بینظیر بھٹو کی واپسی

ماوراء

محفلین
بے نظیر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کوئی مسلمان کسی عورت اور معصوم لوگوں پر حملہ نہیں کر سکتا۔ بے نظیر نے کہا کہ یہ حملہ ایک خود کش اور قاتلانہ حملہ تھا۔ اور ہم اندھیرے میں سفر کر رہے تھے اس لیے حملہ آور کو نہیں دیکھ سکے۔ بے نظیر نے اس بات کی نشاندہی کی کہ شارع فیصل پر سورج غروب ہوتے ہی اسٹریٹ لائٹس بند کر دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنوں نے ایک متشبہ شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا جس کے 30 منٹ بعد دھماکہ ہوا۔ انھوں نے ایک خط کا بھی ذکر کیا جو وہ مشرف کو بھیج چکی ہیں۔ جس میں انھوں نے تین نام لکھے تھے کہ اگر انھیں کچھ ہو تو اس کے ذمہ دار وہ لوگ ہوں گے۔اس کے علاوہ انھوں نے کہا کہ القاعدہ، طالبان یا پاکستان کے طالبان پر الزام عائد نہیں کروں گی۔ بقول ان کے کہ انھیں اپنی جان کی کوئی فکر نہیں۔ اور نہ ہی اس کی کوئی اہمیت ہے۔ صرف اور صرف ملک کی بقاء اور سالمیت چاہیے۔ انہوں نے جان کی قربانی دینے والے تمام کارکنان اور ان کے والدین کو سلام پیش کیا۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والے کے لواحقین اور زخمیوں سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا۔ مزید انہوں نے اے آر وائے کے کیمرہ مین کا نام (عارف خان )لے کر بھی افسوس کا اظہار کیا۔
 

ماوراء

محفلین
شکر ہے کہ محترمہ نے پھر نہیں فرما دیا " اذان بج رہا ہے"۔:grin:
ہاہاہا۔ میرا خیال ہے دوسری بار غلطی نہیں کرنی چاہیے۔ شکر ہے انگلش ہی بولی ہے زیادہ۔ اردو میں کہتی ہے۔ " میں نے مشرف کو ایک خط لکھی ہے" میری اردو ٹھیک ہو سکتی ہے تو اس کی اردو آج تک پتہ نہیں کیوں نہیں ٹھیک ہوئی۔:confused:
 

نعمان

محفلین
ساجد مجھے آپ کی تضحیک آمیز پوسٹس قطعا اچھی نہیں لگ رہیں۔ خصوصا اسوقت جب ڈیڑھ سو لوگ ہلاک اور چھ سو کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔ کیا اپ پلیز اپنی محترمہ دشمنی کچھ دیر کے لئے بند کرسکتے ہیں؟
 

ساجداقبال

محفلین
ساجد مجھے آپ کی تضحیک آمیز پوسٹس قطعا اچھی نہیں لگ رہیں۔ خصوصا اسوقت جب ڈیڑھ سو لوگ ہلاک اور چھ سو کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔ کیا اپ پلیز اپنی محترمہ دشمنی کچھ دیر کے لئے بند کرسکتے ہیں؟
نعمان میں نے قطعا جان بوجھ کر ایسا نہیں کیا۔ میں نے محفل کی دو ونڈوز کھول رکھی تھیں، اور غلط جگہ پر جواب پوسٹ کر دیا اور مجھے پیغام حذف کرنا معلوم نہیں۔ آپکو کوفت ہوئی تو معذرت۔ کسی کی موت سے مجھے کیوں خوشی ہوگی؟
 

زینب

محفلین
سوچنے کی بات یہ ہے کہ ایم کیو ایم کیوں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔۔۔۔۔۔۔کیوں پی پی کو فری ہینڈ دے دیا گیا حالانکی اسی ایم کیو ایم نے چیف جسٹس کو بھی فری ہینڈ نہیں دیا تھا جب کی ان سے انہیں کوئی سیاسی خطرہ بھی نہیں تھا۔۔۔۔۔۔۔کیا ایم کیو ایم بی بی اینڈ پارٹی کو اپنے سیاسی گڑھ پے یوں آسانی سے قابض ہونے دے گی۔۔۔۔۔جب ایم کیو ایم یہ جانتی ہو کہ اسی پی پی نے اپنے دور حکومت میں کیسے ان کی صفائی کی تھی پھر سے انہیں حکومت بنانے دے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایم کیو ایم اور خاموش ہو بات کچھ ہضم نہیں ہو رہی۔۔۔۔۔
 

