بیسٹ اردو بلاگر کا اعزاز

گذشتہ رات پاکستان بلاگ ایوارڈز2011ء کی تقریب تقسیم ایورڈزکا انعقاد ریجنٹ پلازہ کراچی میں کیا گیا۔ میں چند وجوہات کی بناء پراس تقریب میں شرکت نہ کر سکا۔ پاکستان بلاگ ایوارڈز2011ء میں میرا بلاگ بھی" بہترین اردو بلاگر " کی فہرست میں شامل تھا۔

نتائج کے مطابق بہترین اردو بلاگر کا ایوارڈ مجھے دیا گیا ہے۔ کاش میں ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کر لیتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ افسوس صد افسوس مگر میں ٹوئیٹر اور فیس بک کے ذریعے تقریب پر نظر رکھے ہوئے تھا۔ بہرحال اس ایوارڈ کے لیے میں اپنے اردو بلاگر ،دوستوں، پاک نیٹ فورم اور قارئین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی حوصلہ افزائی و رہنمائی کی بدولت مجھے یہ ایوارڈ دیا گیا۔

میں دیگرزمروں میں کامیاب ہونے والے بلاگرز کو بھی تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

آخر میں پاکستان بلاگ ایوارڈزکی پوری ٹیم اور ووٹ دینے اور تبصرے کرنے والے تمام ساتھیوں کا بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے بلاگ کو ایوارڈ کے قابل سمجھا۔ اللہ انہیں جزائے خیر دے۔
 
شمشاد

لائبریرین
بہت مبارک ہو فرحان، بہت خوشی ہوئی کہ آپ کو اس انعام سے نوازہ گیا۔

کچھ تفصیل بھی بتائیں کہ کتنے بلاگ مقابلے میں تھے اور اردو محفل کے اور کون کون رکن ان میں شامل تھے۔

(میں نے بھی ووٹ دیا تھا، میرا انعام کہاں ہے؟)
 
بہت مبارک ہو فرحان، بہت خوشی ہوئی کہ آپ کو اس انعام سے نوازہ گیا۔
کچھ تفصیل بھی بتائیں کہ کتنے بلاگ مقابلے میں تھے اور اردو محفل کے اور کون کون رکن ان میں شامل تھے۔

شکریہ جناب
میرے مقابلے میں 15 اردو بلاگ تھے جن میں ابوشامل، کرک نامہ، پاک نیٹ فورم ، اردونامہ فورم اور جعفر کے بلاگ شامل ہیں۔
 
حماد

محفلین
مبارک ہو دانش بھائ۔ اگرچہ حاسدین اسے قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی قرار دے رہے ہیں اور کچھ لوگ اردو کے خلاف سازش۔ کچھ دل جلوں کو تو ہم نے یہ کہتے بھی سنا ہے کہ آپ کو پورا یقین تھا کہ اقرباء پروری اور سفارش جیسی لعنتوں کے ہوتے آپکو بھلا کون ایوارڈ سے نوازے گا، اسلئے آپ نے ایوارڈ تقریب میں شرکت سے پرہیز کیا۔ لیکن اب معلوم ہوا کہ آپ کی گونا گوں مصروفیات آڑے آئیں اور آپ ملکی تاریخ کی سب سے صاف اور شفاف ایوارڈ تقریب میں بنفس نفیس ایوارڈ وصول کرنے سے محروم رہے۔
بھیا، آپ حاسدین کی پروا نہ کیجئے اور یونہی اردو ادب کی خدمت کرتے رہئے۔ اور ایوارڈ سمیٹتے رہئے۔
 
کاشفی

محفلین
گذشتہ رات پاکستان بلاگ ایوارڈز2011ء کی تقریب تقسیم ایورڈزکا انعقاد ریجنٹ پلازہ کراچی میں کیا گیا۔ میں چند وجوہات کی بناء پراس تقریب میں شرکت نہ کر سکا۔ پاکستان بلاگ ایوارڈز2011ء میں میرا بلاگ بھی" بہترین اردو بلاگر " کی فہرست میں شامل تھا۔

