بی بی سی: پاکستان سر کاٹ کر 'طوایفوں' کو سزا

خرم

محفلین
چلیں نعیم آپ نے تو ہمیں مسلمانی سے ہی خارج کر دیا الّا ماشاء اللہ۔ خس کم جہاں پاک۔
اللہ سب کو ہدایت دے۔ آمین۔
منصور بھائی آپ شاید درست فرما رہے ہیں۔ اب میں‌تو باز آیا ان حضرت سے کسی بھی قسم کی گفتگو سے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں نے آپ سے ٹھیک ہی تو کہا تھا خرم۔ :) ہمیں ایسے جہادیوں کا بخوبی تجربہ ہے۔ یہ ہر تھریڈ کو لایعنی پوسٹس سے سپیم کرتے چلے جاتے ہیں۔ اب یہ صاحب بھی اسامہ بن لادن اور زرقاوی جیسے درندہ صفت لوگوں کو امیرالمومنین ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ جو ان کی بات نہیں مانتا وہ دائرہ ایمان سے خارج۔
 
Muhammad Naeem

محفلین
چلیں بھائی آپ نے تو ہمیں مسلمانی سے ہی خارج کر دیا الّا ماشاء اللہ۔ اللہ آپ کو جزا دے۔
میں نے کب آپ کو کافر کہا۔ ثابت تو کیجیئے۔ پیارے بھائی آپ مسلمان ہیں۔ جو راہ راست سے بھٹک چکے ہیں۔ اور جہاد کے خلاف چلائی جانے والی پروپہگنڈا مہم کا لاشعوری طور پر حصہ بنے ہوئے ہیں ۔اپنے آپ کو کافر مت کہیئے۔
جہاں تک میری بات ہے ،میں نے تو اقبال کا شعر کہا تھا
" کہ تم مسلمان ہو یہ انداز مسلمانی ہے؟"
اب کوئی ثابت کردے کہ اگر کسی کے بارے میں یہ شعر کہاجائے تو وہ کافرقرار پاتا ہے۔ آپ میرے مسلمان بھائی ہیں۔ اپنا دل چھوٹا مت کیجئے۔ کوئی بات نہیں۔
میں نے آپ کو رنجیدہ ہونے سے بچانے کے لئے وہ شعر اس پوسٹ میں سے حذف کر دیا ہے۔ بتایئے اب خوش ہیں۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ شاباش ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔اچھی بات۔:)
 
خرم

محفلین
میں نے آپ سے ٹھیک ہی تو کہا تھا خرم۔ :) ہمیں ایسے جہادیوں کا بخوبی تجربہ ہے۔ یہ ہر تھریڈ کو لایعنی پوسٹس سے سپیم کرتے چلے جاتے ہیں۔ اب یہ صاحب بھی اسامہ بن لادن اور زرقاوی جیسے درندہ صفت لوگوں کو امیرالمومنین ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ جو ان کی بات نہیں مانتا وہ دائرہ ایمان سے خارج۔
بجا ارشاد نبیل بھائی۔ چلیں ہم نے اپنی سی کوشش کی باقی دلوں کا بدلنا تو صرف اللہ کے حکم سے ہے۔
 
Muhammad Naeem

محفلین
میں نے آپ سے ٹھیک ہی تو کہا تھا خرم۔ :) ہمیں ایسے جہادیوں کا بخوبی تجربہ ہے۔ یہ ہر تھریڈ کو لایعنی پوسٹس سے سپیم کرتے چلے جاتے ہیں۔ اب یہ صاحب بھی اسامہ بن لادن اور زرقاوی جیسے درندہ صفت لوگوں کو امیرالمومنین ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ جو ان کی بات نہیں مانتا وہ دائرہ ایمان سے خارج۔
مجھے نہیں معلوم تھا کہ "یہاں شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار" کا معاملہ ہے۔ صدر بش کو خوشخبری ہو کہ کہ انہیں مسلمانوں سے بھی چند ہمدرد میسر آگئے۔ وہ خوامخواہ امریکی قوم کی بے رخیوں سے نالاں ہو رہے تھے۔
کنڈولیزا آنٹی کو بھی مبارک ہو۔( وہ خاتوں کمبخت نہ جانے کہاں‌ہے جس نے آپ کو خون آلود ہاتھ دکھانے کی گستاخی کی میرا بس نہیں چل رہا وگر نہ میں اسے ایک مرتبہ سبق سکھا دیتا)۔
بہر حال آپ سب کو سپیشل مبارکیں میری طرف سے۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔بس قبول کر لیجیئے۔:grin:
 
