ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
غزل

بے غرض کرتے رہو کام محبت والے
خود محبت کا ہیں انعام محبت والے

لفظ پھولوں کی طرح چن کر اُسے دان کرو
اُس پہ جچتے ہیں سبھی نام محبت والے

خود کو بیچا تو نہیں میں نے مگر سوچوں گا
وہ لگائےتو سہی دام محبت والے

۔

دل کی اوطاق میں چوپال جمی رہتی ہے
ملنے آتے ہیں سر ِ شام محبت والے

غم کسی کا بھی ہو دیتے ہیں جگہ پہلو میں
دل بڑا رکھتے ہیں ناکام محبت والے

لوگ اندر سے یہ ہوتے ہیں بڑے عالیشان
ویسے لگتے ہیں بہت عام محبت والے

ظہیر احمد ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اگست ۲۰۰۱​
 
بہت عمدہ ظہیر بھائی کیا کہنے
بے غرض کرتے رہو کام محبت والے
خود محبت کا ہیں انعام محبت والے

خود کو بیچا تو نہیں میں نے مگر سوچوں گا
وہ لگائےتو سہی دام محبت والے

لوگ اندر سے یہ ہوتے ہیں بڑے عالیشان
ویسے لگتے ہیں بہت عام محبت والے
 

اکمل زیدی

محفلین
خود کو بیچا تو نہیں میں نے مگر سوچوں گا
وہ لگائےتو سہی دام محبت والے
دل کی اوطاق میں چوپال جمی رہتی ہے
ملنے آتے ہیں سر ِ شام محبت والے
لوگ اندر سے یہ ہوتے ہیں بڑے عالیشان
ویسے لگتے ہیں بہت عام محبت والے

آ..ہا ...ہا ....واہ کیا بات ہے ظہیر بھائی ..مزہ آیا . . .
 

محمداحمد

لائبریرین
بے غرض کرتے رہو کام محبت والے
خود محبت کا ہیں انعام محبت والے
کیا کہنے!

واقعی "خود محبت کا ہیں انعام محبت والے"
لفظ پھولوں کی طرح چن کر اُسے دان کرو
اُس پہ جچتے ہیں سبھی نام محبت والے

واہ!

"اُس پہ جچتے ہیں سبھی نام محبت والے"
خود کو بیچا تو نہیں میں نے مگر سوچوں گا
وہ لگائےتو سہی دام محبت والے
:) :) :)
دل کی اوطاق میں چوپال جمی رہتی ہے
ملنے آتے ہیں سر ِ شام محبت والے
کیا کہنے!

کیا محفل ہوگی وہ بھی۔ :)
غم کسی کا بھی ہو دیتے ہیں جگہ پہلو میں
دل بڑا رکھتے ہیں ناکام محبت والے
واہ واہ واہ
دل بڑا رکھتے ہیں ناکام محبت والے۔
کمال!!!
لوگ اندر سے یہ ہوتے ہیں بڑے عالیشان
ویسے لگتے ہیں بہت عام محبت والے
سبحان اللہ۔ سچ کہا۔

ماشاءاللہ ظہیر بھائی!

کیا محبت والی ردیف ہے اور کیا ہی محبت سے نبھائی ہے آپ نے۔

اللہ شاد آباد رکھے آپ کو۔ :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
بے غرض کرتے رہو کام محبت والے
خود محبت کا ہیں انعام محبت والے

واہ واہ. ماشاءاللہ بہت عمدہ کلام ظہیر بھائی. اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
 

یوسف سلطان

محفلین
بے غرض کرتے رہو کام محبت والے
خود محبت کا ہیں انعام محبت والے
خود کو بیچا تو نہیں میں نے مگر سوچوں گا
وہ لگائےتو سہی دام محبت والے
غم کسی کا بھی ہو دیتے ہیں جگہ پہلو میں
دل بڑا رکھتے ہیں ناکام محبت والے

