بیت بازی کا مقابلہ رکھا جائے !

عمر سیف

محفلین
ضبط بھائی، آرگنائزنگ کمیٹی تقریبا فائنل ہے، قوانین کی ایک فہرست بھی موجود ہے، تاریخ کے ذیل میں قرۃ سس تجویز دے چکی ہیں، اب آرگنائزنگ کمیٹی کے مابین کچھ چیزیں ڈسکس کر کے ان تمام امور اور ذمہ داریوں کو فائنل کرنا ہیں، پھر تمام پروگرام اناؤنس کر دیں گے۔

آرگنائزنگ کمیٹی:
ضبط
قرۃالعین اعوان
نایاب
مقدس
ابن سعید
سیدہ شگفتہ

درج ذیل ناموں کی جانب سے تصدیق یا تردید ہونا باقی ہے آرگنائزنگ کمیٹی میں شمولیت کے لیے:

عائشہ عزیز ؟
ناعمہ عزیز ؟
قیصرانی ؟
شکریہ سیدہ شگفتہ
عائشہ اور ناعمہ تو آ رہی ہے۔ قیصرانی سے میری پرسنل درخواست ہے۔ مجھے محمد وارث کا نام نظر نہیں آیا، نہ ہی الف عین چاچو کا۔ فاتح انہیں بھی شامل ہونا چاہئے۔
 
عمر سیف

محفلین
ویسے اس مقابلے میں ایسا انوکھا کیا ہے جس کے لیے آئین اور دفعات مرتب ہو رہی ہیں، حکومتیں اور ٹیمیں تشکیل پا رہی ہیں؟؟؟ محفل میں بیت بازی کے بے شمار دھاگے سالوں سے موجود ہیں۔ ان برسوں سے چلتے دھاگوں میں آج تک نہ کوئی ہارا نہ کوئی جیتا، اب اس دھاگے مین میں ایسا کیا ہو گا کہ باقاعدہ ہار جیت کے لیے کمیٹی فیصلہ کرے گی ہار جیت کا؟
اس مقابلہ میں کچھ انوکھا ہی کرنے کا سوچا ہے اور واقعی ایک مقابلہ ہوگا اور کوئی نہ کوئی ٹیم جیتے گی بھی ، اسے ارادے تو ہیں آپ سے بھی درخواست ہے اس میں شامل ہوں۔
 
مہ جبین

محفلین
اپڈیٹ کے لیے تھینکس امین بھائی، مہ جبین آنٹی کی بہت کمی محسوس ہو رہی ہے۔
@شگفتہ چندا ! مجھے یاد کرنے کا شکریہ !
یہ بیت بازی کا پروگرام کب اور کس ٹائم ہے؟ اگر ممکن ہوسکا تو میں ضرور شریک ہوجاؤں گی ورنہ تو معذرت۔۔۔۔۔۔
سب لوگوں کا مجھے یاد رکھ کے اس کھیل میں شامل کرنے کا اور ٹیگ کرنے کا بہت شکریہ
 
عمر سیف

محفلین
فاتح
کچھ شرائط رکھیں تھیں جن پہ مشاورت جاری ہے ۔ درج ذیل قوائد پہ آپ بھی تبصرہ کریں اور مشورہ دیں۔

1-میرا خیال ہے کہ تین تین ممبران کی ٹیمیں بنا لیں، ہر ایک کا الگ دھاگہ ہو، کھیل کا دورانیہ آپ تجویز کریں۔
2-جتنی بھی ٹیمیں ہوں ان کا آپس میں مقابلہ کروا لیں، پہلی دو فائنل کھیل لیں باقی دو تیسری پوزیشن کے لیے کھیل لیں۔
3-مقابلہ میل اور فیمل میں ہی ہو، دونوں ٹیموں کی تعداد برابر ہونی چاہئے، ایک اضافی بندہ-بندی ہر ٹیم کے ساتھ متبادل کے طور پہ ہو، اگر کوئی رکن پوسٹ نہیں کر پایا تو اس کہ جگہ ہی شعر پوسٹ کرے، اس طرح یہ ہوگا کہ کوئی نہ کوئی ممبر کم ہے ایک تو یہ اس کی کمی پوری کرے گا دوسرا یہ ٹیم کا حوصلہ بھی بڑھائے گا۔
4-ممبران کو ایک ترتیب سے شعر لکھنا ہونگے، شعر ایک وقت میں ایک ہی پوسٹ ہو۔
5-شعر لکھنے کا کم سے کم وقت 5 منٹ ہونا چاہئے۔
6-بےایمانی کرنے والی ٹیم کو نیوٹرل امپائر فورا ڈسمس کر دے، کوئی چوں چاں نہیں چلے گی(سختی کی جائے ورنہ کوئی ٹیم جیتے گی نہیں اور کھیل کا سارا مزا خراب ہوگا)۔
7-نیوٹرل امپائر کا نام تجویز کیا جائے۔ بلکہ دو نام ایک میل ایک فیمل تاکہ ٹھگی نہ لگے۔ دونوں متفق ہوں تو فیصلہ ہو ورنہ دونوں ٹیمیوں کو ایک ایک نمبر دے دیئے جائیں۔
پوائنٹ سسٹم کیسا ہو یہ تجویز کریں۔
8-شعر نہ آنے کی صورت میں آخری حرف کی بجائے اس سے پہلے حرف سے لکھا جائے تو اس کے منفی نمبر ہونگے۔
9-ایک شعر اگر دوبارہ رپیٹ کیا گیا تو اس کے منفی نمبر ہونگے۔
10- ایمپائر کا فیصلہ ختمی ہوگا۔
 