ساجد

محفلین
یہاں تو لگتا ہے ناموں کی گڑ بڑ ہو گئی ہے۔ نعمان شاید ساجد بھائی سے کہہ رہے تھے۔
ماوراء ، تم بات گھما پھرا کر مجھ پر ہی فٹ کرنے کی کوشش کرو۔:)
بہ فرضِ مُحال اگر نعمان مجھے بھی کہہ رہے تھے تو عرض ہے کہ تنقید اور دشمنی میں بہت فرق ہوتا ہے اور جو کچھ میں نے لکھا وہ تنقید تھی جو جمہوری معاشروں کا خاصہ ہوتی ہے ۔
ماوراء ، اب تم نے بھی تو بے نظیر کی پنکھی ہونے کا اعلان کیا تھا لیکن میں نے یہ تو نہیں لکھا نا کہ تم کیوں ہو؟؟؟ جمہوریت صرف کہنے سے نہیں آتی اور نہ ہی کسی سیاسی (نام نہاد ) لیڈر کے نام کے نعرے لگانے سے آتی ہے اس کو سب سے پہلے اپنے اوپر نافذ کرنا پڑتا ہے ، دوسروں کو اختلافِ رائے کا حق دینا پڑتا ہے اور اپنے من پسند لیڈر (یا ڈیلر) کی تعریفوں کے ساتھ ساتھ اس کے غلط کاموں پر دوسروں کی تنقید سننے کے لئیے خود کو تیار رکھنا پڑتا ہے۔ اور اس تنقید کو دشمنی کا نام دے کر دوسروں کا منہ بند کرنے کی کوششیں نہیں کی جاتیں۔
اتنے سارے لوگوں کی جانیں جانے پر کس کو افسوس نہ ہوا ہو گا؟ پورا تھریڈ پڑھئیے جب ان لوگوں کی موت پر (نام نہاد ) مردِ اول نے بھی افسوس کا اظہار کرنے کی بجائے سیاست چمکانے کو ترجیح دی تو میں نے اپنی پہلی ہی پوسٹ میں کہہ دیا تھا کہ اپنی جورو کی اتنی فکر اور عوام کی کیا اوقات؟؟؟ اگر ان کی جان جانے کا افسوس تھا تو نعمان ، آپ اور میرے جیسے عوام کو ، ان سیاسی مداریوں کے نزدیک ہم عوام چیونٹیوں سے زیادہ وقعت نہیں رکھتے ۔ بازو پر سیاہ پٹی باندھ لی اور اللہ اللہ خیر صلا۔
اور پھر ، نعمان ، نہ جانے مجھ پر محترمہ دشمنی کا الزام کیسے لگاتے ہیں ؟ میں نے تو چاچے نواز شریف اور مسٹر چورن فروش کو بھی تو انہی لٹیروں کا ساتھی لکھا ہے۔ اور حیرت کی بات یہ ہے کہ میں یہ سب کچھ نعمان کے اپنے بلاگ پر بھی لکھتا رہا ہوں ، تب تو نعمان نے کبھی بھی ہمت نہیں ہاری تھی بلکہ بڑے حوصلے سے میرے اختلاف کو برداشت کیا اور اہم نکات پر ڈسکشنز بھی کی تھیں۔ خیر کوئی بات نہیں، سیاست کی بحث میں اتنی اونچ نیچ ہو ہی جاتی ہے۔ اور اس کو جان کا روگ نہیں بنایا جاتا۔ نعمان بھی اس بات کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھ گئے ہیں اور میں بھی ، تم بھی سُن لو کہ اب میری ٹانگ کھینچنے سے باز رہنا ;)
 

زینب

محفلین
اصل میں ٹی وی کے سامنے بیٹھی ہوئی تھی۔ اور رات کے وقت بور ہو رہی تھی۔ سوچا یہی کام کر لوں۔ جو ایک بار ساجد نے بھی کیا تھا۔

اس وقت بے نظیر بھٹو کا طیارہ کراچی کی طرف رواں دواں ہو گا، یا شاید ابھی نہیں۔ دبئی سے کراچی میرا خیال ہے، دو سے ڈھائی گھنٹے لگتے ہیں اور شاید پاکستان کے وقت کے مطابق ایک بجے جہاز لینڈ کر جائے۔

اب پاکستان پہنچنے کے بعد پتہ چلے گا کہ کیا ہوتا ہے۔


ایک گھنٹہ پینتالیس منٹ جی
 

نعمان

محفلین
ایم کیو ایم بیچاری تو آرمی کی دسویں‌ کور کے طور پر بدنام ہے۔ جو ان کے درپردہ آقا چاہیں‌ گے یہ وہی کریں‌گے۔
 