ساجد

محفلین
محترم جواب کا شکریہ ! آئیے آپ کی کچھ غلط فہمیاں دور کردوں۔
----------- جہاں تک آپ کا اس بات کی تاویل کرنے کا تعلق ہے تو آپ کے لیئے عرض کردوں کہ مدینہ منورۃ سے ساحلی علاقہ اتنا دور نہیں تھا کہ مسلمانوں کی دسترس سے باہر ہوتا۔ مسلمانوں کی حدود صرف مدینہ منورہ یا اس کے چند نواحی علاقوں تک محدود نہیں تھیں بلکہ ارد گرد کے کے وہ تمام قبائل کے علاقے جہاں مسلمان اکثریت میں آباد تھے وہ علاقے اسلامی حکومت کا حصہ بن چکے تھے۔ مزید برآں آپ کے مبلغ علم میں اضافے کے لئے عرض ہے کہ کفار مکہ بھی یہ بات جانتے تھے کہ ابو جندل اور ابو بصیر کو اسلامی حکومت کی خاموش تائید و حمایت حاصل ہے۔ اسی وجہ سے انہوں نے تنگ آکر آپ صلی اللہ علیہ سلم سے ہی درخواست کی تھی کہ ان افراد کو اپنے ہاں واپس بلا لیجیئے۔ اور آئندہ سے ہم اس شق کو منسوخ کردیتے ہیں جس کی رو سے مکہ سے کوئی مسلمان مدینہ نہیں جاسکتا۔ جس پر آپ صلی اللہ علیہ سلم نے انہیں مدینہ منورہ واپس بلا لیا۔
اگر آپ کو یقین نہ آئے تو ان واقعت کی تائید کسی بھی انصاف پسند مستشرق سےکر سکتے ہیں۔ مسلمانوں کی باتوں پر تو آپ کو یقین نہیں آرہا۔
مزید برآں محترم میرا اس حدیث کو عرض کرنے کا مقصد تھا کہ آپ نے اپنی تھریڈ میں یہ سوال عرض کیا تھا۔" اچھا کسی حدیث یا آیت سے یہ ہی بتلا دیجئے کہ ہر شخص یا ایک گروہ اپنی مرضی سے جہاد کا آغاز و اختتام کر سکتا ہے؟ "
اور اب آپ کو کافی و وافی جواب ملنے کے بعد آپ نے اس سوال سے بھاگ کر کوئی اور سوال پکڑ لیا ہے۔آپ جس جگہ پر پھنس جاتے ہیں تو وہاں سے کھسک کر کوئی اور پناہ تلاش کرکے جہاد پر سنگ باری کرتے ہیں۔
اب آئیے آپ کو آپ لوگوں کو آئینے میں آپ لوگوں کا حقیقی چہرہ بھی دکھا دوں ۔ تاکہ جہاد (قتال) فی سبیل اللہ سے محبت اور اس پر یقین و ایمان پر کسی کو آپ لوگوں پر شبہ نہ رہے۔
ویسے بھی آپ نے عرض کیا ہے کہ دین کی خاطر سر کٹانے کی آرزو اللہ کرے کسی میں بھی کم نہ ہو۔ لیکن آئیے آپ لوگوں کو دکھاؤں کہ آپ اور آپ کے دیگر ہمنوا کسطرح گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے میں ماہر ہیں ۔ بات بات پر بھاگتے ہیں۔ اور کسطرح جہاد کے لیئے سر کٹانے کی آرزو ان میں باقی ہے۔

ملاحظہ فرمائیے جہاد اور شوق شہادت سے لبریز اپنے بیانات:
کیا جہاد صرف تلوار سے ہی ممکن ہے؟ اگر جہاد با السیف کی اتنی ہی اہمیت تھی تو وحی کی پہلی ہی آیت " اقراء " سے شروع کیوں ہوئی؟
Sajid Post #30

