بینظیر بھٹو کی واپسی

3383.jpg


3384.jpg


3387.jpg
 

فاتح

لائبریرین

میں یہ کس کے نام لکھوں جو ال۔م گزر رہے ہیں
مرے ش۔ہر جل رہے ہیں مرے لوگ مر رہے ہیں

کبھ۔ی رح۔متیں تھیں نازل اس۔ی خط۔۔ۂ زمیں پ۔ر
وہ۔ی خط۔۔ۂ زم۔یں ہے کہ ع۔۔۔ذاب ات۔ر رہے ہ۔یں

کوئ۔ی اور ت۔و ن۔ہ۔یں ہے پ۔۔سِ خن۔ج۔۔ر آزم۔ائ۔ی
ہ۔می قت۔ل ہو رہے ہیں، ہ۔می قت۔ل ک۔ر رہے ہ۔یں


عبیداللہ علیم
 
بینظیر کے جلوس میں ہونے و الا دھماکہ میں کسی بنیاد پرست گروپ کا ہاتھ نہیں، آصف زرداری:


بے نظیر بھٹو کے شوہر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بے نظیرت بھٹو کے استقبالی جلوس میں ہونے والا دھماکہ کسی بنیاد پرست گروپ کا کارنامہ نہیں بلکہ فوج کے ان حلقوں کی جانب سے کرایا گیا ہے جو پیپلز پارٹی کے مخالف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے ایک خط میں جنرل پرویز مشرف کو اس خطرہ سے آگاہ کیا تھا ۔ بے نظیربھٹو نے اس خط میں ان افراد کے نام بھی لکھے تھے ۔ تاہم انکے نام ابھی ظاہر نہیں کئے جا سکتے ۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ بم دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے کارکنان ان کے لئے کسی بھی رہنما کی طرح اہم اور ان کے خاندان کا حصہ تھے ۔ انہوں نے کہاکہ بے نظیر بھٹو سے ان کی کچھ دیر قبل فون پر ہونے والی بات چیت ہوئی ہے جس میں انہوں نے بم دھماکہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین سے دلی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ اس سے قبل بھی پیپلز پارتی کے خلاف سنگین سازشیں کی گئی تھی اور اس وقت القاعدہ وجود میں بھی نہیں آئی تھی ۔ انہوں نے کہا بنیاد پرستوں کو ہم سے خطرہ اس وقت ہو گا جب ہم حکومت میں ہوں گے ۔ ۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ تسلیم نہیں کرتے کہ فوج کے تمام ادارے جنرل پرویز کے طابع ہیں،انہوں نے کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ حکومتیں کس طرح چلائی جاتی ہیں ۔ آصف زرداری نے کہا کہ مارنے والوں سے بچانے والا زیادہ بڑا ہو تا ہے اور اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے بے نظیر بھٹو کو محفوظ رکھا ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ یہ واقعہ جمہوریت کے لئے کوئی اچھا پیغام نہیں ہے ۔
 

ماوراء

محفلین
شکریہ پاکستانی بھیا۔

بحیرہ عرب میں کوئی ایسا سائیکلون نہیں جو جہاز تک پہنچ پائے؟ ;)

ساجد اقبال ،
خدا نہ کرے کہ سائیکلون وغیرہ کا چکر ہو۔ اس جہاز میں صرف بے نظیر ہی نہیں میرے اور آپ جیسے ڈھائی تین سو مزدور بھی بیٹھے ہوں گے جو بیچارے اپنے اہلِ خانہ اور پیاروں سے برسوں بعد ملنے کے لئیے بے تاب ہوں گے۔

بحیرہ عرب میں تو نہیں کچھ ایسا نہ ہو سکا۔ لیکن ایسی بدعائیں زمین پر لگ گئیں۔ اور بھٹو کو تو کچھ ہوا نہیں، بے چاری غریب عوام ماری گئی۔ اے آر وائے والوں کا کیمرہ مین گیا۔

جیو کے مطابق: 138 افراد جاں بحق
540 زخمی

جناح اسپتال میں 44 لاشیں اور 125 زخمی لائے گئے، سول اسپتال میں 33 لاشیں اور 91 زخمی۔ لیاقت نیشنل میں 42 لاشیں اور 169 زخمی، عباسی شہید میں 4 لاشیں اور 93 زخمی، آغا خان اسپتال میں ایک لاش اور 55 زخمی پہنچائے گئے۔

وفاقی حکومت نے 70 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ سبحان اللہ۔

 

ماوراء

محفلین
139 جاں بحق اور 550 زخمی۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے تین روزہ سوگ منانے کے اعلان کے بعد کراچی میں ٹریفک معمول سے بہت کم اور اہم بازار بند۔
 

پاکستانی

محفلین
اخباروں کی سرخیاں

خبریں ۔ بےنظیر کے جلوس میں خود کش دھماکے ١٣٨ جاں بحق، سابق وزیراعظم محفوظ ہیں
جنگ ۔ بےنظیر بھٹو کی گاڑی کے نزدیک 2 بم دھماکے، 53 افراد ہلاک
ڈان ۔ بےنظیر نصف شب کی خونریزی میں محفوظ
ایکسپریس ۔ بےنظیر کے جلوس میں خودکش دھماکے ایک سو پینتیس جاں بحق
دی نیوز ۔ دہشت گردوں کے حملے میں ایک سو پچیس ہلاک


واضح رہے کہ آدھی رات کی رپورٹنگ کو تفصیلی نہیں کہا جاسکتا، کم وقت میں جس کو جتنی خبریں اور تصویریں ملیں انہوں نے شائع کر دیں۔
 
Top