ساجداقبال

محفلین
چلیں یہ تو سمجھ میں آتا ہے کہ دھماکوں کے فوراً بعد عوامی بارات کی دلہن کو برق رفتاری سے ان کے گھر پہنچا دیا گیا۔ لیکن ٹرک میں سوار پیپلز پارٹی کے دیگر مرکزی، مقامی اور غیر مقامی رہنما جو دھماکے سے قبل پرجوش انداز میں ہاتھ ہلا ہلا کر کارکنوں اور عوام کے لے بچھے جا رہے تھے اپنے بھوکے پیاسے چاہنے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو ایدھی اور چھیپا ایمبولینسوں اور غریب رضاکاروں کے رحم و کرم پر چھوڑ کر بی بی کے پیچھے پیچھے بلاول ہاؤس کیوں پہنچ گئے۔ اور پھر دیواروں کے پیچھے سے ٹی وی چینلز کو تازہ ترین المناک صورتحال بتانے لگے۔
بات سے بات - وسعت اللہ خان
 

ماوراء

محفلین
ماوراء ، تم بات گھما پھرا کر مجھ پر ہی فٹ کرنے کی کوشش کرو۔:)
بہ فرضِ مُحال اگر نعمان مجھے بھی کہہ رہے تھے تو عرض ہے کہ تنقید اور دشمنی میں بہت فرق ہوتا ہے اور جو کچھ میں نے لکھا وہ تنقید تھی جو جمہوری معاشروں کا خاصہ ہوتی ہے ۔
ماوراء ، اب تم نے بھی تو بے نظیر کی پنکھی ہونے کا اعلان کیا تھا لیکن میں نے یہ تو نہیں لکھا نا کہ تم کیوں ہو؟؟؟ جمہوریت صرف کہنے سے نہیں آتی اور نہ ہی کسی سیاسی (نام نہاد ) لیڈر کے نام کے نعرے لگانے سے آتی ہے اس کو سب سے پہلے اپنے اوپر نافذ کرنا پڑتا ہے ، دوسروں کو اختلافِ رائے کا حق دینا پڑتا ہے اور اپنے من پسند لیڈر (یا ڈیلر) کی تعریفوں کے ساتھ ساتھ اس کے غلط کاموں پر دوسروں کی تنقید سننے کے لئیے خود کو تیار رکھنا پڑتا ہے۔ اور اس تنقید کو دشمنی کا نام دے کر دوسروں کا منہ بند کرنے کی کوششیں نہیں کی جاتیں۔
اتنے سارے لوگوں کی جانیں جانے پر کس کو افسوس نہ ہوا ہو گا؟ پورا تھریڈ پڑھئیے جب ان لوگوں کی موت پر (نام نہاد ) مردِ اول نے بھی افسوس کا اظہار کرنے کی بجائے سیاست چمکانے کو ترجیح دی تو میں نے اپنی پہلی ہی پوسٹ میں کہہ دیا تھا کہ اپنی جورو کی اتنی فکر اور عوام کی کیا اوقات؟؟؟ اگر ان کی جان جانے کا افسوس تھا تو نعمان ، آپ اور میرے جیسے عوام کو ، ان سیاسی مداریوں کے نزدیک ہم عوام چیونٹیوں سے زیادہ وقعت نہیں رکھتے ۔ بازو پر سیاہ پٹی باندھ لی اور اللہ اللہ خیر صلا۔
اور پھر ، نعمان ، نہ جانے مجھ پر محترمہ دشمنی کا الزام کیسے لگاتے ہیں ؟ میں نے تو چاچے نواز شریف اور مسٹر چورن فروش کو بھی تو انہی لٹیروں کا ساتھی لکھا ہے۔ اور حیرت کی بات یہ ہے کہ میں یہ سب کچھ نعمان کے اپنے بلاگ پر بھی لکھتا رہا ہوں ، تب تو نعمان نے کبھی بھی ہمت نہیں ہاری تھی بلکہ بڑے حوصلے سے میرے اختلاف کو برداشت کیا اور اہم نکات پر ڈسکشنز بھی کی تھیں۔ خیر کوئی بات نہیں، سیاست کی بحث میں اتنی اونچ نیچ ہو ہی جاتی ہے۔ اور اس کو جان کا روگ نہیں بنایا جاتا۔ نعمان بھی اس بات کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھ گئے ہیں اور میں بھی ،
ساجد بھائی، لگتا ہے آپ کو میرے بارے میں کوئی غلط فہمی ہو گئی ہے۔ میری آپ سے کوئی دشمنی نہیں، بلکہ میں آپ کی بہت عزت کرتی ہوں۔ میرا ایسا بالکل بھی مطلب نہیں تھا کہ بات آپ پر لے آتی۔ نعمان کا پیغام آپ کی پوسٹ کے بعد تھا، اور ساجد اقبال معذرت کر رہے تھے۔ میں نے اسی لیے لکھ دیا۔