بم باندھ کر امریکہ کے یاروں‌کو اڑانے والا، زمیں میں فساد کرنے والا یا ملکی فوج میں شمولیت کا؟‌اجتماعی خود کشی کا پروگرام ہے یا اپنے مخالفوں کے قتل کا۔ اس سے بڑھ کر کوئی پروگرام ہے تو بتائیے؟ کیا اس قابل بھی ہیں؟ بغور دیکھئے۔ جس کو مخالف سمجھتے ہیں اس سے لڑ نے کے قابل بھی ہیں؟۔ اسی ملک کی ٹکنالوجی استعمال کرتے ہیں، اسی کے بنے ہوئے ٹیلیفون، کاریں، الیکٹرانکس، کمپیوٹرز، اسی کے مواصلاتی سیارے سے ٹی وی نشریات دیکھتے ہیں۔ اسی کے سرمائے سے چلتے ہیں اور اسی کے گندم سے پیٹ‌بھرتے ہیں۔ اسی کے جہازوں سے دفاع کرتے ہیں۔ چلئے اتنا کافی نہیں - میری پٹائی کے لئے - اور لوازمات فراہم کردیتا ہوں، اس ملک جس سے آپ مقابلہ کرنے جارہے ہیں وہ الیکٹرانکس بناتا ہے، ریڈار بناتا ہے، میزائیل بناتا ہے، ہوئی جہاز بناتا ہے، مصنوعی سیارے بناتا ہے۔ مائیکروپراسیسرز بناتا ہے، کمپیوٹرز بناتا ہے، کاریں بناتا ہے ، دفاعی صورتحال کے لئے زیادہ عرصے تک رہنے والا کھانا بناتا ہے۔ یہ تو موٹی موٹی باتیں ہیں، اس کے ایک ہزار زمین پر دفاعی سٹیشنز ہیں جہاں طیارہ بردار بحری جہاز مستقل تیار رہتے ہیں۔ پھر دنیا بھر کو پل بھر میں دیکھنے کا دن، رات یا کسی بھی موسم کا مصنوعی سیاروں کا نظام ہے۔ اس کے اوپر گلوبل پوزیشنگ سیٹیلائٹ سسٹم ہے، جس کی مدد سے زمین کے کسی بھی طول البلد، عرض البلد پر چند فٹ کے دائرے میں کسی کو دنیا بھر میں نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ ریڈار کی مدد سے زمین سے زمیں پر مار کرنے والے میزائیل ہیں، روشنی یا گرمی کا تعاقب کرنے والے میزائیل ہیں۔ جی۔۔۔۔ کیا کہا ڈرا رہا ہوں؟کیا کہتے ہیں فاروق بھائی،، اچھا خاصہ جہاد کرنے جارہا تھا، کام بتا دیا ہم سے یہ جہاد، یہ جہد، یہ جدو جہد کب ہوتی ہے؟ اس کا تھوڑی کہا تھا ہمارے رب نے نہ ہمارے رسول صلعم نے۔۔۔۔۔۔ ہم تو ایک ہی جہاد جانتے ہیں ۔۔۔ تلوار لو اور ی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ا ھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔و ۔۔۔۔۔۔
Farooq serwer Khan post #31

دُنیا کہاں کی کہاں پہنچ گئی یہ آج بھی ترقئی معکوس پر مصر ہیں۔ اپنےلوگوں‌کو پینے کا صاف پینے دینے کا جہاد کیوں‌نہیں کرتے؟ اپنے لوگوں‌کو رشوت لینے اور دینے سے روکنے کا جہاد کیوں‌نہیں کرتے؟ تعلیم کے فروغ کا جہاد کیوں‌نہیں کرتے؟ خوش اخلاقی پھیلانے کا جہاد کیوں نہیں کرتے؟
Khuram post #33

انڈیا اور پاکستان میں انہی لوگوں نے جنت اور دوزخ باٹنے کا کام خود اپنے ہاتھوں میں لیا ہوا ہے ۔ سنتے رہو پھر جو یہ کہتے ہیں ۔
ظفری پوسٹ نمبر 58

ملاحظہ فرمائے آپ نے اپنے رنگ برنگے بیانات ۔مجھے صرف آپ لوگوں سے ایک بات پوچھنا ہے کہ آپ گرگٹ کی طرح رنگ کیوں بدلتے ہیں (ثبوت دے دئیے گئے ہیں ) آپ لوگوں کے اسطرح رنگ بدلنے پر تو گرگٹ بھی شرما تے ہوں گے۔ کہ یہ قبیلہ تو ہم سے بھی آگے نکل گیا۔
کہاں جہاد سے محبت کے دعوے اور کہاں جہاد کا ایسااستہزاء؟؟؟ اور ابھی فرماتے ہیں کہ "باقی یہ کہ دین کی خاطر سر کٹانے کی آرزو تو اللہ نہ کرے کبھی کسی میں کم ہو"۔
امید ہے کہ آپ اپنے حقیقی چہرے دیکھ کر اپنے جہاد کی اصلیت سے بخوبی آگاہ ہو چکے ہوں گے۔ میری مانئے تو بند کردیجیئے جہاد کا نام لینا۔ آپ کو زیب نہیں دیتا۔ زندگی بھر جنہوں نے کبھی میدان جنگ کا رخ نہیں کیا ہوا وہ یہاں پر جہاد کے ٹھیکیدار بنے ہوتے ہیں اور ایسی الٹی سیدھی تعبیریں کرتے ہیں کہ شیطان بھی بغلیں بجاتا ہوگا۔ بلکہ یہ کیا ؟ وہ بغلیں جھانکتا ہوگا کہ ایسی الٹی سیدھی تعبیریں تو مجھے بھی نہیں سوجھیں۔۔۔۔۔۔! جو ان خاندانی مسلمانوں کے ہاں پائی جاتی ہیں۔