نتائج کے مطابق بہترین اردو بلاگر کا ایوارڈ مجھے دیا گیا ہے۔ کاش میں ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کر لیتا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ افسوس صد افسوس مگر میں ٹوئیٹر اور فیس بک کے ذریعے تقریب پر نظر رکھے ہوئے تھا۔ بہرحال اس ایوارڈ کے لیے میں اپنے اردو بلاگر ،دوستوں، پاک نیٹ فورم اور قارئین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی حوصلہ افزائی و رہنمائی کی بدولت مجھے یہ ایوارڈ دیا گیا۔

میں دیگرزمروں میں کامیاب ہونے والے بلاگرز کو بھی تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

آخر میں پاکستان بلاگ ایوارڈزکی پوری ٹیم اور ووٹ دینے اور تبصرے کرنے والے تمام ساتھیوں کا بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے بلاگ کو ایوارڈ کے قابل سمجھا۔ اللہ انہیں جزائے خیر دے۔
مبارک ہو بہت بہت فرحان دانش بھائی۔۔ بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ رب العزت آپ کو زندگی کے ہر میدان میں دین و دنیا دونوں کی کامیابیاں عطا فرمائے۔۔آمین۔
 
شہزاد وحید

محفلین
مبارکُن۔ ویسے آپ کے بلاگ میں کیا چیز یونیک ہے جو ایوارڈ آپ کو ملا دوسروں کو نہیں؟ میرا مطلب ہے انداز تحریر، ریگولر اپڈیٹ، قیمتی معلومات، مفید تحقیق یا پھر کچھ اور؟
 
محمد وارث

لائبریرین
اور محمد وارث اور عمار ضیاء خان کے بلاگ نہیں تھے؟

شمشاد بھائی میں نے اپنا بلاگ بہترین ادبی بلاگ کیٹکیگری میں بھیجا تھا لیکن یہ ایوارڈ مجھے نہیں ملا۔ فرحان صاحب کا بلاگ بہترین اردو بلاگ میں تھا اور وہ جیت گئے۔
 
مغزل

محفلین
مبارکباد قبول کیجے فرحان بھائی ، حماد بھائی کے بقول اردو ادب کی خدمت کرتے رہیں ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں ۔۔۔
مجھے مزید تفصیل کا انتظار ہے جب تک پوری صورتحال سامنے نہیں ہوتی میں تبصرہ نہیں کرسکوں گا۔۔ امیدہے میری مدد کیجے گا۔
 
مغزل

محفلین
مبارک ہو دانش بھائ۔ اگرچہ حاسدین اسے قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی قرار دے رہے ہیں اور کچھ لوگ اردو کے خلاف سازش۔ کچھ دل جلوں کو تو ہم نے یہ کہتے بھی سنا ہے کہ آپ کو پورا یقین تھا کہ اقرباء پروری اور سفارش جیسی لعنتوں کے ہوتے آپکو بھلا کون ایوارڈ سے نوازے گا، اسلئے آپ نے ایوارڈ تقریب میں شرکت سے پرہیز کیا۔ لیکن اب معلوم ہوا کہ آپ کی گونا گوں مصروفیات آڑے آئیں اور آپ ملکی تاریخ کی سب سے صاف اور شفاف ایوارڈ تقریب میں بنفس نفیس ایوارڈ وصول کرنے سے محروم رہے۔
بھیا، آپ حاسدین کی پروا نہ کیجئے اور یونہی اردو ادب کی خدمت کرتے رہئے۔ اور ایوارڈ سمیٹتے رہئے۔
حماد بھائی یہ حاسدین ؟؟ ایں چہ معنی دارد ؟ اور فرحان کا بلاگ اردو ادب ؟ معافی چاہتا ہوں اس بار کے بلاگرز ایوارڈ میں شامل نہ رہا۔۔ سو تشنگی ہے۔۔امید ہے وضاحت کیجے گا۔۔
 
مغزل

محفلین
اور نبیل بھائی میں تاحال ورطہ حیرت میں ہوں۔۔۔ کہ وارث صاحب کا اظہاریہ اگر اردو اور ادبی نہیں تو۔۔۔ خیر۔۔
 
