کاشفی

محفلین
غزل
( استاد زماں سخنورانِ ہند سالک ازلی جناب مغفرت مآب ولی الدّین احمد آبادی المتخلص بہ ولی )

بیوفائی نہ کر خدا سے ڈر
جگ ہنسائی نہ کر خدا سے ڈر

ہے جدائی میں زندگی مشکل
آ جدائی نہ کر خدا سے ڈر

آر سی دیکھ کر نہ ہو مغرور
خودنمائی نہ کر خدا سے ڈر

اے ولی غیر آستانہء یار
جبھ سائی نہ کر خدا سے ڈر

اس غزل میں میں نے اتنا ہی تصرف کیا ہے کہ "خدا سوں" کو "خدا سے" کر دیا ہے۔

بیوفائی نہ کر خدا سوں ڈر
جگ ہنسائی نہ کر خدا سوں ڈر

ہے جدائی میں زندگی مشکل
آ جدائی نہ کر خدا سوں ڈر

آر سی دیکھ کر نہ ہو مغرور
خودنمائی نہ کر خدا سوں ڈر

اے ولی غیر آستانہء یار
جبھ سائی نہ کر خدا سوں ڈر​
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ جناب شیئر کرنے کیلیے۔

ولی، دنیائے اردو شاعری میں 'ولی دکنی' کے نام سے زیادہ جانے جاتے ہیں سو عنوان میں نے درست کر دیا ہے، جہاں تک 'سوں' کو 'سے' کرنا ہے تو نہ کرتے تو بہتر تھا کہ شاعر کی شاعری اصلی حالت میں زندہ رہتی :)
 

فرخ منظور

لائبریرین
غزل
( استاد زماں سخنورانِ ہند سالک ازلی جناب مغفرت مآب ولی الدّین احمد آبادی المتخلص بہ ولی )


اس غزل میں میں نے اتنا ہی تصرف کیا ہے کہ "خدا سوں" کو "خدا سے" کر دیا ہے۔

قبلہ کاشفی صاحب! آپ ولی دکنی کو استادِ زماں بھی لکھ رہے ہیں اور پھر ان کے کلام میں تحریف بھی کر رہے ہیں۔ "کیا یہ کُھلا تضاد نہیں؟" :)
 
Top