اب منہ کا ذائقہ بدلنے کے لیئے چند اشعار حاضر ہیں۔

کافر کی موت سے بھی لرزتا ہو جس کا دل
کہتا ہے کون اسے مسلمان کی موت مر
ہم پوچھتے ہیں شیخ کلیسا نواز سے
مشرق میں جنگ شر ہے تو مغرب میں بھی ہے شر۔
حق سے اگر غرض ہے تو زیبا ہے کیا یہ بات
اسلام کا محاسبہ یورپ(وامریکہ) سے درگزر؟

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔ ھذا ما عندی والعلم عندللہ وما علینا الا البلغ المبین۔

نعیم صاحب ،
آپ کا فلسفہ جہاد آپ کو مبارک ہو۔ جہاں سوچ کے دروازے بند کرنے اور احکامات خداوندی کو اپنی مرضی کے معانی پہنائے جانے کا رواج ہو وہاں دلائل اور حقائق پیش کرنا کسی پتھر سے سر پھوڑنے کے برابر ہوتا ہے۔ بہ خدا لفاظی میں آپ مجھ سے جیت نہیں سکتے لیکن میں اس لئیے پہلو تہی کر رہا ہوں کہ یہ دین کا معاملہ ہے جس میں ایک ایک بات احتیاط اور ذمہ داری سے کہنی چاہئیے۔ اگر میں بھی چند کتابوں کے ماخذ پر تکیہ کر رہا ہوتا تو شاید آپ ہی کی طرح سے اوٹ پٹانگ لکھتا لیکن مجھے احساس ہے کہ آیات قرآنی اور احادیثِ مبارکہ کوئی کھیل نہیں ہیں کہ ان سے بکھیڑ کرتا جاؤں اور اپنی چسکے بازی کی خاطر آیات کے مفاہیم تک بدل ڈالوں۔ مدرسے کی زندگی میں ، مَیں ایسی حرکت پر اچھے خاصے علامہ کہلائے جانے والوں سے بھی الجھ پڑتا تھا جو صرف اپنی ایک بار کہی ہوئی غلط بات کو درست ثابت کرنے کے لئیے آیاتِ قرآنی کے معانی کو توڑنے مروڑنے سے بھی باز نہ آتے تھے۔
آپ کی علمیت کا یہ عالم ہے کہ جہاد کے لُغوی معانی پر غور فرمانے سے قاصر ہیں اور عملی طور پر جہاد اور قتال کا فرق سمجھنے سے بھی آپ تہی داماں ہیں۔ " نیم ملا خطرہ ایماں " کی بہت اعلی تصویر ہیں آپ۔
اب ایک کام اور کیجئیے کہ پہلی ہی فرصت میں ایک بم اپنے جسم کے ساتھ باندھ کر کسی ہجوم میں جا کر خود کو بم سے اُڑا لیجئیے اور اپنی جہادی تبلیغ کا عملی ثبوت پیش فرما کر 15 ، 20 بے گناہ مسلمانوں کی جان لیجئیے اور حور و غلماں سے ملاقات کا شرف پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر حاصل کیجئیے۔
ہم تو جہاد میں تعلیم اور اپنے ملک و قوم کی فلاح کو اولیت دیتے ہیں اور اس کے لئیے اللہ کی مہربانی سے عرصہ دراز سے کام بھی کر رہے ہیں۔ جیسے ہم اپنے قول کے مطابق عمل کرتے ہیں ویسے ہی آپ بھی اپنے قول پر عمل کیجئیے اور اپنی بات کی سچائی کا عملی ثبوت پیش فرمائیے۔
اگر ہم گرگٹ ہیں تو اب آپ یک رنگی کا مظاہرہ کیجئیے اور رسول پاک کے اس قول پر عمل کیجئیے کہ "وہ بات مت کہو جس پر تمہارا عمل نہیں"۔ اب آپ سچے مسلمان اور جہاد کے داعی تب مانیں جائیں گے جب آپ درج بالا بیان کی گئی حدیث مبارکہ پر عمل کریں گے اور اپنی جان اس جہاد پر نچھاور کر کے دکھائیں گے ورنہ ہم سمجھیں گے کہ آپ بھی منافقین میں سے ہیں اور آپ کا فلسفہ جہاد لوگوں کو قتل و غارت اور فساد پر ابھارنے سے زیادہ کچھ نہیں۔
 