باقی باتوں کا جواب اس لیے نہیں دوں گی، کہ میرا ذہن میں ایسا کچھ نہیں تھا۔ جیسا آپ سمجھ رہے ہیں۔ میں نے آپ کو تنقید کرنے سے روکا نہیں۔ اور نہ ہی مجھے آپ کی تنقید سے کوئی دکھ ہوا ہے۔ بے نظیر کی میں اتنی چاہنے والی نہیں کہ لوگوں سے اس کے لیے لڑائیاں مول لے لوں۔

تم بھی سُن لو کہ اب میری ٹانگ کھینچنے سے باز رہنا ;)
ضرور۔ :) میں اب سے کافی دن پہلے ہی آپ سے کسی قسم کی بحث سے باز آ چکی ہوں۔ کیونکہ میں آپ کی طبیعت کو اب تک سمجھ چکی ہوں۔ بات کو مثبت انداز میں لینے سے پہلے منفی انداز میں سوچتے ہیں اور بہت جلد غصے میں آ جاتے ہیں۔ یہاں بھی میرا مقصد کچھ اور نہیں تھا، بس ناموں کے مکس ہونے کی بات ہی ذہن میں آئی تھی۔
 

خرم

محفلین
ضرور۔ میں اب سے کافی دن پہلے ہی آپ سے کسی قسم کی بحث سے باز آ چکی ہوں۔ کیونکہ میں آپ کی طبیعت کو اب تک سمجھ چکی ہوں۔ بات کو مثبت انداز میں لینے سے پہلے منفی انداز میں سوچتے ہیں اور بہت جلد غصے میں آ جاتے ہیں۔ یہاں بھی میرا مقصد کچھ اور نہیں تھا، بس ناموں کے مکس ہونے کی بات ہی ذہن میں آئی تھی۔
اوئے کون لوگ او تُسی؟ ان لُٹیروں کے لئے آپس میں کیوں لڑتے ہو اجتماعِ ہمشیرگان و برادران؟ جذباتیت بھی اچھی چیز ہے اگر سچ کی طرف لے کر جانے والی ہو۔ اہم بات اپنی بات بیان کرنا ہوتا ہے۔ اگر اس میں اثر ڈال دیا جائے گا تو خود بخود دل میں‌اترتی جائے گی۔ایسے لڑتے نہیں ہیں‌اچھے بچے۔ مٹی پاؤ۔
 

Dilkash

محفلین
بہت اچھی بات کہی خرم صاحب نے ،ہم ان لوگوں کے لئے کیوں لڑیں؟؟؟
اج تک پاکستان نے محمد علی صاحب کے بعد کوئی لیڈر پیدا نہیں کیا جو اس پاک دہرتی سے مخلص ہو۔کیونکہ عقل اور سمجھ بوجھ تو اللہ کی طرف سے ہے۔
حالانکہ میں مسلم لیگ کا ایک اہم کارکن /عہدیدار ہوں لیکن صد افسوس کہ غلطی پر تھا۔۔اور اللہ کا شکر کہ اج تک کسی کو ووٹ نہیں دیا۔ اب میں نے سیاست چھوڑنی ہے۔۔۔عمران خان تھوڑا بہت بندے دا پتر لگتا ہے لیکن پھر بھی میں سیاست سے دور ہوں تو سیاست کا ہی خیر ہوگا۔انشااللہ۔

ماورا اور ساجد۔
اپ دونوں اس فورم میں سب سے اچھے سوچنے او لکھنے والوں میں سے ہیں۔۔اپ دونوں میری خاطر صلح کریں کہ میں دونوں کا فین ہوں ورنہ۔۔۔۔:mad:
 

ماوراء

محفلین
میں نے تو نہ لڑائی کی ہے اور نہ ہی ناراض ہوں۔ امید ہے ساجد بھائی بھی ناراض نہیں ہوں گے۔ اس لیے آپ بے فکر رہیں۔:)
 
Top