لوگ اندر سے یہ ہوتے ہیں بڑے عالیشان
ویسے لگتے ہیں بہت عام محبت والے
خوبصورت اشعار۔۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
کیا محفل ہوگی وہ بھی۔ :)
آپ اندازہ لگا ہی سکتے ہیں !!! اوطاق میں چوپال سجا کر سندھ اور پنجاب کی ثقافت کو مجتمع کردیا ہے ! :)

کیا محبت والی ردیف ہے اور کیا ہی محبت سے نبھائی ہے آپ نے۔
اللہ شاد آباد رکھے آپ کو۔ :)

بہت بہت شکریہ احمد بھائی !! آپ کی محبت ہے!! :)
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بے غرض کرتے رہو کام محبت والے
خود محبت کا ہیں انعام محبت والے

واہ واہ. ماشاءاللہ بہت عمدہ کلام ظہیر بھائی. اللہ کرے زور قلم اور زیادہ

بہت بہت شکریہ فرحت بہن!! خدا آپ پر اپنی رحمتوں کا سایہ رکھے اور محبتوں کو بے زوال کردے!!!
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
مجھے شاعری کی بہت زیادہ سمجھ تو نہیں ہے، لیکن (y)(y)(y)
بہت بہت شکریہ !! اللہ تعالٰی آپ کو اپنی امان میں شاد آباد رکھے!!!
عبدالقیوم بھائی ! شاعری کی سمجھ تو ہمیں بھی کچھ زیادہ نہیں لیکن اس مقولے کو سچا سمجھتے ہیں کہ شاعری سمجھنے کی نہیں محسوس کرنے کی چیز ہے ! ماشاءاللہ آپ اپنے کیفیت نامے پر جو اشعار لگاتے ہین ان سے آپ کا عمدہ ذوق صاف ظاہر ہوتا ہے !!
 
اللہ تعالٰی آپ کو اپنی امان میں شاد آباد رکھے!!!
آمین۔:)
شاعری کی سمجھ تو ہمیں بھی کچھ زیادہ نہیں
ایسے تو نا کہیں اب۔
اس مقولے کو سچا سمجھتے ہیں کہ شاعری سمجھنے کی نہیں محسوس کرنے کی چیز ہے
بجا فرمایا
ماشاءاللہ آپ اپنے کیفیت نامے پر جو اشعار لگاتے ہین ان سے آپ کا عمدہ ذوق صاف ظاہر ہوتا ہے !!
:confused3::surprise:
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
عبدالقیوم بھائی ! نہ کنفیوز ہوں اور نہ پریشان! :)
میری بات کے ثبوت کے طور پر پچھلے ہفتے لگائے ہوئے اپنے ان دو منتخب اشعار ہی کو دیکھ لیں ۔

مدت کے بعد اس نے جو آواز دی مجهے۔۔۔ قدموں کی کیا بساط تهی، سانسیں بهی رک گئیں

اِک رات وہ گیا تھا جہاں بات روک کے۔۔ اب تک رُکا ہوا ہوں وہیں رات روک کے

دونوں کیا اچھے اشعار ہیں !!
 
عبدالقیوم بھائی ! نہ کنفیوز ہوں اور نہ پریشان! :)
میری بات کے ثبوت کے طور پر پچھلے ہفتے لگائے ہوئے اپنے ان دو منتخب اشعار ہی کو دیکھ لیں ۔

مدت کے بعد اس نے جو آواز دی مجهے۔۔۔ قدموں کی کیا بساط تهی، سانسیں بهی رک گئیں

اِک رات وہ گیا تھا جہاں بات روک کے۔۔ اب تک رُکا ہوا ہوں وہیں رات روک کے

دونوں کیا اچھے اشعار ہیں !!
بات تو آپ کی ٹھیک ہے، لیکن اوپر والے شعر کی جو کہانی میں نے بنائی تھی اگر وہ آپ بھی جان لیتے تو یقیناً مسکراتے۔
باقی خربوزے والا محاورہ ہے، اثر تو ہونا ہی ہوتا ہے۔
 
Top