Muhammad Naeem

محفلین
جہاد تو ہے

جناب محترم! الحمدللہ ہمارے بھائی تو آج بھی عراق، افغانستان،فلسطین ،چیچنیا، فلپائن، صومالیہ، کشمیر، الجزائر میں میں جہادی کاروائیوں اور استشہادی حملوں کے ذریعے کفار و مشرکین کی نیندیں حرام کئے ہوئے ہیں۔ اور اپنا فرض بخوبی نباہ رہے ہیں۔ آپ کو اس پر چیں بچیں ہونے کی ضرورت نہیں۔
ہمارے نزدیک رحمت اللعالمین کا یہ فرمان جہاد فی سبیل اللہ کے لیے کافی و شافی ہے کہ:
"من مات ولم یغز ولم یحدث بہ نفسہ مات علی شعبۃ من نفاق" (الحدیث)
جو شخص اس حال میں مر گیا کہ نہ تو اس نے کسی جنگ میں شرکت کی اور نہ ہی جنگ کی تیاری کی وہ منافقت کے ایک شعبے پر مرے گا۔

جہاد کے بارے میں اس سے زیادہ بات کیا ہوگی کہ اگر بارگاہ نبوی سے ہی اس بارے میں حکم صادر ہو جائے۔
چنانچہ جب ایک صحابی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے جہاد کے بارے میں دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا "
الجہاد ھواالقتال فی سبیل اللہ"
جہاد تو اللہ کے راستے میں جنگ کرنا ہے۔

اس کے باوجود اگر آپ غربت، بے انصافی، کرپشن، بیماری، اور دیگر بے شمار اقسام کی جدوجہد کو بھی "جہاد" قرار دینے پر مصر ہیں تو پھر آپ کی سوچ پر ماتم ہی کیا جاسکتا ہے۔
خود تو بدلتے نہیں قرآں کو بدل دیتے ہیں

اب افسوس ہے آپ کی اس سوچ پر جوآپ کو اس قدر واضح فرمان نبوی کے باوجود جہاد کو لاتعداد اقسام میں بانٹنے کا حوصلہ دے رہی ہے۔
برادر محترم!
"کوئی مانے یا نہ مانے، جان جہاں اختیار ہے
ہم تو سب نیک و بد حضور کو سمجھائے دیتے ہیں"​
 
نبیل

تکنیکی معاون
کل عراق میں ایک بچے سے خود کش دھماکہ کروا لیا ہے، جس میں صرف عراقی مرے ہیں۔ یہ لوگ صحیح معنوں میں مسلمانوں پر خدا کی لعنت ہیں جو آیات اور احادیث کی آڑ لے کر قتل و غارت گری کر رہے ہیں۔
 
ساجد

محفلین
جناب محترم! الحمدللہ ہمارے بھائی تو آج بھی عراق، افغانستان،فلسطین ،چیچنیا، فلپائن، صومالیہ، کشمیر، الجزائر میں میں جہادی کاروائیوں اور استشہادی حملوں کے ذریعے کفار و مشرکین کی نیندیں حرام کئے ہوئے ہیں۔ اور اپنا فرض بخوبی نباہ رہے ہیں۔ آپ کو اس پر چیں بچیں ہونے کی ضرورت نہیں۔
ہمارے نزدیک رحمت اللعالمین کا یہ فرمان جہاد فی سبیل اللہ کے لیے کافی و شافی ہے کہ:
"من مات ولم یغز ولم یحدث بہ نفسہ مات علی شعبۃ من نفاق" (الحدیث)
جو شخص اس حال میں مر گیا کہ نہ تو اس نے کسی جنگ میں شرکت کی اور نہ ہی جنگ کی تیاری کی وہ منافقت کے ایک شعبے پر مرے گا۔

جہاد کے بارے میں اس سے زیادہ بات کیا ہوگی کہ اگر بارگاہ نبوی سے ہی اس بارے میں حکم صادر ہو جائے۔
چنانچہ جب ایک صحابی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے جہاد کے بارے میں دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا "
الجہاد ھواالقتال فی سبیل اللہ"
جہاد تو اللہ کے راستے میں جنگ کرنا ہے۔

اس کے باوجود اگر آپ غربت، بے انصافی، کرپشن، بیماری، اور دیگر بے شمار اقسام کی جدوجہد کو بھی "جہاد" قرار دینے پر مصر ہیں تو پھر آپ کی سوچ پر ماتم ہی کیا جاسکتا ہے۔
خود تو بدلتے نہیں قرآں کو بدل دیتے ہیں