بلال

محفلین
بہت مبارک ہو فرحان، بہت خوشی ہوئی کہ آپ کو اس انعام سے نوازہ گیا۔

کچھ تفصیل بھی بتائیں کہ کتنے بلاگ مقابلے میں تھے اور اردو محفل کے اور کون کون رکن ان میں شامل تھے۔

(میں نے بھی ووٹ دیا تھا، میرا انعام کہاں ہے؟)
شمشاد بھائی اردو کے لئے دو زمرہ جات تھے۔ ایک ”بہترین اردو بلاگر“ اور دوسرا ”بلاگ میں اردو زبان کا بہتر استعمال“
بہترین اردو بلاگر میں شامل تھے۔
محمد اسد (کرک نامہ)، ابو شامل، فرحان دانش، محمد عبدالقدوس (پاک ڈاٹ نیٹ فورم کے سرورق کے ساتھ)، عامر عزیز راجپوت، عمران اقبال، عدنان شاہد، محمد تنویر ماجد (اردو نامہ ڈاٹ آرگ فورم کے سرورق کے ساتھ)، محمودالحق، عمیر ملک، محمد اویس طارق، سید یاسر، عبدالوحید بلوچ، جعفر حسین، کاشف نصیر اور حلیمہ عثمان۔
ان میں سے فرحان دانش جیتے اور میرٹ ایوارڈ (رنر اپ) محمد عبدالقدوس رہے۔

”بلاگ میں اردو زبان کا بہتر استعمال“ میں شامل تھے۔
محمد زہیر چوہان (آئی ٹی نامہ)، م بلال م (بقلم خود) اور ظہور احمد سولنگی(ڈی ایکس ٹائمز)
ان میں سے محمد زہیر چوہان ایوارڈ کے حق دار قرار پائے۔

ان کے علاوہ باقی اردو بلاگر دیگر زمرہ جات میں تھے۔ جن میں وارث بھائی، میرا پاکستان اور ڈفر وغیرہ وغیرہ شامل ہیں۔ ان میں ڈفر اپنے زمرہ میں میرٹ ایوارڈ (رنر اپ) کا حق دار قرار پایا اور دوسرے۔۔۔۔۔۔
کئی جگہ پر ووٹوں اور تبصروں کی بنیاد پر ایوارڈ دیا گیا اور کئی جگہوں پر۔۔۔ ویسے سننے میں آ رہا ہے، میرے خیال میں یہ قیاس آرائیاں ہیں کہ اس دفعہ جج صاحبان میں ایک آئی ٹی کنسلٹنٹ، ایک سنگر اور ایک فیشن ڈیزائنر خاتون تھی۔ باقی امید ہے جج صاحبان کے بارے میں وہ جلد ہی بتا دیں گے۔ خیر چھڈو جی، رات گئی بات گئی، مٹی پاؤ، مٹی پاؤ۔ ہمیں تو ظالموں نے کچھ کہنے کے قابل ہی نہیں چھوڑا۔:)
باقی فرحان دانش واقعی مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے بڑے بڑے بلاگروں کی واٹ لگا دی۔۔۔
 
بلال

محفلین
مکمل نتائج کہاں مل سکتے ہیں ؟
فی الحال انہوں نے مکمل نتائج کی کوئی فہرست جاری نہیں کی۔ باقی ان کے فیس بک صفحہ کے مطابق آج ہی فہرست یہاں پر شائع کی جائے گی۔
مزید بتاتا چلوں کہ جج صاحبان نے درج ذیل بنیادوں پر بہترین بلاگ کا فیصلہ کیا ہے۔
    • Relevance to Pakistan (measured by the number of links)
    • Creativity in design and multimedia elements
    • Number of votes
    • History of the blog (years providing service)
    • Content
    • User Friendliness
    • Technical Aspects
    • Originality
    • Complexity
    • Consistency of Posting
    • Relevance of Content to the Title of a Blog
    • Number of Feedback Posts on a Blog
    • Interactivity with and use of other popular social media platforms and landscapes like Twitter, Facebook, YouTube etc. in conjunction with the blog.
 
Top