بینظیر بھٹو کی واپسی

پاکستانی

محفلین
Reportshamskario-17102007.gif
 

پاکستانی

محفلین
کراچی میں پی پی پی کی چئرپرسن کے استقبالیہ جلوس میں دھماکوں اور ہلاکتوں کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، وائٹ ہاؤس، سابق وزیراعظم نواز شریف، پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف، وزیراعظم شوکت عزیز اور پاکستان کے وزیراطلاعات محمد علی درانی نے مذمت کی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزید
 

ساجد

محفلین
خدا کا شکر ہے کہ ہمارے اپنے لیڈروں کو بھی عوام کی جان جانے کا کسی حد تک دکھ تو ہوا۔
اغیار کے دکھ کی وجہ عوام اس سے مختلف ہے ۔ یہ قتل و غارت ان کے منصوبے کے نفاذ میں مشکل کا سبب بنے گی اس لئیے انہوں نے منافقانہ انداز اختیار کیا۔ یہ پاکستان کے عوام کے خیر خواہ کب سے ہو گئے؟؟؟
 

ساجد

محفلین
حاجی عمر اور طالبان کمانڈر بیت اللہ محسود نے اپنی دھمکیوں کو عملی رنگ دینا شروع کر دیا ہے ۔۔۔ اللہ خیر کرے
منیر بھائی ، جس نے بھی یہ کام کیا وہ سزا کا مستحق ہے ۔لیکن آپ کس طرح یقین سے یہ الزام چند لوگوں پر لگا سکتے ہیں۔ جبکہ محترمہ کے شوہر کچھ اور ہی ارشاد فرما رہے ہیں اور اپنی آمد سے قبل محترمہ کا بھی بیان تھا کہ انہیں طالبان سے نہیں اسٹیبلشمنٹ سے زیادہ خطرہ ہے۔
 

ساجد

محفلین
بے نظیر بھٹو کے شوہر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بے نظیرت بھٹو کے استقبالی جلوس میں ہونے والا دھماکہ کسی بنیاد پرست گروپ کا کارنامہ نہیں بلکہ فوج کے ان حلقوں کی جانب سے کرایا گیا ہے جو پیپلز پارٹی کے مخالف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے ایک خط میں جنرل پرویز مشرف کو اس خطرہ سے آگاہ کیا تھا ۔ بے نظیربھٹو نے اس خط میں ان افراد کے نام بھی لکھے تھے ۔ تاہم انکے نام ابھی ظاہر نہیں کئے جا سکتے ۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ بم دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے کارکنان ان کے لئے کسی بھی رہنما کی طرح اہم اور ان کے خاندان کا حصہ تھے ۔ انہوں نے کہاکہ بے نظیر بھٹو سے ان کی کچھ دیر قبل فون پر ہونے والی بات چیت ہوئی ہے جس میں انہوں نے بم دھماکہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین سے دلی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ اس سے قبل بھی پیپلز پارتی کے خلاف سنگین سازشیں کی گئی تھی اور اس وقت القاعدہ وجود میں بھی نہیں آئی تھی ۔ انہوں نے کہا بنیاد پرستوں کو ہم سے خطرہ اس وقت ہو گا جب ہم حکومت میں ہوں گے ۔ ۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ تسلیم نہیں کرتے کہ فوج کے تمام ادارے جنرل پرویز کے طابع ہیں،انہوں نے کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ حکومتیں کس طرح چلائی جاتی ہیں ۔ آصف زرداری نے کہا کہ مارنے والوں سے بچانے والا زیادہ بڑا ہو تا ہے اور اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے بے نظیر بھٹو کو محفوظ رکھا ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ یہ واقعہ جمہوریت کے لئے کوئی اچھا پیغام نہیں ہے

افسوس کہ اس نام نہاد مردِ اول کی زبان سے ایک لفظ بھی مرحومین کے لئیے نہ نکل سکا۔ اپنی جورو کے لئیے اتنی فکر اور پاکستانی عوام اور جیالوں کا کیا ،،،،،، ان کی اوقات ہی کیا ہے کہ ان کی موت پر افسوس کیا جائے۔
 

ساجد

محفلین
شکریہ پاکستانی بھیا۔





بحیرہ عرب میں تو نہیں کچھ ایسا نہ ہو سکا۔ لیکن ایسی بدعائیں زمین پر لگ گئیں۔ اور بھٹو کو تو کچھ ہوا نہیں، بے چاری غریب عوام ماری گئی۔ اے آر وائے والوں کا کیمرہ مین گیا۔

جیو کے مطابق: 138 افراد جاں بحق
540 زخمی

جناح اسپتال میں 44 لاشیں اور 125 زخمی لائے گئے، سول اسپتال میں 33 لاشیں اور 91 زخمی۔ لیاقت نیشنل میں 42 لاشیں اور 169 زخمی، عباسی شہید میں 4 لاشیں اور 93 زخمی، آغا خان اسپتال میں ایک لاش اور 55 زخمی پہنچائے گئے۔

وفاقی حکومت نے 70 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ سبحان اللہ۔

ماوراء ، مجھے کیوں گھسیٹ رہی ہو ۔ میں کبھی کسی کو بد دعا نہیں دیتا۔ میری پوسٹ بھی اس بات کی گواہ ہے۔
 

ماوراء

محفلین
انکل مشرف نے بے نظیر کو فون کر کے دھماکوں کی شدید مذمت کے ساتھ ان کی خیریت بھی معلوم کی۔
صدر مشرف نے ہدایات دی ہیں کہ "48 گھنٹوں کے اندر مکمل رپورٹ پیش کی جائے۔"
 

ماوراء

محفلین
ماوراء ، مجھے کیوں گھسیٹ رہی ہو ۔ میں کبھی کسی کو بد دعا نہیں دیتا۔ میری پوسٹ بھی اس بات کی گواہ ہے۔
نہیں، آپ کی بات کی تو حمایت کر رہی تھی۔ کہ آپ نے درست کہا تھا۔ وہی میں نے کہا کہ لیڈرز کو کچھ ہو یا نہ ہو عوام ماری جاتی ہے۔
 

پاکستانی

محفلین
بینظیر بھٹو نے جنرل ضیاءالحق کے حامیوں کواستقبالیہ جلوس میں ہونے والے حملوں کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے محترمہ کے شوہر نامدار بھی دھماکوں کا ذمہ دار فوجی افسران کو ٹھہرا چکے ہیں انہوں نے کہا تھا کہ وہ شدت پسندوں کو خطرہ نہیں سمجھتے بلکہ ’ان کے پیچھے موجود ان لوگوں کو پاور سمجھتے ہیں جو انہیں کٹھ پتلیوں کی طرح چلا رہے ہیں اور ان میں کچھ سابق آرمی آفیسر ہیں اور کچھ حاضر انٹیلیجنس آفیسر ہیں۔ میں انہیں اس کا الزام دیتا ہوں‘۔
 

پاکستانی

محفلین
حالات عجیب و غریب رخ اختیار کرتے جا رہے ہیں، ایک طرف ایم کیو ایم اور دوسری طرف چوہدری برادران، بیچ میں محترمہ ۔۔۔۔ رب خیر کرے
 
Top