اب تف ہے آپ کی مبارک سوچ پر جوآپ کو اس قدر واضح فرمان نبوی کے باوجود جہاد کو لاتعداد اقسام میں بانٹنے کا حوصلہ دے رہی ہے۔
برادر محترم!
"کوئی مانے یا نہ مانے، جان جہاں اختیار ہے
ہم تو سب نیک و بد حضور کو سمجھائے دیتے ہیں"​
اب تف ہے آپ کی مبارک سوچ پر
نعیم ،
زبان اور قلم پر قابو رکھنے کا سلیقہ نہ آئے تو مباحث میں حصہ نہیں لیتے۔ شاید آپ ایک کو کسی نے یہ نہیں بتایا کہ بات سلیقے سے کی جاتی ہے۔
اور جو کچھ میں نے لکھا ہے یہ اس کا جواب نہیں۔ اپنے بھائی بندوں کو مروا کر ہی اپنا خود ساختہ نظریہ جہاد نافذ مت کیجئیے۔ جب میں نے اس کو خود اپنے اوپر آپ ہی کا نظریہ جہاد لاگو کرنے کے لئیے کہا تو آپ کی بولتی کیوں بند ہو گئی؟؟؟ ادھر ادھر کی ہانکنے کے بعد بدزبانی پہ کیوں اتر آئے؟؟؟
آپ مجھ سے یہی توقع رکھتے تھے نا کہ میں بھی آپ کی طرح سے ہی مناظرہ میں پڑ جاؤں اور آیاتِ قرآنی سے ٹھٹھہ کرنے کی کوشش کروں لیکن مجھے پتہ تھا کہ آپ جیسے لوگوں کی شخصیت میں ایک بہت بڑا خلا ہوتا ہے اور اس خلا میں سوائے نفرتوں کے طوفان کے اور کوئی تحریک برپا نہیں ہوتی۔ قرآن ایک جامع ہدایت ہے ۔ مجھے بڑی خوشی ہوتی کہ میں آپ کے خیالات سے اختلاف کے حق میں اس مبارک کتاب اور احادیثِ نبوی سے دلائل پیش کرتا لیکن میں نے محفل میں آپ کی پہلی پوسٹ سے ہی اندازہ لگا لیا تھا کہ آپ یہاں کس مقصد کے لئیے آئے ہیں۔
میں ابھی بھی انتظار میں ہوں کہ آپ کتنی جلدی اپنے اس خود ساختہ جہاد پر خود عمل پیرا ہوتے ہیں۔ بصورت دیگر ہماری اس بحث سے محفل کے اراکین آپ کی منافقت سے تو واقف ہو ہی چکے ہیں۔ آپ کا جہاد ہے دوسروں کو مروانے اور بلادِ اسلامیہ میں فتنہ و فساد ڈلوانے تک ،اور جب اس پر عمل کرنے کی اپنی باری آئے تو آئیں بائیں شائیں شروع کر دیتے ہیں۔ نہیں؟؟؟
مجھے بہت افسوس ہوتا ہے جب آپ جیسے لوگوں کی وجہ سے دینی مدارس اور مولوی حضرات کی بد نامی ہوتی ہے۔
میں نے آپ سے جو تین سوالات پوچھے تھے اگر آپ اپنی عقل کا استعمال کرتے ہوئے ان کے جوابات ڈھونڈنے کی کوشش کرتے تو آپ کو اسی وقت اندازہ ہو جاتا کہ آپ پٹڑی سے اتر چکے ہیں اور آپ نے پہلے تو آیاتِ قرآنی کے غلط مفہوم پیش کئیے بعد میں جس ساحلی علاقہ کی بحث کی آڑھ لی تو میں نے پھر بھی آپ کو شرمندہ نہیں کیا۔ اب بتا رہا ہوں کہ میں مدینہ منورہ ہی میں رہتا ہوں اور جانتا ہوں کہ ساحلی علاقہ مدینہ سے کتنی دور اور کس جانب ہے۔ لیکن آپ نے تنک مزاجی کا ثبوت دیتے ہوئے الزام تراشیاں شروع کر دیں۔ جب آپ نے ہم سب کو گرگٹ کہا تو میں نے عرض کیا تھا کہ اب آپ یک رنگی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے قول پہ عمل کریں اور جہاد خود پر بھی نافذ کریں تو آپ کی پھر وہی حالت ہے کہ اس پر افسوس کا اظہار ہی کیا جا سکتا ہے۔
آپ کا اور آپ کے جہاد کا چہرہ الحمد للہ سب پر عیاں کر دیا گیا ہے اور میں نے اس دھاگہ کو مناظرہ میں تبدیل کئیے بغیر آپ کے خیالات کی خامیوں کا پردہ چاک کر دیا ہے۔ اب آپ خاموش ہی رہیں تو بہتر ہے اگر پھر بھی طبیعت میں گدگدی کا احساس جاگے تو " کھپتے رہو منا بھائی"۔
 