فاتح

لائبریرین
فاتح
کچھ شرائط رکھیں تھیں جن پہ مشاورت جاری ہے ۔ درج ذیل قوائد پہ آپ بھی تبصرہ کریں اور مشورہ دیں۔
6-بےایمانی کرنے والی ٹیم کو نیوٹرل امپائر فورا ڈسمس کر دے، کوئی چوں چاں نہیں چلے گی(سختی کی جائے ورنہ کوئی ٹیم جیتے گی نہیں اور کھیل کا سارا مزا خراب ہوگا)۔
مشاورت تو تا قیامت چلتی ہی رہے گی۔ :laughing:
باقی سب تو ٹھیک ہے لیکن بے ایمانی کیا ہو گی؟
ایمپائر کو یہ الہام کیسے ہو گا کہ کہیں سے دیکھ کر نہیں لکھا گیا؟
اور اگر کہیں سے دیکھ کر لکھنا درست ہے تو 1800 کتابیں موجود ہیں نیٹ پر ہی شاعری کی۔۔۔ یہ مقابلہ ختم کیسے ہو گا؟
 
بے ایمانی سے یہاں مراد یہ ہے کہ لکھے شعر میں تدوین کی گئی، غلطی کرنے پہ رولا ڈال دیا ، چولیں مارنا تو آپ سمجھتے ہونگے۔ نقل آپ کر سکتے ہیں۔ ٹائم لمٹ ہوگی تو مقابلہ ختم ہوجائے گا اور منتظم دھاگے کو لاک کر دیں گے۔ 1800 کتابیں کس کے لیے آپلوڈ کی گئی ہیں، ظاہر ہے ہمارے لیے۔ یہ معلوم ہو نہ ہو کہ نقل کر کے لکھا ہے پر ایمانداری کا تقاضہ یہی ہے کہ جتنا اس سے بچا جائے اتنا بہتر۔
 
یعنی کوئی ہار جیت متوقع ہی نہیں۔ :) 1800 کتابیں ہمارے لیے موجود ہیں اور ان سے کاپی کر کے لکھتے جائیں۔۔۔ اللہ اللہ خیر صلا :)
یہی جاننا چاہتا تھا کہ کوئی سر پیر ہے یا نہیں اس "مقابلے" کا۔ :)
 
شعر پوسٹ کرنے کا ایک مخصوص ٹائم ہوگا، 1 منٹ، 3 منٹ، 5 منٹ۔ مقابلہ کا بھی ٹائم ہوگا ایک گھنٹہ، دو گھنٹے۔ میں نے آخر میں یہ بھی لکھا ہے کہ ایمانداری کا تقاضہ یہی ہے کہ خود سے شعر پوسٹ کئے جائیں اور چھاپوں سے بچا جائے بےشک اس پہ روک تھام نہیں۔
آپ کوئی مشورہ بہتر دے سکیں ؟؟
 
جی میں یقیناً مشورہ دے سکتا ہوں اور وہ یہ کہ
محفل میں کئی بیت بازی کے دھاگے سالوں سے موجود ہیں اور وہاں بھی یہی کچھ چل رہا ہے۔۔۔ چونکہ اس طرح کے مقابلے کی کوئی لاجک ہی نہیں بنتی لہٰذا انھی دھاگوں میں شعر پوسٹ کرتے رہیں۔
 
آپ کے مشورے کا بہت شکریہ۔ مایوسی ہوئی۔
 
Top