی ہوئی myth سے بڑا جھگڑا رہا تمام زندگی اگر کبھی کہا بھی اباّجان ایسا نانا ابا کہتے تھے تو انتہائی ناگوار گذرتا اُنکو جو ہمیشہ اُنکے چہرے پر عیاں ہوتا😊
 
سیما علی

لائبریرین
میں بھی کم و بیش یہ تمام باتیں سنتا تھا ، لیکن دل و جان تو دور کی بات ہے عقل ہی تسلیم نہیں کرتی تھی سو بڑوں کی یا دیگر راوی بچوں کی بیوقوفی سے دل ہی دل میں محظوظ ہوتا تھا کچھ کہتا نہ تھا۔ (نقص امن کے خدشے کی وجہ سے :) ) ۔
آپکا نمبر تو پہلا نہیں بہن بھائیوں میں ۔۔پس ثابت ہوا کہ نمبر کی حیثیت سیکنڈری ہے ۔۔۔
ہمیں ہمیشہ یہ محسوس ہو ا کہ ہم سب سے بڑے ہیں اور اُس بڑے ہونے کا رعب اتنا ہے کہ اُس نے بچپن محسوس نہیں کرنے دیا ۔۔۔۔
 
Top