فرید احمد

محفلین
کل عراق میں ایک بچے سے خود کش دھماکہ کروا لیا ہے، جس میں صرف عراقی مرے ہیں۔ یہ لوگ صحیح معنوں میں مسلمانوں پر خدا کی لعنت ہیں جو آیات اور احادیث کی آڑ لے کر قتل و غارت گری کر رہے ہیں۔
عراق میں تو یہ سب برطانوی اور امریکی فوجی کرتے کراتے ہیں ، اور اس کی خبریں بھی آ چکی ہیں‌ ۔
 
فرید احمد

محفلین
میں نے آپ سے ٹھیک ہی تو کہا تھا خرم۔ ہمیں ایسے جہادیوں کا بخوبی تجربہ ہے۔ یہ ہر تھریڈ کو لایعنی پوسٹس سے سپیم کرتے چلے جاتے ہیں۔
محفل میں ایسے کون کون ہیں ؟ اگر چند ایک ہیں تو ان پر لگام ہی کس دیں ، جو دھاگے سپیم ہونا بند ہو ۔
 
خرم

محفلین
عراق میں تو یہ سب برطانوی اور امریکی فوجی کرتے کراتے ہیں ، اور اس کی خبریں بھی آ چکی ہیں‌ ۔
تو ہمارے یہاں کون کرواتا ہے فرید بھائی؟ پیسہ اور نظریہ تو انہی کا ہوتا ہے، آگے تو بس ہوتے ہیں ان کے ایجنٹ جو لوگوں‌کو اسلام کے نام پر پھٹنے اور پھاڑنے کی ترغیب و تحریص دیتے ہیں اور بدلہ میں فقط وعدۂ حور۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
محفل میں ایسے کون کون ہیں ؟ اگر چند ایک ہیں تو ان پر لگام ہی کس دیں ، جو دھاگے سپیم ہونا بند ہو ۔

فرید، آپ پریشان نہ ہوا کریں۔ جیش اور لشکر ٹائپ کچھ تنظیموں کے لوگ یہاں آ کر اپنے دل کی بھڑاس نکالتے رہتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
محترم نعیم

آپ زبان اور قلم پر قابو رکھتے ہوئے بحث کرتے رہیں۔ دوسروں کو عزت سے مخاطب کریں۔ دوسری صورت میں مجھے آپ کا یہاں داخلہ بند کرنا پڑے گا۔

امید ہے ایک پڑھے لکھے ہونے کا ثبوت دیں گے۔
 
Muhammad Naeem

محفلین
معذرت

محترم نعیم

آپ زبان اور قلم پر قابو رکھتے ہوئے بحث کرتے رہیں۔ دوسروں کو عزت سے مخاطب کریں۔ دوسری صورت میں مجھے آپ کا یہاں داخلہ بند کرنا پڑے گا۔

امید ہے ایک پڑھے لکھے ہونے کا ثبوت دیں گے۔
اگرمیرے الفاظ پر کسی کو ٹھیس پہنچی ہو تومیں اپنے الفاظ پر تہہ دل سے معذرت خواہ ہوں۔ شاید میرے الفاظ میں کچھ سختی کا عنصر بھی ہے۔ بقول علامہ اقبال
گفتار کے اسلوب پہ قابو نہیں رہتا
جب روح کے اندر متلاطم ہوں خیالات​
 
Muhammad Naeem

محفلین
فرید، آپ پریشان نہ ہوا کریں۔ جیش اور لشکر ٹائپ کچھ تنظیموں کے لوگ یہاں آ کر اپنے دل کی بھڑاس نکالتے رہتے ہیں۔
اور آپ جو "کروسیڈز" کی ترجمانی کرتے ہیں وہ کس زمرے میں آئے گی۔ مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا ذمہ دار بھی مسلمانوں کو ہی کہتے ہیں۔ اسے کیا کہیں گے؟؟؟
 
Muhammad Naeem

محفلین
تو ہمارے یہاں کون کرواتا ہے فرید بھائی؟ پیسہ اور نظریہ تو انہی کا ہوتا ہے، آگے تو بس ہوتے ہیں ان کے ایجنٹ جو لوگوں‌کو اسلام کے نام پر پھٹنے اور پھاڑنے کی ترغیب و تحریص دیتے ہیں اور بدلہ میں فقط وعدۂ حور۔
ونڈرفل ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ آپ نے تو کمال ہی کردیا۔ ایسی لاجواب بات اور وہ بھی خدا کی قسم بغیر کسی ثبوت اور تحقیق کے۔ ارے بھئی کوئی لنک ہی دیا ہوتا۔ یقین کیجیئے کمال ہی کردیا۔ لگتا ہے کہ آپ پہلے کسی ادارہ جاسوسی سے وابستہ رہ چکے ہیں۔نادر روزگار تحقیقات ہیں۔
بہر حال میری طرف سے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔قبول فرمائیے۔
 
شمشاد

لائبریرین
اگرمیرے الفاظ پر کسی کو ٹھیس پہنچی ہو تومیں اپنے الفاظ پر تہہ دل سے معذرت خواہ ہوں۔ شاید میرے الفاظ میں کچھ سختی کا عنصر بھی ہے۔ بقول علامہ اقبال
گفتار کے اسلوب پہ قابو نہیں رہتا
جب روح کے اندر متلاطم ہوں خیالات​

اوپر آپ نے اپنی ایک پوسٹ میں "اب تف ہے آپ کی مبارک سوچ پر جو۔۔۔۔۔۔" لکھا ہے۔ تف کا مطلب پتہ ہے ناں آپ کو یا میں بتاؤں۔

برائے مہربانی اپنی اُس پوسٹ کو مدون کر کے اس کو حذف کر دیں۔
 
ساجد

محفلین
اوپر آپ نے اپنی ایک پوسٹ میں "اب تف ہے آپ کی مبارک سوچ پر جو۔۔۔۔۔۔" لکھا ہے۔ تف کا مطلب پتہ ہے ناں آپ کو یا میں بتاؤں۔

برائے مہربانی اپنی اُس پوسٹ کو مدون کر کے اس کو حذف کر دیں۔
شمشاد بھائی ،
اگر بد زبانوں کے سر پہ سینگ ہوتے تو یہ صاحب بارہ سنگے ہوتے۔ ان کو میں نے بھی یہی احساس دلایا تھا کہ آپ نے بہت بے ہودہ الفاظ استعمال کئیے ہیں لیکن شاید ان کے دماغ میں وہ بات گھسی ہی نہیں اور یہ اس کے بعد بھی اپنی ڈھٹائی پر قائم رہے۔ ان کو تو یہ تک معلوم نہیں تھا کہ ملحمہ کے کیا معنی ہیں اور میرے بار بار ٹوکنے پہ انہوں نے نبی پاک علیہ صلوۃ و السلام کے نام کے ساتھ یہ لفظ لکھنا ترک کیا ۔ تو جو آدمی نبی کی شان کا خیال نہ کرے تو اس کی نظر میں آپ اور میں کیا چیز ہیں۔
بحث میں ، یہ حضرت ، اپنے ہی تضاداتِ بیانات کی وجہ سے ، بری طرح پٹ چکے ہیں۔ ان کا مقصد تھا کہ یہاں ایک مناظرہ شروع ہو جائے اور آیاتِ قرآنی اور احادیثِ نبوی سے کھلونوں کی طرح کھیلا جائے لیکن اللہ پاک نے ان کے ارادوں کو انہی کے اپنے تضادات کا شکار کر دیا۔ اب کھسیانی بلی کھمبا تو نوچے گی ہی۔ اور ان کی تحاریر میں بے ہودہ الفاظ کا استعمال ان کی شکست کا بین ثبوت ہے۔
اب یہ معذرت کریں یا نہ کریں مجھے اس سے غرض نہیں کیوں کہ ان سے میرا ذاتی اختلاف نہیں تھا بلکہ صرف ان کے غلط نظریات کا بطلان ثابت کرنا مقصود تھا جو الحمد للہ ہو چکا ہے۔
اب ان کی بے چین روح کے اندر جو خیالات متلاطم ہیں وہ کسی اور دھاگے پہ کسی نئے طوفان کا پیش خیمہ بنیں گے۔ بس انتظار کیجئیے گا۔
فی الحال ان کی آخری پوسٹ جو خرم کے نام ہے اس میں بھی آپ ان کی ذہنی کیفیت کا اندازہ لگائیے کہ انہوں نے اس کی آخری لائن میں ۔۔۔۔۔۔کیوں لکھا۔
یہ نیچے اقتباس میں دیکھئیے وہ شاہکار جو ابھی ابھی ان کے ہاتھوں ، خرم کے لئیے ، تخلیق ہوا۔
بہر حال میری طرف سے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔قبول فرمائیے۔
 
Top